شعب الایمان — حدیث نمبر 4092
باب: ایمان کی شاخوں میں سے تینتیسویں شاخ: اللہ عزوجل کی نعمتوں کو شمار کرنے اور ان پر واجب شکر کا باب۔
الثالث والثلاثون من شعب الإيمان وهو باب في تعديد نعم الله عز وجل وما يجب من شكرها
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ ، وَأَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمَيُّ بِنَيْسَابُورَ ، وَأَبُو الْعَبَّاسِ أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ تُرْكَانَ بِهَمَذَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَلِيٍّ حَامِدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّفَّاءُ الْهَرَوِيُّ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُشْكَانَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ طَهْمَانَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا مِنْ عَبْدٍ يُنْعَمُ عَلَيْهِ نِعْمَةٌ فَيَحْمَدِ اللَّهَ إِلَّا كَانَ الْحَمْدُ أَفْضَلَ مِنْهَا "
قَالَ الشَّيْخُ أَحْمَدُ رَحِمَهُ اللَّهُ : " كَذَا رُوِيَ بِهَذَا الْإِسْنَادِ وَبِالَّذِي قَبْلَهُ مَوْصُولًا مُسْنَدًا . وَالْمَحْفُوظُ عَنِ الْحَسَنِ مِنْ قَوْلِهِ مَرَّةً ، وَعَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرْسِلًا أُخْرَى " .سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس بندے پر کوئی نعمت کی جائے اور وہ اس پر اللہ کی حمد کرے تو اس کی یہ حمد اس نعمت سے بہتر ہوتی ہے۔“
شیخ (امام بیہقی) احمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس سند سے اور اس سے پہلے والی سند سے اسی طرح متصل اور مسند روایت کیا گیا ہے، جبکہ امام حسن بصری رحمہ اللہ سے محفوظ بات یہ ہے کہ کبھی یہ انہی کا قول ہے اور کبھی نبی ﷺ سے مرسلاً مروی ہے۔“