شعب الایمان — حدیث نمبر 4049

باب: ایمان کی شاخوں میں سے بتیسویں شاخ: عقود (معاہدوں) کو پورا کرنے کا باب۔

الثاني والثلاثون من شعب الإيمان وهو باب في الإيفاء بالعقود

حدیث نمبر: 4049
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدِ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدِ النَّرْسِيُّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي الْفَيْضِ ، قَالَ سَمِعْتُ سُلَيْمَ بْنَ عَامِرٍ ، قَالَ : كَانَ بَيْنَ مُعَاوِيَةَ وَبَيْنَ الرُّومِ عَهْدٌ فَأَرَادَ أَنْ يَغْزُوَهُمْ فَتَعَجَّلَ شَهْرًا قَالَ فَجَعَلَ رَجُلٌ فِي أَرْضِ الرُّومِ عَلَى بِرْذَوْنٍ يَقُولُ : وَفَاءٌ لَا غَدْرٌ فَإِذَا هُوَ عَمْرُو بْنُ عَبَسَةَ فَدَعَاهُ مُعَاوِيَةُ فَقَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " مَنْ كَانَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ قَوْمٍ عَهْدٌ فَلَا يَحِلُّ لَهُ أَنْ يَحِلَّ عُقْدَةً حَتَّى يَنْقَضِيَ عَهْدُهَا أَوْ يُنْبِذُ إِلَيْهِمْ سَوَاءٌ " .
ترجمہ

سلیم بن عامر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ اور رومیوں کے درمیان ایک معاہدہ تھا، (معاہدے کی مدت ختم ہونے سے پہلے ہی) سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے ان سے جنگ کرنے کا ارادہ کیا اور ایک مہینہ پہلے ہی پیش قدمی کر لی۔ چنانچہ (اسی دوران) رومیوں کی سرزمین میں ایک آدمی گھوڑے پر سوار ہو کر یہ کہنے لگا: ”وعدہ پورا کرنا ہے، دھوکا نہیں دینا!“ دیکھا تو وہ سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ تھے۔ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے انہیں بلوایا تو انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس شخص اور کسی قوم کے درمیان معاہدہ ہو تو اس کے لیے حلال نہیں کہ وہ اس معاہدے کی کوئی گرہ کھولے، یہاں تک کہ اس کی مدت پوری ہو جائے یا وہ برابری کی بنیاد پر (معاہدہ ختم کرنے کا اعلان) ان کی طرف پھینک دے۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الثاني والثلاثون من شعب الايمان وهو باب في الايفاء بالعقود / حدیث: 4049
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 4358
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (سنن أبي داود 2759) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده صحيح, مشكوة المصابيح (3980), أخرجه الترمذي (1580 وسنده صحيح) (سنن أبي داود 2759) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: رجاله كلهم ثقات
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: رجاله كلهم ثقات (شعب الإيمان ط الرشد: 6/ 201) . »
«أخرجه أبو داود فى (سننه) برقم: 2759، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1580، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16567، 16577، 18943، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4871، والنسائي فى (السنن الكبرى) برقم: 9092»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 1580 | سنن ابي داود: 2759
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو الفيض هو موسى بن أيوب، ويقال ابن أبي أيوب المهري، الحممى، مشهور بكنيته. ثقة. من الرابعة (د ت س).

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 2759 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´جب امام اور دشمن میں معاہدہ ہو تو امام دشمن کے ملک میں جا سکتا ہے۔`
سلیم بن عامر سے روایت ہے، وہ قبیلہ حمیر کے ایک فرد تھے، وہ کہتے ہیں معاویہ رضی اللہ عنہ اور رومیوں کے درمیان ایک متعین وقت تک کے لیے یہ معاہدہ تھا کہ وہ آپس میں لڑائی نہیں کریں گے، (اس مدت میں) معاویہ رضی اللہ عنہ ان کے شہروں میں جاتے تھے، یہاں تک کہ جب معاہدہ کی مدت گزر گئی، تو انہوں نے ان سے جنگ کی، ایک شخص عربی یا ترکی گھوڑے پر سوار ہو کر آیا، وہ کہہ رہا تھا: اللہ اکبر، اللہ اکبر، وعدہ کا پاس و لحاظ ہو بدعہدی نہ ہو ۱؎ لوگوں نے اس کو بغور دیکھا تو وہ عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ تھے۔ معاویہ رضی اللہ عنہ نے ایک۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2759]
فوائد ومسائل:
اختتام معاہدے کے فورا بعد اچانک چڑھائی کرنا دھوکے میں شمار کیا گیا ہے۔
اور صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین اسلام اور مسلمانوں کے لئے اندھی عصبیت میں مبتلا نہ تھے۔
بلکہ اس کے تمام اصول وضوابط کو ہر حال میں پیش نظر رکھتے تھے۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2759 سے ماخوذ ہے۔