شعب الایمان — حدیث نمبر 4129
باب: ایمان کی شاخوں میں سے تینتیسویں شاخ: اللہ عزوجل کی نعمتوں کو شمار کرنے اور ان پر واجب شکر کا باب۔
الثالث والثلاثون من شعب الإيمان وهو باب في تعديد نعم الله عز وجل وما يجب من شكرها
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيِّ بْنُ شَاذَانَ الْبَغْدَادِيُّ بِهَا ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا مُطَرِّفُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَارِثِيُّ - حَ
وَحَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ دَاوُدَ الْعَلَوِيُّ رَحِمَهُ اللَّهُ إِمْلَاءً ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ الْقَلَانِسِيُّ ، حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ هِشَامٍ ، حَدَّثَنَا مُطَرِّفُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا رَأَى أَحَدُكُمْ أَحَدًا فِي بَلَاءٍ فَلْيَقُلِ : الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي عَافَانِي مِمَّا ابْتَلَاكَ بِهِ وَفَضَّلَنِي عَلَى كَثِيرٍ مِنْ عِبَادِهِ تَفْضِيلًا "
وَفِي رِوَايَةِ يَعْقُوبَ : " إِذَا رَأَى أَحَدُكُمْ مُبْتَلًى .
فَقَالَ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي عَافَانِي مِمَّا ابْتَلَاكَ بِهِ وَفَضَّلَنِي عَلَيْكَ وَعَلَى كَثِيرٍ مِنْ عِبَادِهِ تَفْضِيلًا كَانَ شَكَرَ تِلْكَ النِّعْمَةِ "سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی شخص کسی کو کسی آزمائش میں مبتلا دیکھے تو کہے: «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي عَافَانِي مِمَّا ابْتَلَاكَ بِهِ وَفَضَّلَنِي عَلَى كَثِيرٍ مِنْ عِبَادِهِ تَفْضِيلًا» ”سب تعریف اللہ کے لیے ہے جس نے مجھے اس چیز سے عافیت دی جس میں اس نے تجھے مبتلا کیا اور مجھے اپنے بہت سے بندوں پر خاص فضیلت عطا فرمائی۔““
اور یعقوب کی روایت میں یوں ہے: ”جب تم میں سے کوئی کسی مبتلائے آزمائش کو دیکھے، پھر کہے: «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي عَافَانِي مِمَّا ابْتَلَاكَ بِهِ وَفَضَّلَنِي عَلَيْكَ وَعَلَى كَثِيرٍ مِنْ عِبَادِهِ تَفْضِيلًا» ”سب تعریف اللہ کے لیے ہے جس نے مجھے اس چیز سے عافیت دی جس میں اس نے تجھے مبتلا کیا اور مجھے تجھ پر اور اپنے بہت سے بندوں پر خاص فضیلت عطا فرمائی“ تو یہ اس نعمت کا شکر ادا کرنا ہوگا۔“
• أحمد بن محمد بن إسحاق القلانسي، لم نظفر له بترجمة.
• محمود بن هشام، لم نعرفه.
• مطرف بن عبد الله هو أبو مصعب المدني، ثقة.
• عبد الله بن عمر هو العمري المدني، ضعيف، تقدموا.
تشریح، فوائد و مسائل
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جو شخص کسی شخص کو مصیبت میں مبتلا دیکھے پھر کہے: «الحمد لله الذي عافاني مما ابتلاك به وفضلني على كثير ممن خلق تفضيلا» تو اسے یہ بلا نہ پہنچے گی۔" [سنن ترمذي/كتاب الدعوات/حدیث: 3432]
نوٹ:
(سند میں عبد اللہ بن عمر العمری ضعیف راوی ہیں، لیکن شواہد کی بنا پر یہ حدیث صحیح لغیرہ ہے، ملاحظہ ہو: الصحیحة: 206، 2737، وتراجع الألباني 228)