شعب الایمان — حدیث نمبر 4

باب: اس بات کی دلیل کہ دل سے تصدیق اور زبان سے اقرار ایمان کی بنیاد ہیں، اور عاجزی نہ ہونے کی صورت میں کفر سے نکلنے کے لیے دونوں شرط ہیں۔

باب الدليل على أن التصديق بالقلب ، والإقرار باللسان أصل الإيمان ، وأن كلاهما شرط في النقل عن الكفر عند عدم العجز

حدیث نمبر: 4
قَالَ : أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَلِيمِيُّ رَحِمَهُ اللَّهُ تَعَالَى : " الْإِيمَانُ مُشْتَقٌّ مِنَ الْأَمْنِ الَّذِي هُوَ ضِدُّ الْخَوْفِ " كَمَا قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ : ( فَإِنْ خِفْتُمْ فَرِجَالًا أَوْ رُكْبَانًا فَإِذَا أَمِنْتُمْ فَاذْكُرُوا اللَّهَ ) الْآيَةَ ، وَمَعْنَاهُ وَالْغَرَضُ الَّذِي يُرَادُ بِهِ عِنْدَ إِطْلَاقِهِ هُوَ التَّصْدِيقُ وَالتَّحْقِيقُ ، لِأَنَّ الْخَبَرَ هُوَ الْقَوْلُ الَّذِي يَدْخُلُهُ الصِّدْقَ وَالْكَذِبَ وَالْأَمْرَ وَالنَّهْيَ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا قَوْلٌ يَتَرَدَّدُ بَيْنَ أَنْ يُطَاعَ قَائِلُهُ ، وَبَيْنَ أَنْ يُعْصَى فَمَنْ سَمِعَ خَبَرًا فَلَمْ يَسْتَشْعِرْ فِي نَفْسِهِ جَوَازَ أَنْ يَكُونَ كَذِبًا ، وَاعْتَقَدَ أَنَّهُ حَقٌّ وَصَدَّقَ ، فَكَأَنَّمَا أَمَّنَ نَفْسَهُ بِاعْتِقَادِ مَا اعْتَقَدَ فِيمَا سَمِعَ مِنْ أَنْ يَكُونَ مَكْذُوبًا ، أَوْ مُلْبِسًا عَلَيْهِ ، وَمَنْ سَمِعَ أَمْرًا ، أَوْ نَهْيًا فَاعْتَقَدَ الطَّاعَةَ لَهُ فَكَأَنَّمَا آمَنَ فِي نَفْسِهِ بِاعْتِقَادِ مَا اعْتَقَدَ فِيمَا سَمِعَ مِنْ أَنْ يَكُونَ مَظْلُومًا ، أَوْ مُسْتَسْخَرًا ، أَوْ مَحْمُولًا عَلَى مَا لَا يَلْزَمُهُ قَبُولُهُ ، وَالِانْقِيَادُ لَهُ ، فَمَنْ ذَهَبَ إِلَى هَذَا أَنْزَلَ قَوْلَ الْقَائِلِ : آمَنْتُ بِكَذَا . وَالْمُرَادُ أَمَّنْتُ نَفْسِي مَنْزِلَةَ قَوْلِهِمْ وَطَّنْتُ نَفْسِي ، أَوْ حَمَلْتُ نَفْسِي عَلَى كَذَا ، أَوْ يَكُونُ تَرْكُهُمْ ذِكْرَ النَّفْسِ فِي قَوْلِهِمْ آمَنْتُ اخْتِصَارًا لِكَثْرَةِ الِاسْتِعْمَالِ كَمَا يُقَالُ : بِسْمِ اللَّهِ بِمَعْنَى بَدَأْتُ أَوْ أَبْدَأُ بِسْمِ اللَّهِ
قَالَ : " وَفِيهِ وَجْهٌ آخَرُ : وَهُوَ أَنْ يَكُونَ مَعْنَى آمَنْتُ : أَيْ آمَنْتُ مُخْبِرِي أَوِ الدَّاعِي لِي مِنَ التَّكْذِيبِ ، وَالْخِلَافِ بِمَا صَرَّحْتُ لَهُ بِهِ مِنَ التَّصْدِيقِ ، وَالْوِفَاقِ ، ثُمَّ الْإِيمَانُ الَّذِي يُرَادُ بِهِ التَّصْدِيقُ لَا يُعَدَّى إِلَى مَنْ يُضَافُ إِلَيْهِ ، وَيَلْصَقُ بِهِ إِلَّا بِصِلَةٍ ، وَتِلْكَ الصِّلَةُ قَدْ تَكُونُ بَاءً ، وَقَدْ تَكُونُ لَامًا ، وَقَدْ وَرَدَ الْكِتَابُ بِكُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا ، فَالْإِيمَانُ بِاللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ ثَنَاؤُهُ إِثْبَاتُهُ ، وَالِاعْتِرَافُ بِوُجُودِهِ وَالْإِيمَانُ لَهُ الْقَبُولُ عَنْهُ وَالطَّاعَةُ لَهُ .
وَالْإِيمَانُ بِالنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِثْبَاتُهُ وَالِاعْتِرَافُ بِنُبُوَّتِهِ . وَالْإِيمَانُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اتِّبَاعُهُ وَمُوَافَقَتُهُ وَالطَّاعَةُ لَهُ . ثُمَّ إِنَّ التَّصْدِيقَ الَّذِي هُوَ مَعْنَى الْإِيمَانِ بِاللَّهِ وَبِرَسُولِهِ مُنْقَسِمٌ فَيَكُونُ مِنْهُ مَا يَخْفَى وَيَنْكَتِمُ وَهُوَ الْوَاقِعُ مِنْهُ بِالْقَلْبِ ، وَيُسَمَّى اعْتِقَادًا ، وَيَكُونُ مِنْهُ مَا يَنْجَلِي وَيَظْهَرُ وَهُوَ الْوَاقِعُ بِاللِّسَانِ ، وَيُسَمَّى إِقْرَارًا وَشَهَادَةً ، وَكَذَلِكَ الْإِيمَانُ لِلَّهِ وَلِرَسُولِهِ يَنْقَسِمُ إِلَى : جَلِيٍّ وَخَفِيٍّ : وَالْخَفِيُّ مِنْهُ هُوَ النِّيَّاتُ وَالْعَزَائِمُ الَّتِي لَا تَجُوزُ الْعِبَادَاتُ إِلَّا بِهَا ، وَاعْتِقَادُ الْوَاجِبِ وَاجِبًا ، وَالْمُبَاحُ مُبَاحًا وَالرُّخْصَةُ رُخْصَةً وَالْمَحُظُورُ مَحْظُورًا ، وَالْعِبَادَةُ عِبَادَةً ، وَالْحَدُّ حَدًّا وَنَحْوَ ذَلِكَ .
وَالْجَلِيُّ مِنْهَا مَا يُقَامُ بِالْجَوَارِحِ إِقَامَةً ظَاهِرَةً وَهُوَ عِدَّةُ أُمُورِ مِنْهَا : الطَّهَارَةُ ، وَمِنْهَا الصَّلَاةُ ، وَمِنْهَا الزَّكَاةُ ، وَمِنْهَا الصِّيَامُ ، وَمِنْهَا الْحَجُّ وَالْعُمْرَةُ ، وَمِنْهَا الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ، وَأُمُورٍ سِوَاهَا سَتُذْكَرُ فِي مَوَاضِعِهَا إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى ، وَكُلُّ ذَلِكَ إِيمَانٌ وَإِسْلَامٌ وَطَاعَةٌ لِلَّهِ عَزَّ وَجَلَّ وَلِرَسُولِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا أَنَّهُ إِيمَانٌ لِلَّهِ بِمَعْنَى أَنَّهُ عِبَادَةٌ لَهُ وَإِيمَانٌ لِلرَّسُولِ بِمَعْنَى أَنَّهُ قَبُولٌ عَنْهُ دُونَ أَنْ يَكُونَ عِبَادَةً لَهُ إِذِ الْعِبَادَةُ لَا تَجُوزُ إِلَّا لِلَّهِ عَزَّ وَجَلَّ .
قَالَ : " وَالْإِيمَانُ بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ أَصْلٌ وَهُوَ الَّذِي يَنْقِلُ مِنَ الْكُفْرِ ، وَالْإِيمَانُ لِلَّهِ وَرَسُولِهِ فَرْعٌ وَهُوَ الَّذِي يَكْمُلُ بِكَمَالِهِ الْإِيمَانُ وَيَنْقُصُ بِنُقْصَانِهِ الْإِيمَانُ ، وَمَعْنَى هَذَا أَنَّ أَصْلَ الْإِيمَانِ إِذَا حَصَلَ ، ثُمَّ تَبِعَتْهُ طَاعَةٌ زَائِدَةٌ زَادَ الْإِيمَانُ الْمُتَقَدِّمُ بِهَا لِأَنَّهُ إِيمَانٌ انْضَمَّ إِلَيْهِ إِيمَانٌ كَانَ يَقْتَضِيهِ ، ثُمَّ إِذَا تَبِعَتْ تِلْكَ الطَّاعَةُ طَاعَةً أُخْرَى ازْدَادَ الْأَصْلُ الْمُتَقَدِّمُ ، وَالطَّاعَةُ الَّتِي تَلِيهِ بِهَا ، وَعَلَى هَذَا إِلَى أَنْ تَكْمُلَ شُعَبُ الْإِيمَانِ . قَالَ : " وَنُقْصَانُ الْإِيمَانِ هُوَ انْفِرَادُ أَصْلِهِ عَنْ بَعْضِ فُرُوعِهِ ، أَوِ انْفِرَادُ أَصْلِهِ ، وَبَعْضِ فُرُوعِهِ عَمَّا بَقِيَ مِنْهَا مِمَّا اشْتَمَلَ عَلَيْهِ الْخِطَابُ وَالتَّكْلِيفُ ؛ لِأَنَّ النُّقْصَانَ خِلَافُ الزِّيَادَةِ ، فَإِذَا قِيلَ لِمَنْ آمَنَ ، وَصَلَّى زَادَ إِيمَانُهُ ، وَجَبَ أَنْ يُقَالَ : لِمَنْ آمَنَ وَوَجَبَتْ عَلَيْهِ الصَّلَاةُ فَلَمْ يُصَلِّ : إِنَّهُ نَاقِصُ الْإِيمَانِ ، وَإِنَّهُ صَارَ بِتَرْكِهَا مَعَ الْقُدْرَةِ عَلَيْهَا فَاسِقًا عَاصِيًا ، وَعَلَى هَذَا سَائِرُ الْأَرْكَانِ
فَأَمَّا مَا يَتَطَوَّعُ بِهِ الْإِنْسَانُ مِمَّا لَيْسَ بِوَاجِبٍ عَلَيْهِ بِمَعْنَى تَصْدِيقِ الْعَقْدِ ، وَالْقَوْلُ بِالْفِعْلِ مَوْجُودٌ فِيهِ فَيَزْدَادُ بِهِ الْإِيمَانُ ، وَتَرْكُهُ بِالْإِضَافَةِ إِلَى مَنْ لَمْ يَتْرُكْهُ يَجُوزُ أَنْ يُسَمَّى نُقْصَانًا لَكِنْ لَا يُوجِبُ لِتَارِكِهِ عِصْيَانًا وَهَذَا مَعْنَى قَوْلِهِ " قَالَ : " وَإِذَا أَوْجَبْنَا أَنْ تَكُونَ الطَّاعَاتُ كُلُّهَا إِيمَانًا لَمْ نُوجِبْ أَنْ تَكُونَ الْمَعَاصِي الْوَاقِعَةُ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ كُفْرًا ، وَذَلِكَ أَنَّ الْكُفْرَ بِاللَّهِ أَوْ بِرَسُولِهِ مُقَابِلٌ لِلْإِيمَانِ بِهِ ، فَإِذَا كَانَ الْإِيمَانُ بِاللَّهِ أَوْ بِرَسُولِهِ : الِاعْتِرَافَ بِهِ ، وَالْإِثْبَاتَ لَهُ كَانَ الْكُفْرُ جُحُودَهُ ، وَالنَّفْيَ لَهُ وَالتَّكْذِيبَ بِهِ ، وَأَمَّا الْأَعْمَالُ فَإِنَّهَا إِيمَانٌ لِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ بَعْدَ وُجُودِ الْإِيمَانِ بِهِ ، وَالْمُرَادُ بِهِ إِقَامَةُ الطَّاعَةِ عَلَى شَرْطِ الِاعْتِرَافِ الْمُتَقَدِّمِ ، فَكَانَ الَّذِي يُقَابِلُهُ هُوَ الشِّقَاقُ ، وَالْعِصْيَانُ دُونَ الْكُفْرِ .
وَقَدْ ذَكَرْتُ فِي " كِتَابِ الْإِيمَانِ " مِنَ الْأَخْبَارِ ، وَالْآثَارِ مَا يَكْشِفُ عَنْ صِحَّةِ هَذِهِ الْجُمْلَةِ فَأَنَا أُشِيرُ فِي هَذَا الْكِتَابِ إِلَى طَرَفٍ مِنْهَا بِمَشِيئَةِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ " .
قَالَ اللَّهُ تَعَالَى : ( قُولُوا آمَنَّا بِاللَّهِ وَمَا أُنْزِلَ إِلَيْنَا وَمَا أُنْزِلَ إِلَى إِبْرَاهِيمَ وَإِسْمَاعِيلَ وَإِسْحَاقَ ) الْآيَةَ . " فَأَمَرَ الْمُؤْمِنِينَ أَنْ يَقُولُوا : آمَنَّا بِاللَّهِ " وَقَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ : ( قَالَتِ الْأَعْرَابُ آمَنَّا قُلْ لَمْ تُؤْمِنُوا وَلَكِنْ قُولُوا أَسْلَمْنَا وَلَمَّا يَدْخُلِ الْإِيمَانُ فِي قُلُوبِكُمْ ) .
" فَأَخْبَرَ أَنَّ الْقَوْلَ الْعَارِيَ عَنِ الِاعْتِقَادِ لَيْسَ بِإِيمَانٍ ، وَأَنَّهُ لَوْ كَانَ فِي قُلُوبِهِمْ إِيمَانٌ لَكَانُوا مُؤْمِنِينَ لِجَمْعِهِمْ بَيْنَ التَّصْدِيقِ بِالْقَلْبِ وَالْقَوْلِ بِاللِّسَانِ ، وَدَلَّتِ السُّنَّةُ عَلَى مِثْلِ مَا دَلَّ عَلَيْهِ الْكِتَابُ " .
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ جَنَاحُ بْنُ نَذِيرِ بْنِ جَنَاحٍ الْقَاضِي بِالْكُوفَةِ ، حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ دُحَيْمٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرٍو أَحْمَدُ بْنُ حَازِمٍ الْغِفَارِيُّ ، حَدَّثَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، وَعَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَا : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " أُمِرْتُ أَنْ أُقَاتِلَ النَّاسَ حَتَّى يَقُولُوا لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ ، فَإِذَا قَالُوهَا مَنَعُوا مِنِّي دِمَاءَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ إِلَّا بِحَقِّهَا ، وَحِسَابُهُمْ عَلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ " أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ .
ترجمہ

ابو عبداللہ حلیمی رحمہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ”ایمان ‘امن’ سے مشتق ہے جو خوف کی ضد ہے، جیسا کہ اللہ عز وجل نے فرمایا: ﴿فَإِنْ خِفْتُمْ فَرِجَالًا أَوْ رُكْبَانًا فَإِذَا أَمِنْتُمْ فَاذْكُرُوا اللَّهَ﴾ الآیۃ۔ اور اس لفظ کو مطلق بولنے سے جو مفہوم اور مقصود ہوتا ہے وہ تصدیق اور تحقیق ہے، کیونکہ خبر وہ کلام ہے جس میں سچ اور جھوٹ کا احتمال ہوتا ہے، اور امر و نہی میں سے ہر ایک ایسا کلام ہے جو اس بات کے درمیان متردد رہتا ہے کہ کہنے والے کی اطاعت کی جائے یا نافرمانی۔ چنانچہ جس نے کوئی خبر سنی اور اپنے دل میں اس کے جھوٹ ہونے کے امکان کو جگہ نہ دی، بلکہ اسے حق سمجھا اور اس کی تصدیق کی، تو گویا اس نے اپنے اس اعتقاد کے ذریعے اپنے آپ کو اس بات سے مامون کر لیا کہ جو کچھ اس نے سنا وہ جھوٹا ہو یا اس پر معاملہ مشتبہ کر دیا گیا ہو۔ اور جس نے کوئی حکم یا ممانعت سنی اور اس کی اطاعت کا عقیدہ رکھا تو گویا اس نے اپنے اس اعتقاد کے سبب اپنے دل میں اس بات سے امن حاصل کر لیا کہ وہ مظلوم ہو، یا اس سے بیگار لی جا رہی ہو، یا اسے ایسی چیز پر مجبور کیا جا رہا ہو جسے قبول کرنا اور جس کی فرماں برداری کرنا اس پر لازم نہیں۔ جو شخص اس رائے کی طرف گیا ہے اس نے کہنے والے کے قول ‘آمنتُ بکذا’ (میں فلاں بات پر ایمان لایا) کو، جس سے مراد ‘أَمَّنْتُ نفسی’ (میں نے اپنے آپ کو مامون کر لیا) ہے، ان کے اس قول کے درجے میں رکھا ہے: ‘وَطَّنْتُ نَفْسِي’ (میں نے اپنے آپ کو آمادہ کر لیا) یا ‘میں نے اپنے آپ کو فلاں بات پر لگا دیا’؛ یا پھر ‘آمنتُ’ کہنے میں ‘نفس’ کا ذکر چھوڑ دینا کثرتِ استعمال کی وجہ سے اختصار ہے، جیسے ‘بسم اللہ’ کہا جاتا ہے جس کا مطلب ہے ‘میں نے اللہ کے نام سے آغاز کیا’ یا ‘میں اللہ کے نام سے آغاز کرتا ہوں’۔“
حلیمی رحمہ اللہ نے فرمایا: ”اس میں ایک اور توجیہ بھی ہے، اور وہ یہ کہ ‘آمنتُ’ کا معنی یہ ہو کہ میں نے اپنے خبر دینے والے یا اپنے داعی کو جھٹلائے جانے اور مخالفت سے مامون کر دیا، اس طرح کہ میں نے اس کے سامنے تصدیق اور موافقت کا صاف اعلان کر دیا۔ پھر وہ ایمان جس سے تصدیق مراد ہو، جس کی طرف اس کی نسبت کی جاتی ہے اور جس سے اسے جوڑا جاتا ہے، اس تک بغیر صلہ کے متعدی نہیں ہوتا، اور یہ صلہ کبھی ‘باء’ ہوتا ہے اور کبھی ‘لام’، اور کتاب اللہ میں دونوں وارد ہوئے ہیں۔ چنانچہ اللہ عز وجل پر ایمان (بِاللہ) کا مطلب اس کے وجود کو ثابت ماننا اور اس کا اعتراف کرنا ہے، اور اللہ کے لیے ایمان (لِلہ) کا مطلب اس کی بات کو قبول کرنا اور اس کی اطاعت کرنا ہے۔
اور نبی ﷺ پر ایمان (بِالنبی) کا مطلب آپ ﷺ کو ثابت ماننا اور آپ ﷺ کی نبوت کا اعتراف کرنا ہے، اور نبی ﷺ کے لیے ایمان (لِلنبی) کا مطلب آپ ﷺ کی پیروی، موافقت اور اطاعت ہے۔ پھر وہ تصدیق جو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان کا معنی ہے، دو قسم پر ہے: اس کا ایک حصہ پوشیدہ اور چھپا ہوا ہے، اور وہ وہ ہے جو دل سے واقع ہوتا ہے، اسے اعتقاد کہا جاتا ہے؛ اور ایک حصہ ظاہر اور نمایاں ہے، اور وہ وہ ہے جو زبان سے واقع ہوتا ہے، اسے اقرار اور شہادت کہا جاتا ہے۔ اسی طرح اللہ اور اس کے رسول کے لیے ایمان بھی ظاہر اور پوشیدہ میں تقسیم ہوتا ہے۔ اس کا پوشیدہ حصہ نیتیں اور پختہ ارادے ہیں جن کے بغیر عبادات درست نہیں ہوتیں، اور واجب کو واجب، مباح کو مباح، رخصت کو رخصت، ممنوع کو ممنوع، عبادت کو عبادت اور حد کو حد سمجھنے کا اعتقاد اور اسی طرح کی دوسری باتیں ہیں۔
اور اس کا ظاہر حصہ وہ ہے جو اعضا و جوارح کے ذریعے نمایاں طور پر ادا کیا جاتا ہے، اور وہ کئی امور ہیں: ان میں طہارت ہے، نماز ہے، زکاۃ ہے، روزہ ہے، حج اور عمرہ ہے، اللہ کی راہ میں جہاد ہے، اور ان کے علاوہ دوسرے امور ہیں جو ان شاء اللہ اپنے اپنے مقامات پر ذکر کیے جائیں گے۔ یہ سب ایمان بھی ہے، اسلام بھی ہے، اور اللہ عز وجل اور اس کے رسول ﷺ کی اطاعت بھی ہے، مگر اللہ کے لیے ایمان اس معنی میں ہے کہ یہ اس کی عبادت ہے، اور رسول کے لیے ایمان اس معنی میں ہے کہ یہ آپ ﷺ سے (دین کو) قبول کرنا ہے، نہ کہ آپ ﷺ کی عبادت، کیونکہ عبادت صرف اللہ عز وجل کے لیے ہی جائز ہے۔“
حلیمی رحمہ اللہ نے فرمایا: ”اللہ اور اس کے رسول پر ایمان اصل ہے، اور یہی وہ ہے جو آدمی کو کفر سے (ایمان کی طرف) منتقل کرتا ہے؛ اور اللہ اور اس کے رسول کے لیے ایمان فرع ہے، اور اسی کے کامل ہونے سے ایمان کامل ہوتا ہے اور اسی کے ناقص ہونے سے ایمان ناقص ہوتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جب اصلِ ایمان حاصل ہو جائے، پھر اس کے پیچھے کوئی اضافی اطاعت آئے تو اس کے ذریعے پہلا ایمان بڑھ جاتا ہے، کیونکہ یہ ایسا ایمان ہے جس کے ساتھ وہ ایمان مل گیا جس کا پہلا ایمان تقاضا کرتا تھا؛ پھر جب اس اطاعت کے بعد کوئی دوسری اطاعت آئے تو اصلِ سابق بھی بڑھتی ہے اور وہ اطاعت بھی جو اس سے متصل ہے، اور اسی طرح سلسلہ چلتا رہتا ہے یہاں تک کہ ایمان کی تمام شاخیں مکمل ہو جائیں۔“ حلیمی رحمہ اللہ نے فرمایا: ”اور ایمان کا نقصان یہ ہے کہ اس کی اصل اس کی بعض فروع سے الگ رہ جائے، یا اس کی اصل اور بعض فروع باقی ان فروع سے الگ رہ جائیں جن پر خطاب اور تکلیفِ شرعی مشتمل ہے؛ کیونکہ نقصان زیادتی کی ضد ہے۔ پس جب ایمان لانے اور نماز پڑھنے والے کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کا ایمان بڑھ گیا، تو لازم ہے کہ جس نے ایمان قبول کیا اور اس پر نماز واجب ہوئی مگر اس نے نماز نہ پڑھی، اس کے بارے میں کہا جائے کہ وہ ناقص الایمان ہے، اور قدرت کے باوجود نماز ترک کرنے کی وجہ سے وہ فاسق اور نافرمان ہو گیا ہے؛ اور باقی تمام ارکان کا بھی یہی حکم ہے۔
رہا وہ عمل جو انسان نفل کے طور پر کرتا ہے اور اس پر واجب نہیں، تو اس میں تصدیقِ عقد کا معنی اور قول کے ساتھ فعل پایا جاتا ہے، اس لیے اس سے ایمان بڑھ جاتا ہے؛ اور اسے چھوڑ دینا، اس شخص کے مقابلے میں جس نے اسے نہیں چھوڑا، ‘نقصان’ کہلا سکتا ہے، لیکن اس کے ترک کرنے والے کو گناہ گار نہیں ٹھہراتا، اور یہی ان کے قول کا مطلب ہے۔“ حلیمی رحمہ اللہ نے فرمایا: ”جب ہم یہ لازم ٹھہراتے ہیں کہ تمام اطاعتیں ایمان ہیں تو اس سے یہ لازم نہیں آتا کہ مومنوں سے سرزد ہونے والے گناہ کفر ہوں، اس لیے کہ اللہ یا اس کے رسول کے ساتھ کفر، اس پر ایمان کے مقابل ہے۔ پس جب اللہ یا اس کے رسول پر ایمان اس کا اعتراف اور اس کو ثابت ماننا ہے تو کفر اس کا انکار، اس کی نفی اور اس کی تکذیب ہے۔ رہے اعمال تو وہ اللہ اور رسول پر ایمان پائے جانے کے بعد ان کے لیے ایمان ہیں، اور اس سے مراد پہلے اعتراف کی شرط پر اطاعت کو قائم کرنا ہے؛ لہٰذا اس کے مقابل چیز شقاق (مخالفت) اور نافرمانی ہے، کفر نہیں۔
اور میں نے ‘کتاب الایمان’ میں ایسی احادیث اور آثار ذکر کیے ہیں جو اس مجموعی بیان کی صحت کو واضح کرتے ہیں، لہٰذا میں اس کتاب میں اللہ عز وجل کی مشیت سے ان میں سے ایک حصے کی طرف اشارہ کروں گا۔“
اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿قُولُوا آمَنَّا بِاللَّهِ وَمَا أُنْزِلَ إِلَيْنَا وَمَا أُنْزِلَ إِلَى إِبْرَاهِيمَ وَإِسْمَاعِيلَ وَإِسْحَاقَ﴾ الآیۃ۔ ”پس اس نے مومنوں کو حکم دیا کہ وہ کہیں: ہم اللہ پر ایمان لائے۔“ اور اللہ عز وجل نے فرمایا: ﴿قَالَتِ الْأَعْرَابُ آمَنَّا قُلْ لَمْ تُؤْمِنُوا وَلَكِنْ قُولُوا أَسْلَمْنَا وَلَمَّا يَدْخُلِ الْإِيمَانُ فِي قُلُوبِكُمْ﴾۔
”پس اس نے خبر دی کہ وہ قول جو اعتقاد سے خالی ہو ایمان نہیں ہے، اور یہ کہ اگر ان کے دلوں میں ایمان ہوتا تو وہ مومن ہوتے، کیونکہ وہ دل کی تصدیق اور زبان کے قول دونوں کو جمع کر لیتے؛ اور سنت بھی اسی بات پر دلالت کرتی ہے جس پر کتاب اللہ دلالت کرتی ہے۔“
سیدنا جابر اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہما دونوں بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے قتال کروں یہاں تک کہ وہ ‘لا الٰہ الا اللہ’ کہہ دیں، پھر جب وہ یہ کلمہ کہہ دیں تو انہوں نے مجھ سے اپنے خون اور اپنے مال محفوظ کر لیے، سوائے اس کے حق کے، اور ان کا حساب اللہ عز وجل کے ذمے ہے۔“ اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے صحیح میں ایک دوسری سند سے اعمش رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / مقدمة / حدیث: 4
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 4
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح متواتر (سنن أبي داود 2640) , شیخ زبیر علی زئی: صحيح مسلم (21) (سنن أبي داود 2640) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: رجاله ثقات
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: رجاله ثقات (شعب الإيمان ط الرشد: 1/ 93) . »
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1335، 2786، 6526، 6855، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 20، 21، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1556، 2640، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2606، 2607، والنسائي فى (سننه) برقم: 3976، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 71، 3927، وأحمد فى (مسنده) برقم: 68، 118، 8687، 9190، 10140، 10459، والبيهقي فى (السنن الكبرى) برقم: 5019، 15367، والبزار فى (مسنده) برقم: 38، 2769، وعبد الرزاق فى (مصنفه) برقم: 10021، 18718، 19251، والحاكم فى (المستدرك) برقم: 1467، 1468، 3981، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2247، 2248، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 6218، 6966، 8145، والنسائي فى (السنن الكبرى) برقم: 3655، والبزار فى (مسنده) برقم: 8169، 9031»
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبومحمد، جناح بن نذير بن جناح - ذكره ابن نقطة في استدراكه على الإكمال لابن ماكولا، راجع "الإكمال" (٢/ ١٧٨ - تعليق رقم ١).
• أبوجعفر، محمد بن علي بن دحيم الشيباني الكوفي، (م ٣٥٢ هـ)، كان أحد الثقات من محدثي الكوفة، راجع "السير" (١/ ٣٦٦)، "شذرات" (٣/ ٩).
• أبوعمرو، أحمد بن حازم بن محمد بن يونس بن قيس بن أبي غرزة (بفتح الغين المعجمة بعدها راء ساكنة بعدها زاي معجمة) الغفاري الكوفي (م ٢٧٦ هـ)، كان متقنًا، وصنف مسندًا كبيرًا، راجع "السير" (١٣/ ٢٣٩)، "التذكرة" (٢/ ٥٩٤)، "الوافي" (٦/ ٢٩٠)، "شذرات" (٢/ ١٦٨ - ١٦٩)، وانظر "تاريخ التراث العربي لفؤاد سيزكين" (١/ ٢٨٩ - ٢٩٠).
• يعلى بن عبيد بن أبيِ أمية، الكوفي، أبويوسف الطنافسي (م ٢٠٩ هـ)، ثقة إلا في حديثه عن الثوري ففيه لين- من كبار التاسعة - (ع).
• الأعمش هو سليمان بن مهران الأسدي الكاهلي، أبومحمد الكوفي، (م ١٤٨ هـ) ثقة، حافظ عارف بالقواءة، ورع إلا أنه كان يدلس، من الخامسة، (ع).
• أبوسفيان، طلحة بن نافع الواسطى، صدوق- من الرابعة، قيل: لم يسمع من جابر إلا أربعة أحاديث، قال ابن حجر: لم يخرج له البخاري سوى أربعة أحاديث لعلها هى التي سمعها من جابر، (تهذيب).

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2608 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: "مجھے لوگوں کے خلاف جنگ کا حکم دیا گیا ہے یہاں تک کہ وہ: لا الہ الا اللہ کہیں، اور نماز قائم کریں"۔`
انس بن مالک رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " مجھے لوگوں سے اس وقت تک جنگ کرتے رہنے کا حکم دیا گیا ہے جب تک لوگ اس بات کی شہادت نہ دینے لگیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) اس کے بندے اور رسول ہیں۔ اور ہمارے قبلہ کی طرف رخ (کر کے عبادت) نہ کرنے لگیں۔ ہمارا ذبیحہ نہ کھانے لگیں اور ہمارے طریقہ کے مطابق نماز نہ پڑھنے لگیں۔ جب وہ یہ سب کچھ کرنے لگیں گے تو ان کا خون اور ان کا مال۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ترمذي/كتاب الإيمان/حدیث: 2608]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
یعنی وہ کوئی ایساعمل کربیٹھیں جس کے نتیجہ میں ان کی جان اور ان کا مال مباح ہو جائے تو اس وقت ان کی جان اوران کا مال حرام نہ رہے گا۔

2؎:
یعنی جو حقوق و اختیارات اور مراعات عام مسلمانوں کو حاصل ہوں گے وہ انہیں بھی حاصل ہوں گے۔
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2608 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 2641 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´کس بنا پر کفار و مشرکین سے جنگ کی جائے۔`
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے اس وقت تک قتال کروں جب تک کہ وہ «لا إله إلا الله وأن محمدا عبده ورسوله» " نہیں ہے کوئی معبود برحق سوائے اللہ کے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں " کی گواہی دینے، ہمارے قبلہ کا استقبال کرنے، ہمارا ذبیحہ کھانے، اور ہماری نماز کی طرح نماز پڑھنے نہ لگ جائیں، تو جب وہ ایسا کرنے لگیں تو ان کے خون اور مال ہمارے اوپر حرام ہو گئے سوائے اس کے حق کے ساتھ اور ان کے وہ سارے حقوق ہوں گے جو مسلمانوں کے ہیں اور ان پر وہ سارے حقو۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2641]
فوائد ومسائل:
حق اسلام کا معنی یہ ہے کہ اگر کوئی مسلمان کسی دوسرے کو ناحق قتل کردے تو قصاص میں اسے قتل کیا جائے گا۔
شادی شدہ ہوتے ہوئے بدکاری کرلے تو رجم ہوگا۔
اور کسی کامال لوٹ لے تو بدلے میں مال دے گا وغیرہ۔

درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2641 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن نسائي / حدیث: 3971 کی شرح از حافظ محمد امین ✍️
´خون کی حرمت کا بیان۔`
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں کفار و مشرکین سے اس وقت تک جنگ کروں جب تک کہ وہ گواہی نہ دیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں، پھر جب وہ گواہی دے دیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں اور وہ ہماری نماز کی طرح نماز پڑھنے لگیں، ہمارے قبلے کی طرف رخ کریں اور ہمارے ذبیحے کھانے لگیں تو۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن نسائي/كتاب تحريم الدم/حدیث: 3971]
اردو حاشہ: (1) اس مفہوم کی روایات کتاب الزکاۃ اور کتاب الجہاد میں گزر چکی ہیں اور ان کی تفصیل بھی بیان ہو چکی ہے۔
(2) "مجھے حکم دیا گیا ہے" مقصود یہ ہے کہ کافروں سے لڑائی لڑنے کی اجازت ہے لیکن اگر وہ مسلمان ہو جائیں تو ان سے لڑنا جائز نہیں بشرطیکہ وہ اسلام کے اہم احکام پر بھی عمل کریں اور مسلمانوں کی طرح رہیں۔
(3) "اسلام کا کوئی حق بنتا ہو" یعنی انھوں نے کسی کے جان و مال کا نقصان کیا ہو تو اس میں ماخوذ ہوں گے۔
(4) لوگوں کے معاملات ظاہر پر محمول کیے جائیں گے۔ اگر دینی اعمال ظاہر کریں گے تو ان پر مسلمانوں کے احکامات جاری کیے جائیں گے اگرچہ وہ باطن میں کوئی اور عقائد رکھتے ہوں۔ یہ احکامات اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک وہ اسلام کے خلاف اپنا کوئی عمل ظاہر نہ کر دیں۔
(5) جو اسلام میں داخل ہو گا اس کے لیے وہی حقوق ہیں جو مسلمانوں کے لیے ہیں اور اس پر وہی ذمہ داریاں ہیں جو دیگر مسلمانوں پر ہیں۔
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 3971 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن نسائي / حدیث: 5006 کی شرح از حافظ محمد امین ✍️
´کس بات پر لوگوں سے لڑنا صحیح ہے؟`
انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے جنگ کروں یہاں تک کہ وہ گواہی دیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور یہ کہ محمد اللہ کے رسول ہیں، پھر جب وہ گواہی دیں کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور یہ کہ محمد اللہ کے رسول ہیں اور ہمارے قبلے کی طرف رخ کریں، ہمارا ذبیحہ کھائیں اور ہماری نماز پڑھیں تو ان کے خون اور ان کے مال ہم پر حرام ہو گئے مگر کسی حق کے بدلے، ان کے ل [سنن نسائي/كتاب الإيمان وشرائعه/حدیث: 5006]
اردو حاشہ: تفصیل کے لیے دیکھسے،احادیث:3971،3972،5000.
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 5006 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن نسائي / حدیث: 3974 کی شرح از حافظ محمد امین ✍️
´خون کی حرمت کا بیان۔`
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا انتقال ہوا تو بعض عرب مرتد ہو گئے، عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ابوبکر! آپ عربوں سے کیسے جنگ کریں گے؟ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تو فرمایا ہے: " مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے اس وقت تک جنگ کروں جب تک کہ وہ گواہی نہ دیں کہ اللہ کے سوا کوئی حقیقی معبود نہیں اور یہ کہ میں اللہ کا رسول ہوں، اور وہ نماز قائم نہ کریں اور زکاۃ نہ دیں، اللہ کی قسم! اگر وہ بکری کا۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن نسائي/كتاب تحريم الدم/حدیث: 3974]
اردو حاشہ: مانعین زکوۃ سے قتال کرنا واجب ہے بشرطیکہ وہ عدم ادائیگی پر اصرار کریں اور اس کی خاطر قتال کے لیے تیار ہو جائیں۔ اگر لڑائی نہ کریں تب بھی زبردستی ان سے زکوٰۃ وصول کی جائے گی۔ مزید تفصیل کے لیے دیکھئے، حدیث: 2445۔
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 3974 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن نسائي / حدیث: 3972 کی شرح از حافظ محمد امین ✍️
´خون کی حرمت کا بیان۔`
انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے اس وقت تک جنگ کروں جب تک کہ وہ گواہی نہ دیں کہ اللہ کے سوا کوئی حقیقی معبود نہیں، اور یہ کہ محمد اللہ کے رسول ہیں۔ پھر جب وہ گواہی دیں کہ اللہ کے سوا کوئی حقیقی معبود نہیں اور یہ کہ محمد اللہ کے رسول ہیں اور ہمارے قبلے کی طرف رخ کریں اور ہمارا ذبیحہ کھائیں اور ہماری نماز پڑھیں تو ان کے خون اور ان کے مال ہم پر حرام ہو گئے مگر (جان و مال کے) کسی حق کے۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن نسائي/كتاب تحريم الدم/حدیث: 3972]
اردو حاشہ: (1) کفار سے لڑائی لڑنا ضروری نہیں بلکہ یہ حالات کے تقاضے پر موقوف ہے۔ اگر کفار مسلمانوں کے فرماں بردار ہو کر رہیں اور عائد کردہ ٹیکس ادا کریں تو ان سے لڑنے کی بجائے انہیں بطور ذمی رکھا جائے۔ اگر کوئی غیر اسلامی حکومت قائم ہو تو ان کے ساتھ برابری کی بنیاد پر صلح کے ساتھ بھی رہا جا سکتا ہے۔
(2) حدیث سے قبلے کی اہمیت واضح ہوتی ہے۔ جو شخص جان بوجھ کر نماز میں اپنا رخ قبلے کی جانب نہیں کرے گا اس کی نماز نہیں ہو گی۔ (دیکھئے، حدیث: 3092۔ اس مسئلے کی پوری تفصیل کتاب الجہاد میں ملاحظہ فرمائیں۔)
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 3972 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن نسائي / حدیث: 3096 کی شرح از حافظ محمد امین ✍️
´جہاد کی فرضیت کا بیان۔`
انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رحلت فرما گئے، تو عرب (دین اسلام سے) مرتد ہو گئے، عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ابوبکر! آپ عربوں سے کیسے لڑائی لڑیں گے۔ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے لڑوں یہاں تک کہ لوگ گواہی دینے لگیں کہ کوئی معبود برحق نہیں ہے سوائے اللہ کے اور میں اللہ کا رسول ہوں، اور نماز قائم کرنے لگیں، اور زکاۃ دینے لگیں، قسم اللہ کی، اگر انہو۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن نسائي/كتاب الجهاد/حدیث: 3096]
اردو حاشہ: (1) امام نسائی یہاں یہ بیان کرنا چاہتے ہیں کہ مذکورہ روایت میں عمران ابوالعوام قطان علم حدیث میں قوی نہیں ہیں۔ وہ اس روایت کو حضرت انس کی مسند بناتے ہیں جبکہ دیگر روای اس حدیث کو ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی مسند بناتے ہیں جیسا کہ گزشتہ اجادیث: 3093 اور 3094 سے واضح ہے اور درست بھی یہی ہے۔ تاہم اس اختلاف سے حدیث کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا، حدیث دوسری اسناد کے ساتھ بالکل صحیح ہے۔ واللہ أعلم۔
(2) "مرتد ہوگئے" مرتدین کی کئی قسمیں ہیں مگر یہاں اختلاف مانعین زکاۃ کے بارے میں ہے جن کا موقف تھا کہ زکاۃ صرف رسول اللہﷺ کے ساتھ خاص تھی، کوئی دوسرا وصول نہیں کرسکتا، حالانکہ آپ نے زکاۃ بطور امیر یا حاکم وصول فرماتی تھی ورنہ آپ کے لیے تو جائز ہی نہ تھی، لہٰذا اب جو نبیﷺ کا نائب بنے گا وہ بھی بطور حاکم وصول کرے گا ورنہ افراتفری پھیل جائے گی، زکاۃ کا فریضہ ترک ہوجائے گا، حالانکہ رسول اللہﷺ نے نماز اور زکاۃ دونوں کو مسلمان ہونے کے لیے شرط قراردیا ہے، نیز زکاۃ نہ دینے والا حکومت کا باغی ہے اور باغی سے لڑائی بالاتفاق جائز ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا خیال تھا کہ یہ کلمہ گو ہیں۔ ان سے لڑائی جائز نہیں۔ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے دلائل سے ان کی سمجھ میں آگیا کہ مسلمان ہونے کے لیے صرف کلمہ ہی کافی نہیں کچھ دوسرے امور بھی ضروری ہیں جیسا کہ حدیث نبوی مذکور میں وضاحت ہے۔
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 3096 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 2946 کی شرح از مولانا داود راز ✍️
2946. حضرت ابو ہریرہ ؓسے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے اس وقت تک جنگ کرتا رہوں یہاں تک کہ وہ لاإله إلااللہ کہیں۔ جس نے لاإله إلااللہ کہہ دیا اس کی جان اور مال ہم سے محفوظ ہے مگر حق اسلام کی وجہ سے (پھر بھی قتال کیا جا سکتا ہے۔) البتہ اس کا حساب اللہ کے ذمے ہے۔‘‘ اس روایت کو حضرت عمر ؓاور ابن عمر ؓنے بھی نبی ﷺ سے بیان کیا ہے۔[صحيح بخاري، حديث نمبر:2946]
حدیث حاشیہ: اس حدیث میں رسول کریمﷺ نے اپنی حیات طیبہ کا مقصد عظیم بیان فرمایا کہ ملک عرب میں مجھ کو اپنی حیات میں اصول اسلام یعنی لَآ اِلٰهَ اِلَّااللّٰهُ وَاَنَّ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰهِ کا نفاذ کردینا ہے جو لوگ خوشی سے اس دعوت کو قبول کرلیں گے وہ ہماری اسلامی برادری کے ایک ممبر بن کر ان سارے حقوق کے مستحق ہو جائیں گے جو اسلام نے مسلمانوں کے لئے مقرر کئے ہیں اور جو لوگ اس دعوت کے مدمقابل بن کر لڑائی ہی چاہیں گے ان سے میں برابر لڑتا بھی رہوں گا یہاں تک کہ اللہ پاک حق و باطل کا فیصلہ کرے۔
ویسے جو لوگ نہ مسلمان ہوں اور نہ لڑائی جھگڑا کریں ان کے لئے اسلام کا اصول لا إکراہَ في الدینِ کا ہے یعنی دین اسلام کی اشاعت میں کسی پر زبردستی جائز نہیں ہے۔
یہ سب کی مرضی پر ہے‘ آزادی کے ساتھ جو چاہے قبول کرے جو نہ چاہے وہ قبول نہ کرے‘ اسلام نے مذہب کے بارے میں کسی بھی زبردستی کو روا نہیں رکھا۔
درج بالا اقتباس صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 2946 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 2946 کی شرح از الشیخ عبدالستار الحماد ✍️
2946. حضرت ابو ہریرہ ؓسے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے اس وقت تک جنگ کرتا رہوں یہاں تک کہ وہ لاإله إلااللہ کہیں۔ جس نے لاإله إلااللہ کہہ دیا اس کی جان اور مال ہم سے محفوظ ہے مگر حق اسلام کی وجہ سے (پھر بھی قتال کیا جا سکتا ہے۔) البتہ اس کا حساب اللہ کے ذمے ہے۔‘‘ اس روایت کو حضرت عمر ؓاور ابن عمر ؓنے بھی نبی ﷺ سے بیان کیا ہے۔[صحيح بخاري، حديث نمبر:2946]
حدیث حاشیہ:
1۔
اس حدیث میں جنگ کی غایت لاإله إلااللہ کہنے کو قراردیا گیا ہے جبکہ صحیح مسلم کی روایت کے مطابق قتال کی غایت لَآ اِلٰهَ اِلَّااللّٰهُ وَاَنَّ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰهِ بیان کی گئی۔
(صحیح مسلم، الإیمان، حدیث 29(22)
اس کی توجیہ یہ ہے کہ پہلی روایت ان بت پرستوں کے متعلق ہے جو توحید کا اقرار ہی نہیں کرتے اور دوسری روایت ان لوگوں کے لیے ہے جو توحید کا اقرار تو کرتے ہیں لیکن رسول اللہ ﷺ کی رسالت کے منکر ہیں۔
ان کے متعلق فرمایا: ’’مجھے ان سے قتال کا حکم دیا گیا ہے یہاں تک کہ وہ شہادتیں کا اقرارکریں۔
‘‘ (فتح الباري: 137/6)
یعنی جس چیز کے منکر ہیں اس کا اقرار کرانے تک قتال جاری رہے گا لیکن حق اسلام کے لیے انھیں قتل کیا جاسکتا ہے۔
2۔
حق اسلام تین چیزیں ہیں:۔
کسی انسان کو بلاوجہ قتل کرنا۔

۔
شادی شدہ کا زنا کرنا۔

۔
دین اسلام سے مرتد ہوجانا۔

۔
انھیں اقرار شہادتین کے باوجود بھی قتل کیا جائے گا اور ان کی جانوں کا کوئی تحفظ نہیں ہے۔
(عمدة القاري: 266/10)
درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 2946 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 7285 کی شرح از مولانا داود راز ✍️
7285. . [صحيح بخاري، حديث نمبر:7285]
حدیث حاشیہ: کیونکہ زکوٰۃ میں تو بکری کا بچہ تو آ جاتا ہے مگر رسی زکوٰۃ میں نہیں دی جاتی۔
بعضوں نے کہا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جب محمد بن مسلمہ کو زکوٰۃ وصول کرنے کے لیے بھیجا تو وہ ہر شخص سے زکوٰۃ کے جانور باندھنے کے لیے رسی بھی لیتے‘ اسی طرح تبعاً رسی بھی زکوٰۃ میں دی جاتی۔
درج بالا اقتباس صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 7285 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 7285 کی شرح از الشیخ عبدالستار الحماد ✍️
7285. . [صحيح بخاري، حديث نمبر:7285]
حدیث حاشیہ:
1۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد لوگ تین حصوں میں تقسیم ہو گئے تھے جس کی تفصیل حسب ذیل ہے: کچھ لوگ دین اسلام سے برگشتہ ہو کر (پھر کر)
کفر کی طرف لوٹ گئے اور شرائع اسلام کا انکار کر کے بت پرستی اختیار کر لی۔
بعض لوگ ختم نبوت کے منکر ہو گئے اور انھوں نے مسیلمہ کذاب اور اسود عنسی کو بطور متبنیٰ مان لیا۔
ان دونوں قسم کے لوگوں سے حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے قتال کر کے ان کا خاتمہ کر دیا۔
ان سے جنگ کرنے میں حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ان کے ہمنوا تھے۔
ایک تیسرا گروہ بھی تھا جو نماز اور زکاۃ میں فرق کرتا تھا۔
ان کا موقف تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے جانشین کو زکاۃ دینا ضروری نہیں۔
ان کے خلاف قتال کے متعلق حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اختلاف کیا جس کا مذکورہ حدیث میں ذکر ہے۔
حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے زکاۃ کو نماز پر قیاس کرتے ہوئے ان کے خلاف جنگ کرنے کا ارادہ کیا جبکہ حضرت عمرفاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عموم سے حدیث سے استدلال کیا۔
حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حدیث میں بیان ہونے والے "حَّقِ اسلام" کے الفاظ سے بھی اپنے موقف کو مضبوط کیا۔
اس وضاحت کے بعد حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی مطمئن ہوگئے۔
2۔
واضح رہے کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ایک روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مجھے حکم دیا گیا ہے کہ لوگوں سے جنگ کروں یہاں تک کہ وہ شہادتیں کا اقرار کر لیں، نماز پڑھیں اور زکاۃ ادا کریں۔
جب وہ یہ کام کرنے لگیں گے توانھوں نے مجھ سے اپنے مال اور جان کو محفوظ کر لیا سوائے حق اسلام کے پھر ان کا (باطنی)
حساب اللہ تعالیٰ کے سپرد ہوگا۔
‘‘ (صحیح البخاري، الإیمان، حدیث: 25)
یہ حدیث حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو یاد نہ تھی اگر یاد ہوتی تو وہ قیاس کے بجائے اسے پیش کرتے اور نہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہی کے سامنے تھی وگرنہ وہ اس کے ہوتے ہوئے حدیث کے عموم سے فائدہ نہ اٹھاتے۔
عین ممکن ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ جن سے یہ فیصلہ کن حدیث مروی ہے بحث وتکرار کے وقت وہاں موجود نہ ہوں کیونکہ اگروہاں موجود ہوتے تو اسے پیش کرکے اس اختلاف کو فوراً ختم کیا جا سکتا تھا۔
3۔
امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے حدیث کے آخر میں (عناقا)
کے بجائے لفظ (عقلاً)
کو صحیح قرار دیا ہے کیونکہ زکاۃ میں بکری کا بچہ تو آجاتا ہے مگر رسی زکاۃ میں نہیں دی جاتی۔
واللہ أعلم۔
درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 7285 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 20 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ ﷺ نے وفات پائی اور آپؐ کے بعد حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ خلیفہ مقرر ہوئےاور عرب کے بعض لوگ کافر ہو گئے۔ (اور ابوبکر نے مانعینِ زکوٰۃ سے جنگ کا ارادہ کیا) تو حضرت عمر بن خطاب ؓ کہنے لگے: آپ ان لوگوں سے کس طرح جنگ کر سکتے ہیں جب کہ رسول اللہ ﷺ فرما چکے ہیں: ’’مجھے لوگوں سے اس وقت تک لڑائی کا حکم دیا گیا ہے جب تک وہ "لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ" کا اقرار نہ کر یں۔ جس نے... (مکمل حدیث اس نمبر پر دیکھیں) [صحيح مسلم، حديث نمبر:124]
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث:
عِقَالٌ: اونٹ کا گھٹنا باندھنے کی رسی، زانو بند۔
فوائد ومسائل: (1)
رسول اللہ ﷺ کی وفات کے بعد مدینہ منورہ سے دور رہنے والے قبائل جنہیں نبی اکرم ﷺ اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی رفاقت کا زیادہ موقع نہیں ملا تھا اور اسلام کو پوری طرح سمجھ نہیں سکے تھے، یا محض مسلمانوں کی قوت وطاقت سے خوف کھا کر مسلمان ہوئے تھے وہ اسلام سے پھر گئے، لیکن وہ لوگ جنہیں نبی اکرم ﷺ سے تعلیم وتربیت کا موقع ملا اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم کے ساتھ اٹھنے بیٹھنے کے لمحات میسر آئے اور انہوں نے اسلام کو دل کی گہرائیوں سے سمجھ لیا ان کے دل میں اسلام کے بارے میں کوئی شک وشبہ پیدا نہیں ہوا وہ اسلام پر قائم رہے، یہی لوگ اکثریت میں تھے اور تقریبا ہر قبیلہ میں کم وبیش موجود تھے۔
اسلام سےپھرنے والوں کے مختلف گروہ تھے (الف)
وہ لوگ جو اسلام سے بالکل مرتد ہو کر اپنے پہلے کفر کی طرف لوٹ گئے، دین شعائر، نماز، زکاۃ اور دوسرے احکام شرعیہ کو ترک کر کے، زمانہ جاہلیت کے طور طریقوں کو اختیار کر لیا۔
(ب)
وہ لوگ جنہوں نے مدعیان نبوت کے فریب میں آکر ان کی جھوٹی نبوت کو تسلیم کر لیا۔
(ج)
وہ لوگ جو کنارہ کش ہو کر، حالات کا انتظار کر نے لگے۔
(د)
وہ لوگ جو اسلام کے منکر نہیں تھے، صرف زکاۃ کا انکار کرتے تھے کہ یہ صرف رسول اللہ ﷺ ہی وصول کر سکتے تھے، اور ان میں سے بھی کچھ لوگ صرف خلیفہ کو زکاۃ ادا کرنے سے منکر تھے کہ ہم اپنے طور پر اپنے محتاجوں میں تقسیم کریں گے، بلکہ بنویربوع کے لوگو ں نے تو صدقات اکٹھے کر کے، خلیفہ کو دینا چاہا تھا۔
ان کے سردار، مالک بن نویرہ نے ان کو روک دیا، حضرت ابوبکر اور حضرت عمر رضی اللہ عنہما کا اختلاف اس چوتھے گروہ کے بارے میں تھا، اور پھر یہ اختلاف بھی ختم ہو گیا۔
(2)
نماز اور زکاۃ اسلام کے ایسے دو بنیادی ارکان ہیں کہ اسلام کا قیام وبقا ان پر منحصر ہے، اس لیے ان میں سے کسی ایک کا منکر کافر ہے بلکہ ضروریات دین، جن چیزوں کا دین ہونا ہر خاص وعام کو معلوم ہے ان کا منکر کافر ہے۔
(3)
جو انسان کلمہ شہادت کا اقرار کرتا ہے یا اللہ تعالیٰ کی الوہیت کو تسلیم کرتا ہے تو گویا وہ پورے دین کو تسلیم کرتا ہے، اس لیے اس کا مال وجان محفوظ ہوں گے اور دین کے احکام پرعمل پیرا ہونے کا وہ پابند ہوگا۔
اس لیے اگر کسی ایسی چیز کا ارتکاب کرے گا، جس سے اس کا مال یا جان محفوظ نہ رہے سکتے ہوں، تو اس کا محاسبہ ہوگا، زکاۃ اگر ادا نہ کرے تو زبردستی لی جائے گی، شادی شدہ ہو کر، زنا کرے گا یا کسی کو ناحق قتل کرے گا تو اس کو قتل کر دیا جائے گا۔
(4)
جو شخص کلمہ اسلام پڑھ کر ہمارے سامنے اپنے ایمان لانے کا اظہار کرتا ہے تو یہ دنیوی اور قانونی طور پر اس کو مسلمان تسلیم کر لیں گے اور اس کو مسلمانوں والے حقوق حاصل ہوں گے اور مسلمانوں کے فرائض کا وہ پابند ہوگا لیکن اگر یہ کام اس نے محض مسلمانوں سے ڈر کر یا کسی بد نیتی سے کیا ہے تو اللہ اس کا محاسبہ کرے گا، ہم تو ظاہر کے پابند ہیں، باطن کو عالم الغیب اور علیم بذات الصدور ذات ہی جانتی ہے۔
(5)
حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے اعتراض کا جواب دیتے ہوئے فرمایا تھا: (مَنْ فَرَّقَ بَيْنَ الصَّلَاةِ، وَالزَّكَاةِ)
جو نماز اور زکاۃ میں فرق اور امتیاز کرے گا، ایک کو ادا کرے گا اور دوسری کا منکر ہوگا اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کے سامنے حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ کی روایت تھی جس میں جان ومال کی عصمت کو نماز اور زکاۃ پر موقوف کیا گیا ہے، یہ روایت آگے آرہی ہے اور متفق علیہ ہے۔
(فتح الباری: 1/103)
اس لیے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جب رسول اللہ ﷺ نے دونوں یکساں اہمیت دی ہے تو پھر ان میں فرق کیسے برداشت کیا جاسکتا ہے اور بعض تاریخی روایات میں اس روایت کے پیش کرنے کی تصریح موجود ہے۔
(الامارۃ والسیاسة: 1/17)
اس لیے کہ کہنا درست نہیں کہ شیخین کے سامنے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کی روایت نہ تھی، اس لیے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو قیاس واستنباط سے کا م لینا پڑا اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو شبہ لاحق ہوا۔
(6)
الناس: سے مراد، صرف قریش مرد ہیں اس لیے کہا جاتا ہے (عامٌ أُريدَ به الخاصُ)
لفظ عام لیکن مراد خاص ہے یا (اختصَّ منه البعضُ)
عام لیکن دلائل کی روشنی میں اس کی تخصیص کر لی گئی یا الف لام عہد ذہنی کے لیے بے مراد قریش ہیں کیونکہ اہل کتاب اگرجزیہ ادا کر دیں تو ان سے لڑائی نہیں کی جائے گی ﴿حَتَّىٰ يُعْطُوا الْجِزْيَةَ عَن يَدٍ وَهُمْ صَاغِرُونَ﴾ (سورة التوبة: 29)
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 124 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2607 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´جب تک لوگ لا إلہ الا اللہ کہنے نہ لگ جائیں اس وقت تک مجھے ان سے جہاد کرتے رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔`
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی اور آپ کے بعد ابوبکر رضی الله عنہ خلیفہ بنا دئیے گئے اور عربوں میں جنہیں کفر کرنا تھا کفر کا اظہار کیا، تو عمر بن خطاب رضی الله عنہ نے ابوبکر رضی الله عنہ سے کہا: آپ لوگوں سے کیسے جنگ (جہاد) کریں گے جب کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: " مجھے حکم ملا ہے کہ میں لوگوں سے لڑوں یہاں تک کہ وہ کہیں: «لا إلہ الا اللہ» ، تو جس نے «لا إلہ الا اللہ» کہا، اس نے مجھ سے اپنا مال اور اپنی جان محفوظ کر لی ۱؎۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ترمذي/كتاب الإيمان/حدیث: 2607]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
اب نہ اس کا مال لیا جا سکتا ہے اور نہ ہی اسے قتل کیا جا سکتا ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2607 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2606 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´جب تک لوگ لا إلہ الا اللہ کہنے نہ لگ جائیں اس وقت تک مجھے ان سے جہاد کرتے رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔`
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے جنگ (جہاد) کروں یہاں تک کہ وہ «لا إله إلا الله» کا اقرار کر لیں، پھر جب وہ اس کا اقرار کر لیں تو اب انہوں نے اپنے خون اور اپنے اموال کو مجھ سے محفوظ کر لیا، مگر کسی حق کے بدلے ۱؎، اور ان کا (مکمل) حساب تو اللہ تعالیٰ پر ہے " ۲؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الإيمان/حدیث: 2606]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
یعنی ان کی جان اور ان کا مال صرف اسی وقت لیا جائے گا جب وہ قول و عمل سے اپنے آپ کو اس کا مستحق اور سزاوار بنا دیں، مثلاً کسی نے کسی کو قتل کردیا تو ایسی صورت میں مقتول کے ورثاء اسے قتل کریں گے یا اس سے دیت لیں گے۔

2؎:
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اسلام ایک آفاقی اورعالمگیر مذہب ہے، اس کا مقصد دنیا سے تاریکی، گمرا ہی اورظلم وبربریت کا خاتمہ ہے، ساتھ ہی لوگوں کو ایک اللہ کی بندگی کی راہ پر لگانا اور انہیں عدل و انصاف مہیا کرنا ہے، دوسری بات اس حدیث سے یہ معلوم ہوئی کہ جو اسلام کو اپنے گلے سے لگالے اس کی جان مال محفوظ ہے، البتہ جرائم کے ارتکاب پراس پر اسلامی احکام لاگو ہوں گے، وہ اپنے مال سے زکاۃ ادا کرے گا، کسی مسلمان کو ناجائز قتل کردینے کی صورت میں اگر ورثاء اسے معاف نہ کریں اور نہ ہی دیت لینے پر راضی ہوں تو اسے قصاص میں قتل کیا جائے گا، یہ بھی معلوم ہواکہ اس کے ظاہری حالات کے مطابق اسلامی احکام کا اجراء ہوگا، اس کا باطنی معاملہ اللہ کے سپرد ہوگا۔
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2606 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 2640 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´کس بنا پر کفار و مشرکین سے جنگ کی جائے۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے اس وقت تک قتال کروں جب تک کہ وہ «لا إله إلا الله» کی گواہی نہ دینے لگ جائیں، پھر جب وہ اس کلمہ کو کہہ دیں تو ان کے خون اور مال مجھ سے محفوظ ہو گئے، سوائے اس کے حق کے (یعنی اگر وہ کسی کا مال لیں یا خون کریں تو اس کے بدلہ میں ان کا مال لیا جائے گا اور ان کا خون کیا جائے گا) اور ان کا حساب اللہ پر ہو گا۔‏‏‏‏" [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2640]
فوائد ومسائل:
1۔
اسلام بنی نوع انسان کے لئے امن سلامتی کا دین ہے۔
اس کی دعوت اس کے علاوہ اور کچھ نہیں کے اس دنیا میں کائنات کے خالق ومالک کے سوا اور کسی کی عبادت نہ کرو۔
اور نہ کرنے دی جائے۔
اسی اصل بنیاد پرمنکرین سے حسب احوال وظروف قتال کا حکم ہے۔
جس کی معلوم ومعروف شرطیں اور آداب ہیں جواس کتاب الجہاد اور کتب فقہ اسلامی میں محفوظ ہیں۔

2۔
اگر کوئی قوم اسلام قبول کرنے پر راضی نہ ہو تو اس کو اہل اسلام کی اطاعت قبول کرنی ہوگی۔
اور جزیہ دینا ہوگا۔

3۔
اسلام میں اقرار توحید اور اقرار رسالت محمد رسول اللہ ﷺ کو مستلزم ہے۔
اس کے بغیر توحید کا اقرار قابل قبول نہیں، جیسے کہ درج ذیل حدیث میں آرہا ہے۔

درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2640 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن نسائي / حدیث: 3976 کی شرح از حافظ محمد امین ✍️
´خون کی حرمت کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے اس وقت تک جنگ کروں جب تک کہ وہ " لا الٰہ الا اللہ " نہ کہیں، جب وہ لوگ یہ کہنے لگیں تو اب انہوں نے اپنے خون، اپنے مال کو مجھ سے محفوظ کر لیا مگر (جان و مال کے) حق کے بدلے، اور ان کا حساب اللہ پر ہے، پھر جب «ردت» کا واقعہ ہوا (مرتد ہونے والے مرتد ہو گئے) تو عمر رضی اللہ عنہ نے ابوبکر رضی اللہ عنہ سے کہا: کیا آپ ان سے جنگ کریں گے حالانکہ آپ نے رسول اللہ۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن نسائي/كتاب تحريم الدم/حدیث: 3976]
اردو حاشہ: (1) فتنۂ ارتداد حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالٰی عنہ کی خلافت کے آغاز ہی میں برپا ہوا جسے حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالٰی عنہ نے پورے عزم اور دانش مندی کے ساتھ فرو فرمایا۔ رضي اللہ عنه و أرضاہ۔
(2) "تفریق کرے گا" یعنی نماز کو تو فرض سمجھے گا لیکن زکوٰۃ کو فرض نہ سمجھے گا۔ یا حکومت کو زکوٰۃ ادا نہ کرے کیونکہ یہ بغاوت کے مترادف ہے۔
(3) اگر کوئی شخص کلمۂ توحید کا اقرار کر لے تو اس کی جان و مال محفوظ ہو جاتے ہیں اگرچہ یہ اقرار قتل کے خوف ہی سے کیا ہو۔
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 3976 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن نسائي / حدیث: 3092 کی شرح از حافظ محمد امین ✍️
´جہاد کی فرضیت کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں اس وقت تک لوگوں سے لڑتا رہوں جب تک کہ لوگ «لا إله إلا اللہ» کہنے نہ لگ جائیں۔ تو جس نے «لا إله إلا اللہ» کہہ لیا، اس نے اپنے مال اور اپنی جان کو ہم (مسلمانوں) سے محفوظ کر لیا (اب اس کی جان و مال کو مسلمانوں سے کوئی خطرہ نہیں) سوائے اس کے کہ وہ خود ہی (اپنی غلط روی سے) اس کا حق فراہم کر دے ۱؎، اور اس کا (آخری) حساب اللہ کے ذمہ ہے ۲؎۔‏‏‏‏" [سنن نسائي/كتاب الجهاد/حدیث: 3092]
اردو حاشہ: (1) "حتیٰ کہ" یعنی کسی کے کلمہ طیبہ پڑھ لینے کے بعد اس سے لڑائی جائز نہیں۔ ہم ظاہر کو دیکھیں گے۔ باقی رہا کہ وہ کس نیت سے کلمہ پڑھ رہا ہے تو یہ حساب اللہ کے ذمے ہے۔ ہمیں اس میں پڑنے کی ضرورت نہیں۔ اللہ تعالیٰ کے کام اس کے لیے ہی چھو ڑ دیے جائیں۔ دخل اندازی مناسب نہیں۔
(2) "کسی کا حق" اسلام کسی سابقہ حق کو ختم نہیں کرتا بلکہ اس کی مزید تاکید کرتا ہے۔ اسلام لانے سے سابقہ حقوق اللہ تو معاف ہوجاتے ہیں مگر حقوق العباد کی ادائیگی لازم رہتی ہے۔
(3) اس حدیث کا یہ مطلب نہیں کہ جب تک کوئی شخص مسلمان نہ ہو، اس سے لڑائی جاری رکھی جائے یا اسے قتل کردیا جائے اور اس کا مال لوٹ لیا جائے، کیونکہ یہ مفہوم رسول اللہﷺ کی تیئیس سالہ زندگی نبوت کے طرز عمل کے بالکل خلاف ہے۔ اسلامی مملکت میں ذمیوں کا وجود متفقہ چیز ہے۔ رسول اللہﷺ کے دور میں بھی اور اس کے بعد کے ادوار میں بھی۔ اس کا انکار ممکن نہیں، لہٰذا اس حدیث سے مراد وہ لوگ ہیں جو مسلمانوں سے لڑائی شروع کریں۔ پھر انہیں اللہ تعالیٰ ہدایت دے دے او ر وہ کلمہ اسلام پڑھ لیں۔
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 3092 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن نسائي / حدیث: 3977 کی شرح از حافظ محمد امین ✍️
´خون کی حرمت کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے اس وقت تک جنگ کروں جب تک کہ وہ " لا الٰہ الا اللہ " نہ کہیں، چنانچہ جس نے " لا الٰہ الا اللہ " کہہ لیا اس نے مجھ سے اپنا مال اور اپنی جان محفوظ کر لیا مگر (جان و مال کے) حق کے بدلے، اور اس کا حساب اللہ پر ہے۔ شعیب بن ابی حمزہ نے اپنی روایت میں دونوں حدیثوں کو جمع کر دیا ہے (یعنی: واقعہ ردت اور مرفوع حدیث)۔ [سنن نسائي/كتاب تحريم الدم/حدیث: 3977]
اردو حاشہ: (1) جمع سے مراد دونوں حدیثوں ہی کو روایت کرنا ہے۔ یہ مقصد نہیں کہ ایک ہی سند سے دونوں احادیث کو گڈ مڈ کر دیا ہے۔
(2) " لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ پڑھ لیا" یہ مختصر ہے، ورنہ صرف اتنا پڑھ لینا کافی نہیں بلکہ توحید کے ساتھ ساتھ رسالت  کا اقرار بھی ضروری ہے۔ اسی طرح یہ بھی ضروری ہے کہ نماز قائم کریں، مسلمانوں کا قبلہ اختیار کریں، ان کا ذبیحہ کھائیں، زکوٰۃ ادا کریں اور ہر اس چیز پر ایمان لائیں جو رسول اللہ ﷺ لے کر آئے ہیں جیسا کہ دیگر احادیث میں صراحتاً ذکر ہے۔ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ پڑھنا اسلام قبول کرنے سے کنایہ ہے۔ (مزید دیکھئے، حدیث: 3092)
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 3977 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن نسائي / حدیث: 3978 کی شرح از حافظ محمد امین ✍️
´خون کی حرمت کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی اور آپ کے بعد ابوبکر رضی اللہ عنہ خلیفہ ہوئے اور عرب کے جن لوگوں نے کفر (ارتداد) کی گود میں جانا تھا چلے گئے تو عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ابوبکر! آپ لوگوں سے کیسے جنگ کریں گے؟ حالانکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: " مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے اس وقت تک جنگ کروں جب تک کہ وہ " لا الٰہ إلا اللہ " نہ کہیں، تو جس نے " لا الٰہ الا اللہ " کہا اس نے مجھ سے اپنا مال، اپ۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن نسائي/كتاب تحريم الدم/حدیث: 3978]
اردو حاشہ: (1) "بکری کا ایک بچہ" بکری کا بچہ زکوٰۃ میں نہیں لیا جاتا۔ مقصد تقلیل کا اظہار ہے جیسا کہ دوسری روایت میں اس کا اظہار رسی کے ذکر سے کیا ہے۔
(2) "اس کا حساب اللہ کے ذمے ہے" کہ اس نے کلمہ صدق دل سے پڑھا ہے یا جان بچانے کے لیے۔
(3) اگر صرف ظاہری معنیٰ لیے جائیں تو اہل کتاب سے بھی قتال جائز نہیں کیونکہ وہ بھی لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ کا اقرار کرتے ہیں، اس لیے تفصیل ضروری ہے۔
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 3978 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن نسائي / حدیث: 3979 کی شرح از حافظ محمد امین ✍️
´خون کی حرمت کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے جنگ کروں، یہاں تک کہ وہ لا الٰہ الا اللہ کہیں تو جس نے یہ کہہ دیا، اس نے اپنی جان اور اپنا مال مجھ سے محفوظ کر لیا مگر (جان و مال کے) حق کے بدلے، اور اس کا حساب اللہ پر ہے۔‏‏‏‏" ولید بن مسلم نے عثمان کی مخالفت کی ہے ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب تحريم الدم/حدیث: 3979]
اردو حاشہ: ولید بن مسلم نے اسے مسند عمر بنایا ہے۔ جبکہ عثمان بن سعید نے جب اسی سند سے بیان کیا ہے تو انہوں نے اسے ابوہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ کی مسند بنایا ہے۔
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 3979 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن نسائي / حدیث: 3980 کی شرح از حافظ محمد امین ✍️
´خون کی حرمت کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ (ارتداد کا فتنہ ظاہر ہونے پر) ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ان مرتدین سے جنگ کرنے کی ٹھان لی، تو عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ابوبکر! آپ لوگوں سے کیوں کر لڑیں گے حالانکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: " مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے لڑوں جب تک کہ وہ لا الٰہ الا اللہ نہ کہیں، جب وہ یہ کہنے لگیں تو ان کے خون، ان کے مال مجھ سے محفوظ ہو گئے مگر (جان و مال کے) حق کے بدلے "، ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں ہر اس شخص سے لازم۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن نسائي/كتاب تحريم الدم/حدیث: 3980]
اردو حاشہ: (1) "سینہ کھول دیا ہے" یعنی وہ دلائل کی بنا پر اس واضح نتیجے پر پہنچے ہیں اور انہیں کوئی شک و شبہ نہیں۔
(2) اگر صرف زکاۃ ادا نہ کریں تو وہ باغیوں میں شمار ہوں گے اور ان سے قتال واجب ہے۔
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 3980 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن نسائي / حدیث: 3093 کی شرح از حافظ محمد امین ✍️
´جہاد کی فرضیت کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی اور ابوبکر رضی اللہ عنہ خلیفہ بنا دیئے گئے، اور عربوں میں سے جن کو کافر ہونا تھا وہ کافر ہو گئے ۱؎، تو عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ابوبکر! آپ لوگوں سے کیسے جنگ کریں گے جب کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: " مجھے تو لوگوں سے لڑنے کا اس وقت تک حکم دیا گیا ہے جب تک کہ لوگ «لا إله إلا اللہ» کے قائل نہ ہو جائیں، تو جس نے «لا إله إلا اللہ» کہہ لیا، اس نے اپنے مال اور اپنی جان کو ہ۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن نسائي/كتاب الجهاد/حدیث: 3093]
اردو حاشہ: (1) یہ حدیث اور اس کی تفصیل پیچھے گزر چکی ہے۔ (دیکھئے‘ حدیث:2445) البتہ اس حدیث میں عقال (رسی) کا لفظ تھا اور یہاں عَنَاقَ (بکری کا بچہ) آیا ہے۔ مقصود مبالغہ ہے، ظاہر مراد نہیں، کیونکہ زکاۃ میں نہ عقا ل دی جاتی ہے نہ عناق بلکہ پوری بکری دینا لازم ہے۔ مطلب ان کا یہ تھا کہ زکاۃ کے مسئلے میں ذرہ بھی کمی بیشی یا تبدیلی کے اجازت نہیں دوں گا۔ اس مفہوم کی ادائیگی کے لیے مندرجہ بالا دوممکن صورتیں ذکر کی گئیں۔ عرف عام میں یہ انداز کلام عام استعمال ہوتاہے۔
(2) ابو العباس مبرد [لو منَعوني عِقالًا کے متعلق سے وصول کرے جس کی زکاۃ دی جارہی ہو اور قیمت جب اصل چیز کے بجائے قیمت وصول کرے تو بولتے ہے، یعنی اگر وہ مجھ سے کسی قسم کا صدقہ روکیں گے (الكامل للمبرد: 2/ 508)
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 3093 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن نسائي / حدیث: 2445 کی شرح از حافظ محمد امین ✍️
´زکاۃ روک لینے والے کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہو گئی اور آپ کے بعد ابوبکر رضی اللہ عنہ خلیفہ بنائے گئے، اور عربوں میں سے جنہیں کافر مرتد ہونا تھا کافر ہو گئے تو عمر رضی اللہ عنہ نے ابوبکر رضی اللہ عنہ سے کہا: آپ لوگوں سے کیسے لڑیں گے؟ جب کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: " مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے لڑوں یہاں تک کہ یہ لا الٰہ الا اللہ کا اقرار کر لیں، تو جس نے لا الٰہ الا اللہ کا اقرار کر لیا، اس نے مجھ سے۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن نسائي/كتاب الزكاة/حدیث: 2445]
اردو حاشہ: (1) "کفر کا ارتکاب کیا۔" رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد کئی قسم کے فتنے اٹھے۔ کچھ لوگ اپنے آبائی دین کی طرف لوٹ گئے، کچھ لوگ نبوت کے جھوٹے دعوے داروں کے پیچھے لگ گئے، کچھ لوگ زکاۃ کی فرضیت کے منکر ہوگئے اور کچھ لوگ حکومت کو زکاۃ دینے سے رک گئے۔ پہلے تین گروہ تو قطعاً کافر تھے۔ ان سے لڑنے میں کوئی اختلاف نہ تھا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو اختلاف اس آخری گروہ کے بارے میں تھا کیونکہ وہ کافر نہ تھے۔ حکومت کے باغی تھے۔ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ ان سے لڑنے کے حق میں تھے جبکہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو تردد تھا۔
(2) "لا الٰہ الا اللہ پڑھ لیں۔" مراد پورا کلمہ شہادت ہے۔ اور یہ متفقہ بات ہے، ورنہ یہودی اور عیسائی کو بھی مسلمان کہنا پڑے گا۔
(3) "الا یہ کہ اس پر کوئی حق بنتا ہو۔" یعنی اس نے کسی کے جان ومال کا نقصان کیا ہو تو اس کی سزا اسے بھگتنی ہوگی۔
(4) "اندرونی حساب۔" کہ اس نے کلمہ خلوص قلب سے پڑھا ہے یا جان ومال بچانے کے لیے۔
(5) "زکاۃ مال کا حق ہے۔" وہ نہ دیں تو ان سے زبردستی وصول کیا جائے گا، ورنہ حکومت کا نظام الٹ پلٹ ہو جائے گا اور بغاوت راہ پکڑے گی۔
(6) "وہ رسی نہ دیں۔" زور کلام کے لیے مبالغے سے کام لیا گیا ہے اور کلام میں ایسا عموماً ہوتا ہے۔ ورنہ زکاۃ میں رسی دینا لازم نہیں، صرف جانور دینا لازم ہے۔
(7) منکرین زکاۃ سے بھی کافروں کی طرح قتال کرنے پر صحابہ کا اجماع ہے۔
(8) یہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے علم وفضل اور شجاعت کی بہت بڑی دلیل ہے۔ آپ نے اس نازک ترین موقع پر کمال ثابت قدمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بہت بڑے فتنے کو آغاز ہی میں اس کے عبرت ناک انجام تک پہنچا دیا۔ اس وقت ابتداء ً عمر رضی اللہ عنہ بھی آپ سے اتفاق رائے نہ رکھتے تھے کیونکہ اپنے علمی رسوخ کی بنا پر جہاں حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ پہنچے ہوئے تھے وہاں ابھی عمر رضی اللہ عنہ نہ پہنچے تھے۔ یہ بات ابوبکر رضی اللہ عنہ کے علمی تفوق کی دلیل ہے۔ اس اور اس جیسے دیگر واقعات کی بنا پر اہل حق کا اجماع ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے علمی تفوق کی دلیل ہے۔ اس اور اس جیسے دیگر واقعات کی بنا پر اہل حق کا اجماع ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد امت کے افضل ترین آدمی حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں۔
(9) صحابہ کرامؓ قیاس جلی کے قائل تھے۔
(10) بات کو موکد کرنے کے لیے قسم اٹھانا جائز ہے اگرچہ اس کا مطالبہ نہ کیا گیا ہو۔
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 2445 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن نسائي / حدیث: 3981 کی شرح از حافظ محمد امین ✍️
´خون کی حرمت کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے اس وقت تک جنگ کروں جب تک کہ وہ " لا الٰہ الا اللہ " نہ کہیں، جب وہ اسے کہہ لیں تو انہوں نے مجھ سے اپنا خون اور اپنا مال محفوظ کر لیے مگر (جان و مال کے) حق کے بدلے اور اس کا حساب اللہ تعالیٰ پر ہو گا۔‏‏‏‏" [سنن نسائي/كتاب تحريم الدم/حدیث: 3981]
اردو حاشہ: اگر کوئی حادثہ پیش آ جائے تو ائمہ اور علماء کو اجتہاد اور اصول دین کی طرف رجوع کرنا چاہیے، پھر مناظرے اور بحث و مباحثے کے بعد جس کی بات حق ہو، اسے بغیر کسی بغض و عناد کے تسلیم کر لینا چاہیے۔
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 3981 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 3927 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´کلمہ توحید کا اقرار کرنے والے سے ہاتھ روک لینا۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں اس وقت تک لوگوں سے جنگ کروں جب تک وہ «لا إله إلا الله» نہ کہہ دیں، جب وہ «لا إله إلا الله» کا اقرار کر لیں (اور شرک سے تائب ہو جائیں) تو انہوں نے اپنے مال اور اپنی جان کو مجھ سے بچا لیا، مگر ان کے حق کے بدلے اور ان کا حساب اللہ تعالیٰ کے سپرد ہے " ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الفتن/حدیث: 3927]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
کلمہ توحید کا اقرار کرنے والے پر دنیا میں مسلمانوں کے احکام جاری ہوتے ہیں۔
اگر دل میں ایمان نہیں ہوگا تو اس کی سزا آخرت میں ملے گی۔

(2)
خون اور مال محفوظ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ ان سے جنگ کرکے انھیں قتل نہیں کیا جائے گا نہ ان کے مال پر بطور غنیمت یا فے قبضہ کیا جائے گا۔

(3)
جان میں حق کے ساتھ تصرف سے مراد اس سے سرزد ہونے والے جر م کی سزا دینا ہے مثلاً چوری کی صورت میں ہاتھ کا ٹنا، پاک دامن پر بدکاری کا الزام لگائے تو کوڑے مارنا، قتل کی صورت میں قصاص کے طور پر قتل کرنا وغیرہ، اور مال میں جائز تصرف زکاۃ اور لازمی خرچ وصول کرنا قتل عمد میں مقتول کے وارثوں کے مطالبے پر قاتل یا اس کے قبیلے سے دیت(خون بہا)
وصول کرنا وغیرہ
(4)
اگر دنیا میں کسی وجہ سے گناہ کی سزا نہ ملے تو آخرت میں سزا ملے گی البتہ کسی بڑے نیک کام کی وجہ سے معافی بھی مل سکتی ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3927 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 71 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´ایمان کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے لڑوں، یہاں تک کہ وہ اس بات کی گواہی دینے لگیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، اور میں اللہ کا رسول ہوں، اور وہ نماز قائم کرنے، اور زکاۃ دینے لگیں " ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب السنة/حدیث: 71]
اردو حاشہ: (1)
اللہ کی راہ میں جنگ کرنا مسلمانوں کا اجتماعی فریضہ ہے جس کا مقصد انسانوں کو غیر اللہ کی عبادت سے ہٹا کر صرف اللہ کی عبادت پر قائم کرنا ہے۔

(2)
کسی شخص کے اسلام میں واقعی داخل ہو جانے کا ثبوت تین چیزیں ہیں:         توحید و رسالت کا اقرار کرنا،         نماز باقاعدی سے ادا کرنا
      اور اسلام کے مالی حق یعنی زکاۃ کی ادائیگی کرنا۔

(3)
مذکورہ بالا آیات اور حدیث میں اسلام کے صرف تین ارکان کا ذکر کیا گیا ہے۔ (اقرار شہادتین، نماز اور زکاۃ)
اس کی وجہ یہ ہے کہ شہادتین کے بغیر تو اسلام میں داخل ہونے کا تصور ہی نہیں کیا جا سکتا۔
نماز ایسی اجتماعی عبادت ہے جو ہر مسلمان پر ہر حال میں ادا کرنا فرض ہے، اس لیے اسے اسلام اور کفر کے درمیان امتیازی علامت قرار دیا گیا ہے اور زکاۃ اگرچہ صرف مال داروں پر فرض ہے لیکن اسلامی حکومت دولت مندوں سے اس کی وصولی اور ناداروں میں اس کی تقسیم کا جس طرح اہتمام کرتی ہے، اس بنا پر یہ بھی مسلم اور غیر مسلم میں واضح امتیاز کا باعث بن جاتی ہے کیونکہ زکاۃ صرف مسلمانوں سے لی جاتی ہے اور مسلمانوں ہی میں تقسیم کی جاتی ہے۔

(4)
اس حدیث میں دو ارکان (روزہ اور حج)
کا ذکر نہیں کیا گیا کیونکہ روزہ ایک پوشیدہ عبادت ہے اگر ایک شخص بغیر روزہ رکھے اپنے آپ کو روزے دار باور کرانا چاہے تو اس کے لیے ایسا کرنا ممکن ہے۔
اور حج اول تو سب مسلمانوں پر فرض ہی نہیں، دوسرے صاحب استطاعت افراد پر بھی زندگی میں ایک ہی بار فرض ہے۔
علاوہ ازیں جس قوم کے خلاف جنگ کی جا رہی ہو وہ اگر روزہ رکھنے اور حج کرنے کا اقرار بھی کریں تو اس کے عملی اظہار کے لیے انہیں خاص مہینوں کا انتظار کرنا پڑے گا، لہذا جنگ کرنے یا نہ کرنے کا تعلق ایسے کاموں سے قائم کرنا حکمت کے منافی ہے۔
واللہ أعلم.
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 71 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 21 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
حضرت جابرؓ بیان کرتے ہیں، کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’مجھے حکم ملا ہے، کہ لوگوں سے جنگ لڑوں یہاں تک کہ وہ "لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ" کہیں، جب "لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ" کہہ لیں گے، تو اس کے بعد میری طرف سے ان کے خون اور مال محفوظ ہیں اِلّا یہ کہ اس (کلمہ) کے حق کا تقاضا ہو، اور ان کا حساب اللہ کے سپرد ہے۔ پھر آپ (ﷺ) نے پڑھا:’’بس آپؐ تو نصیحت کرنے والے ہیں۔ ان پر مسلّط (جبرکرنے والے) نہیں ہیں۔‘‘ (سورة الغاشية: 21،22) [صحيح مسلم، حديث نمبر:128]
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: جب مصنف سند میں کسی نام کے بعد (یَعْنِيْ)
یا(ھُوَ)
کا اضافہ کر کے کسی نام یا نسبت کا تذکرہ کرتے ہیں تو اس میں اس طرف اشارہ ہوتاہے کہ مصنف کے استاد نے اس نام یا نسبت کو ذکر نہیں کیا تھا، بلکہ مصنف نے توضیح وتعیین کےلیے ایسے کیا ہے۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 128 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 3341 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´سورۃ الغاشیہ سے بعض آیات کی تفسیر۔`
جابر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " مجھے حکم ملا ہے کہ میں لوگوں سے اس وقت تک لڑوں (جنگ جاری رکھو) جب تک کہ لوگ «لا إلہ إلا اللہ» کہنے نہ لگ جائیں، جب لوگ اس کلمے کو کہنے لگ جائیں تو وہ اپنے خون اور مال کو مجھ سے محفوظ کر لیں گے، سوائے اس صورت کے جب کہ جان و مال دینا حق بن جائے تو پھر دینا ہی پڑے گا، اور ان کا (حقیقی) حساب تو اللہ ہی لے گا، پھر آپ نے آیت «إنما أنت مذكر لست عليهم بمصيطر» " آپ صرف نصیحت کرنے والے ہیں آپ کچھ ان پر داروغہ نہیں ہیں " (الغاشیہ: ۲۲)، پڑھی " ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 3341]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
آپ صرف نصیحت کرنے والے ہیں آپ کچھ ان پر داروغہ نہیں ہیں (الغاشیة: 22)

2؎:
بظاہراس باب کی حدیث اور اس آیت میں تضاد نظر آ رہا ہے، امام نووی فرماتے ہیں کہ اس آیت کے نزول کے وقت قتال کا حکم نہیں تھا، بعد میں ہوا۔
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3341 سے ماخوذ ہے۔