شعب الایمان — حدیث نمبر 4148

باب: ایمان کی شاخوں میں سے تینتیسویں شاخ: اللہ عزوجل کی نعمتوں کو شمار کرنے اور ان پر واجب شکر کا باب۔

الثالث والثلاثون من شعب الإيمان وهو باب في تعديد نعم الله عز وجل وما يجب من شكرها

حدیث نمبر: 4148
أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ الْحُرْفِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي الدُّنْيَا ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَبِي الْحَارِثِ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَشْعَثَ بْنِ سَعِيدٍ ، أَخْبَرَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، قَالَ سَمِعْتُ أَبِي ، يُحَدِّثُ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ ، عَنْ سَلْمَانَ أَنَّ رَجُلًا بَسَطَ لَهُ مِنَ الدُّنْيَا فَانْتَزَعَ مَا فِي يَدَيْهِ ، فَجَعَلَ يُحْمَدُ اللَّهَ وَيُثْنِي عَلَيْهِ ، حَتَّى لَمْ يَكُنْ فِرَاشٌ إِلَّا بَارِيٌّ فَجَعَلَ يُحْمَدُ اللَّهَ وَيُثْنِي عَلَيْهِ وَبَسَطَ لَآخَرَ مِنَ الدُّنْيَا فَقَالَ لِصَاحِبِ الْبَارِي : أَرَأَيْتَكَ أَنْتَ عَلَى مَا تَحْمَدَ اللَّهَ ، قَالَ : " أَحْمَدُهُ عَلَى مَا لَوْ أَعْطَيْتَ بِهِ مَا لَوْ أَعْطَى الْخَلْقَ لَمْ أُعْطِهِمْ إِيَّاهُ " ، قَالَ : وَمَا ذَلِكَ ؟ قَالَ : " أَرَأَيْتَ بَصَرَكَ ، أَرَأَيْتَ لِسَانَكَ ، أَرَأَيْتَ يَدَيْكَ ، أَرَأَيْتَ رِجْلَيْكَ " .
ترجمہ

سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی کے لیے دنیا کشادہ کر دی گئی، پھر اس کے ہاتھ میں جو کچھ تھا وہ چھین لیا گیا، تو وہ اللہ کی حمد و ثنا کرتا رہا، یہاں تک کہ اس کے پاس بوریے کے سوا کوئی بستر نہ رہا، پھر بھی وہ اللہ کی حمد و ثنا کرتا رہا۔ اور ایک دوسرے آدمی کے لیے دنیا کشادہ کر دی گئی تو اس نے بوریے والے سے کہا: ”تمہارا کیا خیال ہے، تم کس بات پر اللہ کی حمد کرتے ہو؟“ اس نے جواب دیا: ”میں اس نعمت پر اس کی حمد کرتا ہوں کہ اگر اس کے بدلے تمہیں وہ سب کچھ دے دیا جائے جو ساری مخلوق کو دیا جائے تو بھی میں وہ نعمت انہیں نہ دوں۔“ اس نے پوچھا: ”وہ کیا ہے؟“ اس نے کہا: ”ذرا اپنی آنکھوں کو دیکھو، اپنی زبان کو دیکھو، اپنے ہاتھوں کو دیکھو، اپنے پاؤں کو دیکھو۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الثالث والثلاثون من شعب الايمان وهو باب في تعديد نعم الله عز وجل وما يجب من شكرها / حدیث: 4148
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 4462
تخریج حدیث «أخرجه ابن أبي الدنيا رقم 99»
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو عثمان هو النهدي.