شعب الایمان — حدیث نمبر 4067
باب: ایمان کی شاخوں میں سے تینتیسویں شاخ: اللہ عزوجل کی نعمتوں کو شمار کرنے اور ان پر واجب شکر کا باب۔
الثالث والثلاثون من شعب الإيمان وهو باب في تعديد نعم الله عز وجل وما يجب من شكرها
أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ السِّمْسَارُ بِبَغْدَادٍ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ الْفَقِيهُ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي الدُّنْيَا ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ النَّرْسِيُّ ، وَأَزْهَرُ بْنُ مَرْوَانَ الرَّقَاشِيُّ ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مَنْصُورٍ السَّلِيمِيُّ ، عَنْ زُهَيْرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : دَعَا رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ مِنْ أَهْلِ قُبَاءَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَانْطَلَقْنَا مَعَهُ فَلَمَّا طَعِمَ وَغَسَلَ يَدَهُ أَوْ قَالَ : يَدَيْهِ قَالَ : " الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي يُطْعِمُ وَلَا يُطْعَمُ ، مَنَّ عَلَيْنَا فَهَدَانَا ، وَأَطْعَمَنَا وَسَقَانَا ، وَكُلَّ بَلَاءٍ حَسَنٍ أَبْلَانَا . الْحَمْدُ لِلَّهِ غَيْرَ مُوَدَّعٍ رَجَاءَ رَبِّي وَلَا مُكَافَأٍ وَلَا مَكْفُورٍ وَلَا مُسْتَغْنًى عَنْهُ ، الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَ مِنَ الطَّعَامِ ، وَسَقَى مِنَ الشَّرَابِ ، وَكَسَى مِنَ الْعُرْيِ ، وَهَدَى مِنَ الضَّلَالَةِ ، وَبَصَّرَ مِنَ الْعَمَى ، وَفَضَّلَ عَلَى كَثِيرٍ مِمَّنْ خَلَقَهُ تَفْضِيلًا ، الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ "سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ قباء کے رہنے والے انصار کے ایک آدمی نے نبی کریم ﷺ کو دعوت دی تو ہم آپ ﷺ کے ساتھ چل پڑے۔ پھر جب آپ ﷺ نے کھانا کھا لیا اور اپنا ہاتھ دھو لیا (یا راوی نے کہا: اپنے دونوں ہاتھ دھو لیے) تو آپ ﷺ نے فرمایا: «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي يُطْعِمُ وَلَا يُطْعَمُ، مَنَّ عَلَيْنَا فَهَدَانَا، وَأَطْعَمَنَا وَسَقَانَا، وَكُلَّ بَلَاءٍ حَسَنٍ أَبْلَانَا. الْحَمْدُ لِلَّهِ غَيْرَ مُوَدَّعٍ رَجَاءَ رَبِّي وَلَا مُكَافَأٍ وَلَا مَكْفُورٍ وَلَا مُسْتَغْنًى عَنْهُ، الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَ مِنَ الطَّعَامِ، وَسَقَى مِنَ الشَّرَابِ، وَكَسَى مِنَ الْعُرْيِ، وَهَدَى مِنَ الضَّلَالَةِ، وَبَصَّرَ مِنَ الْعَمَى، وَفَضَّلَ عَلَى كَثِيرٍ مِمَّنْ خَلَقَهُ تَفْضِيلًا، الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ» ”تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جو کھلاتا ہے اور اسے کھلایا نہیں جاتا۔ اس نے ہم پر احسان فرمایا تو ہمیں ہدایت دی، ہمیں کھلایا اور پلایا، اور ہر اچھی آزمائش (نعمت) سے ہمیں نوازا۔ تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، ایسی حمد جس میں میرے رب سے امید کو چھوڑا نہیں جاتا، نہ اس کے احسان کا بدلہ چکایا جا سکتا ہے، نہ اس کی ناشکری کی جا سکتی ہے اور نہ اس سے بے نیاز ہوا جا سکتا ہے۔ تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے کھانا کھلایا، پانی پلایا، برہنگی سے لباس پہنایا، گمراہی سے ہدایت دی، اندھے پن سے بینائی بخشی، اور اپنی بہت سی مخلوق پر ہمیں خوب فضیلت عطا فرمائی۔ تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جو سارے جہانوں کا رب ہے۔“
• أزهر بن مروان الرقاشي فريخ (م ٢٤٣ هـ). صدوق، من العاشرة (ت ق).