شعب الایمان — حدیث نمبر 4038

باب: ایمان کی شاخوں میں سے تیسویں شاخ: غلام آزاد کرنے اور (اس کے ذریعے) اللہ عزوجل کا قرب حاصل کرنے کے طریقے کا باب۔

الثلاثون من شعب الإيمان وهو باب في العتق ووجه التقرب إلى الله عز وجل

حدیث نمبر: 4038
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ ، أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ أَيُّوبَ الطُّوسِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْعُقَيْلِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءَ ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ بْنُ يُونُسَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي حَبِيبَةَ الْأَزْدِيِّ ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَثَلُ الَّذِي يُعْتِقُ عِنْدَ الْمَوْتِ مَثَلُ الَّذِي يَهْدِي إِذَا شَبِعَ " .
ترجمہ

سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص موت کے وقت غلام آزاد کرتا ہے، اس کی مثال اس شخص جیسی ہے جو پیٹ بھر جانے کے بعد تحفہ دیتا ہے۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الثلاثون من شعب الايمان وهو باب في العتق ووجه التقرب الى الله عز وجل / حدیث: 4038
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف (سنن أبي داود 3968) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده حسن, ورواه الشعبة عن أبي إسحاق انظر سنن النسائي (3644 وسنده حسن، وأبو إسحاق السبيعي صرح بالسماع عنده أيضًا) (سنن أبي داود 3968) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: فيه من لم نعرفه
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: فيه من لم نعرفه (شعب الإيمان ط الرشد: 6/ 186) . »
«أخرجه أبو داود فى (سننه) برقم: 3968، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2123، والنسائي فى (سننه) برقم: 3614، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21212، والدارمي فى (مسنده) برقم: 3226»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن نسائي: 3644 | سنن ترمذي: 2123 | سنن ابي داود: 3968
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو خالد العقيلي هو يزيد بن محمد بن حماد لم نجد ترجمته.
• أبو حبيبة الطائي مقبول، من الثالثة (د ت س).

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن نسائي / حدیث: 3644 کی شرح از حافظ محمد امین ✍️
´وصیت میں تاخیر مکروہ اور ناپسندیدہ کام ہے۔`
ابوحبیبہ طائی کہتے ہیں کہ ایک شخص نے کچھ دینار اللہ کی راہ میں دینے کی وصیت کی۔ تو ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے اس کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ حدیث بیان کی کہ آپ نے فرمایا: " جو شخص اپنی موت کے وقت غلام آزاد کرتا ہے یا صدقہ و خیرات دیتا ہے اس کی مثال ایسی ہے جیسے کوئی شخص پیٹ بھر کھا لینے کے بعد (بچا ہوا) کسی کو ہدیہ دیدے ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب الوصايا/حدیث: 3644]
اردو حاشہ: (1) فاضل محقق کی تحقیق کے مطابق اس روایت کی سند حسن ہے‘ لیکن اس سند کو حسن کہنا محل نظر ہے کیونکہ اس کی سند میں ابوحبیبہ نامی راوی مجہول ہے‘ تاہم شواہد کی بنا پر بعض علماء نے اس روایت کو حسن قراردیا ہے۔ دیکھیے: (ذخیرة العقبیٰ شرح سنن النسائي: 30/86)
(2) مقصد یہ ہے کہ موت کے وقت صدقہ ثواب کے لحاظ سے صحت کے وقت کے صدقے سے کمتر ہے۔ یہ مطلب نہیں کہ اس کا کوئی ثواب یا فائدہ نہیں کیونکہ ہر نیکی تو ہر وقت ہی مفید ہے۔
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 3644 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2123 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´مرتے وقت صدقہ کرنے والے اور غلام آزاد کرنے والے کا بیان۔`
ابوحبیبہ طائی کہتے ہیں کہ میرے بھائی نے اپنے مال کے ایک حصہ کی میرے لیے وصیت کی، میں نے ابو الدرداء رضی الله عنہ سے ملاقات کی اور کہا: میرے بھائی نے اپنے مال کے ایک حصہ کی میرے لیے وصیت کی ہے، آپ کی کیا رائے ہے؟ میں اسے کہاں خرچ کروں، فقراء میں، مسکینوں میں یا اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والوں میں؟ انہوں نے کہا: میری بات یہ ہے کہ اگر تمہاری جگہ میں ہوتا تو مجاہدین کے برابر کسی کو نہ سمجھتا، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے: " جو شخص مرتے وقت غلام آزاد کرتا ہے اس کی مثال اس آدمی کی طرح ہے جو آسودہ ہونے۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ترمذي/كتاب الوصايا/حدیث: 2123]
اردو حاشہ:
نوٹ:
(سند میں ابوحبیبہ لین الحدیث ہیں)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2123 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 3968 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´صحت و تندرستی کی حالت میں غلام آزاد کرنے کی فضیلت۔`
ابوالدرداء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جو مرتے وقت غلام آزاد کرے تو اس کی مثال ایسے ہی ہے جیسے کوئی آسودہ ہو جانے کے بعد ہدیہ دے۔‏‏‏‏" [سنن ابي داود/كتاب العتق /حدیث: 3968]
فوائد ومسائل:
اگرچہ موت کے قریب تہائی مال تک کا صدقہ یا وصیت کرنا جائز ہے، مگر افضل یہ ہے جیسے کہ صیح بخاری میں ہے: حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبیﷺسے پوچھا: اے اللہ کےرسول صدقہ کونسا افضل ہے؟ آپ نے فرمایا: تواس حال میں صدقہ کرے کہ تو صحت مند ہو حریص ہو (یعنی زندگی اور مال کا) غنی رہنا چاہتا ہوں اور فقیر ہوجانے سے ڈرتا ہواور صدقہ کرنے میں سستی نہ کرے کہ جب جان حلق میں آن اٹکے تو کہنے لگے فلاں کے لئے اتنا ہے اور فلاں کےلئے اس قدر حالانکہ وہ تو(حق وارثت کی وجہ سے) فلاں کا ہوچکا۔
قرآن مجید میں ارشاد باری تعالی ہے: (اہل ایمان دوسرے حاجت مندوں کو) اپنے سے ترجیح دیتے ہیں اگرچہ انہیں خوداحتیاج ہوتی ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3968 سے ماخوذ ہے۔