شعب الایمان — حدیث نمبر 4074
باب: ایمان کی شاخوں میں سے تینتیسویں شاخ: اللہ عزوجل کی نعمتوں کو شمار کرنے اور ان پر واجب شکر کا باب۔
الثالث والثلاثون من شعب الإيمان وهو باب في تعديد نعم الله عز وجل وما يجب من شكرها
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، عَنْ سَعِيدٍ الْجُرَيْرِيِّ ، عَنْ أَبِي الْوَرْدِ ، عَنْ أَبِي مُحَمَّدٍ الْحَضْرَمِيِّ ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ سَمِعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا يَقُولُ الْحَمْدُ لِلَّهِ حَمْدًا كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ صَاحِبُ الْكَلِمَةِ لَمْ يَقُلْ إِلَّا صَوَابًا قَالَ : أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ ، قُلْتُهَا ، أَرْجُو بِهَا . قَالَ : " وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ رَأَيْتُ بِضْعَةَ عَشَرَ مَلَكًا يَبْتَدِرُونَهَا أَيُّهُمْ يَرْفَعُهَا إِلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ "سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک آدمی کو یہ کہتے سنا: «الْحَمْدُ لِلَّهِ حَمْدًا كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيهِ» ”تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، بہت زیادہ، پاکیزہ، بابرکت حمد۔“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”یہ کلمہ کہنے والا کون ہے؟ اس نے تو درست ہی بات کہی ہے۔“ اس آدمی نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میں نے یہ کہا ہے اور اس کے ذریعے (اللہ کے ثواب کی) امید رکھتا ہوں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! میں نے دس سے کچھ اوپر فرشتوں کو دیکھا کہ وہ اس کلمے کی طرف لپک رہے تھے کہ ان میں سے کون اسے اللہ عزوجل کی بارگاہ میں پیش کرے۔“
• أبو الورد بن ثمامة بن حزن القشيري، البصري. مقبول. من السادسة (بخ د ت عس).
• أبو محمد الحضرمي غلام أبي أيوب، قيل هو أفلح وإلا فمجهول. من الثالثة (بخ خت).