شعب الایمان — حدیث نمبر 4101
باب: ایمان کی شاخوں میں سے تینتیسویں شاخ: اللہ عزوجل کی نعمتوں کو شمار کرنے اور ان پر واجب شکر کا باب۔
الثالث والثلاثون من شعب الإيمان وهو باب في تعديد نعم الله عز وجل وما يجب من شكرها
أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْحُرْفِيُّ بِبَغْدَادٍ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ الْفَقِيهُ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي الدُّنْيَا ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ بَسَّامٍ ، حَدَّثَنَا صَالِحٌ الْمُرِّيُّ ، عَنْ أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ ، عَنْ أَبِي الْجَلْدِ ، قَالَ " قَرَأْتُ فِي مَسْأَلَةِ دَاوُدَ عَلَيْهِ السَّلَامُ أَنَّهُ قَالَ أَيْ رَبِّ كَيْفَ لِي أَنْ أَشْكُرَكَ وَأَنَا لَا أَصِلُ إِلَى شُكْرِكَ إِلَّا بِنِعْمَتِكَ ؟ قَالَ فَأَتَاهُ الْوَحْيُ أَنْ يَا دَاوُدُ أَلَيْسَ تَعَلَّمُ أَنَّ الَّذِي بِكَ مِنَ النَّعَمِ مِنِّي قَالَ : بَلَى يَا رَبِّ ، قَالَ : فَإِنِّي أَرْضَى بِذَلِكَ مِنْكَ شُكْرًا " .
وَبِهَذَا الْإِسْنَادِ ، عَنْ أَبِي الْجَلْدِ قَالَ " قَرَأْتُ فِي مَسْأَلَةِ مُوسَى عَلَيْهِ السَّلَامُ أَنَّهُ قَالَ كَيْفَ لِي أَنْ أَشْكُرَكَ وَأَصْغَرُ نِعْمَةٍ وَضَعْتُهَا عِنْدِي مِنْ نِعَمِكَ لَا يُجَازَى بِهَا عَمَلِي كُلُّهُ ؟ قَالَ : فَأَتَاهُ الْوَحْيُ : أَنْ يَا مُوسَى الْآنَ شَكَرْتَنِي "ابوالجلد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”میں نے داود علیہ السلام کی (اللہ سے) عرض و درخواست کے بارے میں پڑھا کہ انہوں نے کہا: اے میرے رب! میں تیرا شکر کیسے ادا کروں، جبکہ میں تیرے شکر تک بھی تیری ہی نعمت کے ذریعے پہنچ سکتا ہوں؟ تو ان کے پاس وحی آئی: اے داود! کیا تم نہیں جانتے کہ جو نعمتیں تمہیں حاصل ہیں وہ میری طرف سے ہیں؟ انہوں نے عرض کیا: کیوں نہیں، اے میرے رب! اللہ نے فرمایا: تو میں تمہاری طرف سے اسی (اعتراف) کو شکر کے طور پر پسند کرتا ہوں۔“
اور اسی سند سے ابوالجلد رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ”میں نے موسیٰ علیہ السلام کی (اللہ سے) عرض و درخواست کے بارے میں پڑھا کہ انہوں نے کہا: میں تیرا شکر کیسے ادا کروں، جبکہ تیری نعمتوں میں سے جو سب سے چھوٹی نعمت تو نے مجھے عطا کی ہے، میرے سارے اعمال بھی اس کا بدلہ نہیں بن سکتے؟ تو ان کے پاس وحی آئی: اے موسیٰ! اب تم نے میرا شکر ادا کر دیا۔“
• صالح المري هو صالح بن بشير بن واح المري، ضعيف، مر.
• أبوالجلد الجوني اسمه جيلان بن أبي فروة الأسدي، بصري. ذكره ابن حبان في "الثقات" (٤/ ١١٩) وسكت عليه. راجع "التاريخ الكبير" للبخاري (١/ ٢/ ٢٥٠).