شعب الایمان — حدیث نمبر 4136
باب: ایمان کی شاخوں میں سے تینتیسویں شاخ: اللہ عزوجل کی نعمتوں کو شمار کرنے اور ان پر واجب شکر کا باب۔
الثالث والثلاثون من شعب الإيمان وهو باب في تعديد نعم الله عز وجل وما يجب من شكرها
حدیث نمبر: 4136
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ الْمُزَكِّي ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الطَّرَائِفِيُّ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ ، حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ فِيمَا قَرَأَ عَلَى مَالِكٍ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّهُ سَمِعَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ وَسَلَّمَ عَلَيْهِ رَجُلٌ فَرَدَّ عَلَيْهِ السَّلَامَ ثُمَّ سَأَلَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ الرَّجُلَ : " كَيْفَ أَنْتَ ؟ " .
فَقَالَ أَحْمَدُ اللَّهَ إِلَيْكَ فَقَالَ عُمَرُ : " ذَاكَ الَّذِي أَرَدْتُ مِنْكَ " .ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو سنا کہ ایک آدمی نے انہیں سلام کیا تو انہوں نے اسے سلام کا جواب دیا، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس آدمی سے پوچھا: ”تم کیسے ہو؟“
تو اس نے کہا: «أَحْمَدُ اللَّهَ إِلَيْكَ» (میں آپ کے سامنے اللہ کی حمد بیان کرتا ہوں)۔ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں تم سے یہی چاہتا تھا۔“