شعب الایمان — حدیث نمبر 4007
باب: ایمان کی شاخوں میں سے اٹھائیسویں شاخ: دشمن کے مقابلے میں ثابت قدم رہنے اور میدانِ جنگ سے نہ بھاگنے کا باب۔
الثامن والعشرون من شعب الإيمان وهو باب في الثبات للعدو وترك الفرار من الزحف
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ " أَنَّ عَمْرَو بْنَ أُقَيْشٍ كَانَ لَهُ رِبًا فِي الْجَاهِلِيَّةِ فَكَرِهَ أَنْ يُسْلِمَ حَتَّى يَأْخُذَهُ فَجَاءَ يَوْمُ أُحُدٍ فَقَالَ أَيْنَ بَنُو عَمِّيَ ؟ قَالُوا بِأُحُدٍ ، قَالَ : أَيْنَ فُلَانٌ ؟ قَالُوا : بِأُحُدٍ ، قَالَ أَيْنَ فُلَانٌ ؟ قَالُوا بِأُحُدٍ ، فَلَبِسَ لَأْمَتَهُ وَرَكِبَ فَرَسَهُ ثُمَّ تَوَجَّهَ قَبْلَهُمْ فَلَمَّا رَآهُ الْمُسْلِمُونَ قَالُوا إِلَيْكَ عَنَّا يَا عَمْرُو فَقَالَ : إِنِّي آمَنْتُ فَقَاتَلَ حَتَّى جُرِحَ فَحُمِلَ إِلَى أَهْلِهِ جَرِيحًا فَجَاءَهُ سَعْدُ بْنُ مُعَاذٍ قَالَ لِأُخْتِهِ سَلِيهِ حَمِيَّةً لِقَوْمِكَ أَوْ غَضَبًا لَهُمْ أَمْ غَضَبًا لِلَّهِ عَزَّ وَجَلَّ ؟ قَالَ : بَلْ غَضَبًا لِلَّهِ وَرَسُولِهِ فَمَاتَ وَدَخَلَ الْجَنَّةَ وَمَا صَلَّى لِلَّهِ صَلَاةً " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ عمرو بن اقیش رحمہ اللہ کا زمانہ جاہلیت میں کچھ سود (لوگوں کے ذمے) تھا، اس لیے انہوں نے اسے وصول کیے بغیر اسلام قبول کرنا پسند نہ کیا۔ پھر غزوۂ احد کا دن آیا تو انہوں نے پوچھا: ”میرے چچا زاد کہاں ہیں؟“ لوگوں نے بتایا: ”احد میں۔“ پوچھا: ”فلاں کہاں ہے؟“ لوگوں نے کہا: ”احد میں۔“ پھر پوچھا: ”فلاں کہاں ہے؟“ لوگوں نے کہا: ”احد میں۔“ چنانچہ انہوں نے اپنی زرہ پہنی، گھوڑے پر سوار ہوئے اور ان کی طرف چل پڑے۔ جب مسلمانوں نے انہیں دیکھا تو کہا: ”عمرو! ہم سے دور رہو۔“ انہوں نے کہا: ”میں ایمان لا چکا ہوں۔“ پھر وہ لڑے یہاں تک کہ زخمی ہو گئے اور زخموں سے چور اپنے گھر والوں کی طرف اٹھا کر لائے گئے۔ سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ ان کے پاس آئے تو ان (عمرو) کی بہن سے کہا: ”اس سے پوچھو کہ کیا یہ اپنی قوم کی حمیت یا ان کی خاطر غصے میں لڑا ہے، یا اللہ عزوجل کی خاطر غصے میں؟“ عمرو نے کہا: ”بلکہ اللہ اور اس کے رسول کی خاطر غصے میں (لڑا ہوں)۔“ پھر وہ فوت ہو گئے اور جنت میں داخل ہو گئے، حالانکہ انہوں نے اللہ کے لیے ایک نماز بھی نہیں پڑھی تھی۔“
• حماد هو ابن سلمة.