شعب الایمان — حدیث نمبر 4061
باب: ایمان کی شاخوں میں سے تینتیسویں شاخ: اللہ عزوجل کی نعمتوں کو شمار کرنے اور ان پر واجب شکر کا باب۔
الثالث والثلاثون من شعب الإيمان وهو باب في تعديد نعم الله عز وجل وما يجب من شكرها
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْفَضْلِ الشَّعْرَانِيُّ ، حَدَّثَنَا جَدِّي ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ الْحِزَامِيُّ - حَ
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْحُرْفِيُّ بِبَغْدَادٍ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ الْفَقِيهُ النَّجَّادُ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي الدُّنْيَا ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ الْحِزَامِيُّ ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْأَنْصَارِيُّ ، حَدَّثَنَا طَلْحَةُ بْنُ خِرَاشٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَفْضَلُ الدُّعَاءِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَفْضَلُ الذِّكْرِ الْحَمْدُ لِلَّهِ "
وَفِي رِوَايَةِ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ قَالَ سَمِعْتُ طَلْحَةَ بْنَ خِرَاشٍ يَقُولُ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ : " أَفْضَلُ الذِّكْرِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَفْضَلُ الدُّعَاءِ الْحَمْدُ لِلَّهِ " .
وَعَلَى هَذَا اللَّفْظِ رَوَاهُ يَحْيَى بْنُ حَبِيبٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ إِبْرَاهِيمَ هَذَا .سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”سب سے افضل دعا «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» ہے اور سب سے افضل ذکر «الْحَمْدُ لِلَّهِ» ہے۔“
اور ابو عبداللہ (حاکم) رحمہ اللہ کی روایت میں ہے کہ طلحہ بن خراش رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”سب سے افضل ذکر «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» ہے اور سب سے افضل دعا «الْحَمْدُ لِلَّهِ» ہے۔“
اور اسی لفظ کے ساتھ اسے یحییٰ بن حبیب رحمہ اللہ نے بھی اسی موسیٰ بن ابراہیم سے روایت کیا ہے۔
• جد إسماعيل هو الفضل بن محمد بن المسيب، ثقة، مر.
• إبراهيم بن المنذر الحزامي. صدوق، تكلم فيه أحمد لأجل القرآن، مر.
• موسى بن إبراهيم بن كثير الأنصاري، الحرامي (بفتح المهملة والراء) المدني. صدوق، يخطئ. من الثامنة (ت س ق).
تشریح، فوائد و مسائل
جابر بن عبداللہ رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: " سب سے بہتر ذکر «لا إلہ إلا اللہ» ہے، اور بہترین دعا «الحمد للہ» ہے " ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الدعوات/حدیث: 3383]
وضاحت:
1؎: (لَا إِلٰهَ إِلَّا الله) افضل ترین ذکر اس لیے ہے کہ یہ اصل التوحید ہے اور توحید کے مثل کوئی نیکی نہیں، نیز یہ شرک کو سب سے زیادہ نفی کرنے والا جملہ ہے، اور یہ دونوں باتیں اللہ کو سب سے زیادہ پسند ہیں، اور (الحمد لله) سب سے افضل دعاء اس معنی کر کے ہے کہ جو بندہ اللہ کی حمد کرتا ہے وہ اللہ کی نعمتوں کا شکریہ ادا کرتا ہے، اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ﴿لَئِنْ شَكَرْتُمْ لَأَزِيْدَنَّكُمْ﴾ (اگرتم میرا شکرادا کرو گے تو میں تم کو اور زیادہ دوں گا) تو اس سے بہتر طلب (دعاء) اور کیا ہو گی، اور بعض علماء کا کہنا ہے کہ (الحمد لله) سے اشارہ ہے سورہ الحمدللہ میں جو دعاء اس کی طرف، یعنی ﴿إِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيْم﴾ اور یہ سب سے افضل دعاء ہے۔
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: " سب سے بہترین ذکر «لا إله إلا الله» اور سب سے بہترین دعا «الحمد لله» ہے " ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأدب/حدیث: 3800]
فوائد و مسائل:
(1)
تمام مسنون اذکار رحمت و برکت کا باعث ہیں، لیکن (لَا إِلٰهَ إِلَّا الله)
کا ثواب اور اس کی برکات سب سے زیادہ ہیں۔
(2)
اللہ کی تعریف بھی ایک دعا ہے کیونکہ انسان ثواب کی نیت سے نیکی اور ذکر کرتا ہے، اس طرح اسے مطلوب (ثواب)
حاصل ہو جاتا ہے۔
(3)
ایک مطلب یہ بھی ہے کہ سب سے افضل دعا سورۂ فاتحہ ہے جسے حدیث (اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ)
سے بیان کیا گیا ہے۔
اس میں اللہ کی تعریف بھی ہے اور اس سے ہدایت، انعام اور مدد کی دعا بھی۔