شعب الایمان — حدیث نمبر 3999

باب: ایمان کی شاخوں میں سے اٹھائیسویں شاخ: دشمن کے مقابلے میں ثابت قدم رہنے اور میدانِ جنگ سے نہ بھاگنے کا باب۔

الثامن والعشرون من شعب الإيمان وهو باب في الثبات للعدو وترك الفرار من الزحف

حدیث نمبر: 3999
(28) الثَّامِنُ وَالْعِشْرُونَ مِنْ شُعَبِ الْإِيمَانِ " وَهُوَ بَابٌ فِي الثَّبَاتِ لِلْعَدُوِّ وَتَرْكِ الْفِرَارِ مِنَ الزَّحْفِ "
قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ : ( يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا لَقِيتُمْ فِئَةً فَاثْبُتُوا وَاذْكُرُوا اللَّهَ كَثِيرًا لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ ) .
وَقَالَ : ( يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا لَقِيتُمُ الَّذِينَ كَفَرُوا زَحْفًا فَلَا تُوَلُّوهُمُ الْأَدْبَارَ وَمَنْ يُوَلِّهِمْ يَوْمَئِذٍ دُبُرَهُ إِلَّا مُتَحَرِّفًا لِقِتَالٍ أَوْ مُتَحَيِّزًا إِلَى فِئَةٍ فَقَدْ بَاءَ بِغَضَبٍ مِنَ اللَّهِ وَمَأْوَاهُ جَهَنَّمُ وَبِئْسَ الْمَصِيرُ )
وَقَالَ : ( يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ حَرِّضِ الْمُؤْمِنِينَ عَلَى الْقِتَالِ إِنْ يَكُنْ مِنْكُمْ عِشْرُونَ صَابِرُونَ يَغْلِبُوا مِائَتَيْنِ وَإِنْ يَكُنْ مِنْكُمْ مِائَةٌ يَغْلِبُوا أَلْفًا مِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا )
ثُمَّ نَسَخَ هَذَا ، فَقَالَ ( الْآنَ خَفَّفَ اللَّهُ عَنْكُمْ وَعَلِمَ أَنَّ فِيكُمْ ضَعْفًا فَإِنْ يَكُنْ مِنْكُمْ مِائَةٌ صَابِرَةٌ يَغْلِبُوا مِائَتَيْنِ وَإِنْ يَكُنْ مِنْكُمْ أَلْفٌ يَغْلِبُوا أَلْفَيْنِ بِإِذْنِ اللَّهِ )
فَفَرَضَ الثَّبَاتَ لِلْمِثْلِ وَالْمِثْلَيْنِ وَحَرَّمَ بِالْآيَةِ الَّتِي قَبْلَهَا الْفِرَارَ وَالْمُرَادُ بِهِ بِدِلَالَةِ هَذِهِ الْآيَةِ مِنَ الْمِثْلِ وَالْمِثْلَيْنِ إِلَّا أَنْ يَكُونَ مُتَحَرِّفًا لِقِتَالٍ ، وَذَلِكَ بِأَنْ يَكُونَ انْصِرَافُهُمْ لَمَكِيَدَةٍ مِنْ مَكَائِدِ الْحَرْبِ نَحْوَ أَنْ يَرَوْهُمْ أَنَّهُمْ قَدِ انْهَزَمُوا لِيَتَفَرَّقَ الْعَدُوُّ ثُمَّ يَكِرُّوا عَلَيْهِمْ أَوْ لِيَكُونُوا عِنْدَ التَّحَرُّفِ أَمْكَنُ لِلْقِتَالِ ، أَوْ مُتَحَيِّزًا إِلَى فِئَةٍ وَذَلِكَ بِأَنْ يَكُونَ وَرَاءَهُمْ فِئَةٌ يُرِيدُونَ أَنْ يَتَحَيَّزُوا إِلَيْهِمْ فَيُقَرِّبُوا بِهِمْ ثُمَّ يَكِرُّوا عَلَى الْعَدُوِّ " .
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ سَالِمٍ أَبِي النَّضْرِ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَى كَتَبَ إِلَيْهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " لَا تَتَمَنَّوْا لِقَاءَ الْعَدُوِّ وَاسْأَلُوا اللَّهَ الْعَافِيَةَ وَإِذَا لَقِيتُمُوهُمْ فَاصْبِرُوا وَاعْلَمُوا أَنَّ الْجَنَّةَ تَحْتَ ظِلَالِ السُّيُوفِ "
رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ عَمْرٍو .
ترجمہ

اللہ عز وجل نے فرمایا: ﴿اے ایمان والو! جب تمہارا کسی گروہ سے مقابلہ ہو تو ثابت قدم رہو اور اللہ کو کثرت سے یاد کرو تاکہ تم کامیاب ہو جاؤ۔﴾
اور فرمایا: ﴿اے ایمان والو! جب تم کافروں سے میدانِ جنگ میں آمنے سامنے ہو تو انہیں پیٹھ نہ دکھاؤ، اور جو شخص اس دن انہیں اپنی پیٹھ دکھائے گا، سوائے اس کے جو جنگی چال کے طور پر پینترا بدلنے والا ہو یا (اپنی) کسی جماعت سے جا ملنے والا ہو، تو وہ اللہ کے غضب کا مستحق ہو گیا اور اس کا ٹھکانا جہنم ہے، اور وہ بہت برا ٹھکانا ہے۔﴾
اور فرمایا: ﴿اے نبی! مومنوں کو قتال پر ابھاریے۔ اگر تم میں سے بیس صبر کرنے والے ہوں گے تو دو سو پر غالب آ جائیں گے، اور اگر تم میں سے سو ہوں گے تو کافروں میں سے ایک ہزار پر غالب آ جائیں گے۔﴾
پھر اس حکم کو منسوخ کر دیا اور فرمایا: ﴿اب اللہ نے تم سے بوجھ ہلکا کر دیا اور اس نے جان لیا کہ تم میں کچھ کمزوری ہے، پس اگر تم میں سے سو صبر کرنے والے ہوں گے تو دو سو پر غالب آ جائیں گے، اور اگر تم میں سے ایک ہزار ہوں گے تو اللہ کے حکم سے دو ہزار پر غالب آ جائیں گے۔﴾
چنانچہ (اللہ نے) ایک کے مقابلے میں ایک اور ایک کے مقابلے میں دو کے لیے ثابت قدمی فرض کر دی، اور اس سے پہلے والی آیت کے ذریعے میدان سے بھاگنے کو حرام قرار دیا، اور اس آیت کی دلالت کے مطابق اس (بھاگنے کی حرمت) سے مراد ایک کے مقابلے میں ایک اور ایک کے مقابلے میں دو کی صورت ہے، سوائے اس کے کہ کوئی قتال کے لیے پینترا بدلنے والا ہو، اور وہ اس طرح کہ ان کا پلٹنا جنگی تدبیروں میں سے کسی تدبیر کے طور پر ہو، مثلاً وہ دشمن کو یہ دکھائیں کہ وہ شکست کھا گئے ہیں تاکہ دشمن بکھر جائے، پھر وہ ان پر پلٹ کر حملہ کر دیں، یا اس لیے کہ پینترا بدلتے وقت وہ لڑائی پر زیادہ قدرت رکھ سکیں؛ یا (اپنی) کسی جماعت سے جا ملنے والا ہو، اور وہ اس طرح کہ ان کے پیچھے کوئی جماعت ہو جس کی طرف وہ جا ملنا چاہتے ہوں تاکہ ان کے قریب ہو جائیں، پھر دشمن پر پلٹ کر حملہ کریں۔“
سیدنا عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہما نے (سالم ابو النضر رحمہ اللہ کو) لکھ بھیجا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”دشمن سے مڈبھیڑ کی تمنا نہ کرو اور اللہ سے عافیت مانگو، اور جب ان سے تمہارا سامنا ہو جائے تو صبر و ثابت قدمی دکھاؤ، اور جان لو کہ جنت تلواروں کے سائے تلے ہے۔“
اس حدیث کو امام بخاری رحمہ اللہ نے ”الصحیح“ میں عبداللہ بن محمد کے واسطے سے معاویہ بن عمرو سے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الثامن والعشرون من شعب الايمان وهو باب في الثبات للعدو وترك الفرار من الزحف / حدیث: 3999
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 4308
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (سنن أبي داود 2631) , شیخ زبیر علی زئی: صحيح بخاري (3024) صحيح مسلم (1742) (سنن أبي داود 2631) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: صحيح ورجاله ثقات
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: صحيح ورجاله ثقات (شعب الإيمان ط الرشد: 6/ 156) . »
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2664، 2678، 2775، 2804، 2861، 2863، 3889، 6029، 6810، 7051، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1742، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2631، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1678، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2796، وأحمد فى (مسنده) برقم: 18628، والبزار فى (مسنده) برقم: 3338، 3358، والحاكم فى (المستدرك) برقم: 2460، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2775، والطبراني فى (الصغير) برقم: 175»
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو إسحاق هو الفزاري، ثقة، مر.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 2833 کی شرح از مولانا داود راز ✍️
2833. حضرت ابو نضرسالم سے روایت ہے، کہ حضرت عبد اللہ بن ابی اوفی ؓنے تحریر لکھی جسے میں نے خود پڑھا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جب دشمن سے تمھاری مڈبھیڑ ہو جائے تو صبر سے کام لو۔‘‘[صحيح بخاري، حديث نمبر:2833]
حدیث حاشیہ: یعنی مستقل مزاجی کے ساتھ جمے رہو اور حالات جیسے بھی ہوں بد دل ہرگز نہ ہو‘ بزدلی یا فرار مومن کی شان نہیں۔
اگر موت مقدر نہیں ہے تو یقیناً سلامتی کے ساتھ واپسی ہوگی اور موت مقدر ہے تو کوئی طاقت نہ بچا سکے گی۔
یہی ایمان اور یقین ہے جو مرد مومن کو غازی یا شہید کے معزز القاب سے ملقب کرتا ہے۔
ارشادِ باری ہے ﴿یٰٓاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا سْتَعِیْنُوْا بِالصَّبْرِ وَالصَّلٰوۃِ اِنَّ اللہَ مَعَ الصّٰبِرِیْنَ﴾ (البقرة: 153)
ترجمہ: اے ایمان والو! صبر اور نماز سے مدد حاصل کرو‘ بے شک اللہ پاک صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔
درج بالا اقتباس صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 2833 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 2833 کی شرح از الشیخ عبدالستار الحماد ✍️
2833. حضرت ابو نضرسالم سے روایت ہے، کہ حضرت عبد اللہ بن ابی اوفی ؓنے تحریر لکھی جسے میں نے خود پڑھا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جب دشمن سے تمھاری مڈبھیڑ ہو جائے تو صبر سے کام لو۔‘‘[صحيح بخاري، حديث نمبر:2833]
حدیث حاشیہ:
1۔
اس کامطلب یہ ہے کہ ایسے حالات میں مستقل مزاجی کے ساتھ جمے رہو اور حالات جیسے بھی ہوں بددل نہیں ہونا چاہیے کیونکہ بزدلی اور فرارمومن کی شان نہیں اور ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا لَقِيتُمْ فِئَةً فَاثْبُتُوا وَاذْكُرُوا اللَّـهَ كَثِيرًا لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ﴾ ’’اے ایمان والو!جب کسی گروں سے تمہارا مقابلہ ہو تو ثابت قدم رہو،اللہ کو بکثرت یاد کیاکرو تاکہ تم کامیاب رہو۔
‘‘ (الأنفال: 45/8)
2۔
اس آیت سے معلوم ہوا کہ دوران جنگ میں اللہ تعالیٰ کو بکثرت یاد کرنا ثابت قدمی کا باعث ہے اور کامیابی کا راز ہے۔
حدیث میں صبر سے مراد یہی ہے کہ ذکر الٰہی سے اپنے دل کومطمئن رکھو۔
درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 2833 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 7237 کی شرح از الشیخ عبدالستار الحماد ✍️
7237. حضرت سالم ابو نضر مولیٰ عمر بن عبید اللہ سے روایت ہے جو اپنے آقا کے کاتب تھے‘ انہوں نے بتایا کہ حضرت عبد اللہ بن ابی اوفیٰ ؓ نے انہیں خط لکھا جسے میں نے خود پڑھا‘ اس میں یہ مضمون تھا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’دشمن سے مقابلے کی تمنا نہ کرو بلکہ اللہ تعالیٰ سے عافیت مانگو۔‘‘[صحيح بخاري، حديث نمبر:7237]
حدیث حاشیہ:
دشمن سے مقابلے کی خواہش مکروہ ہے لیکن یہ شہادت کی تمنا کے منافی نہیں کیونکہ شہادت کا حصول تو اسلام کی نصرت اور اس کے غلبے کےساتھ ممکن ہے لیکن مقابلے کی خواہش کرنااس کے برعکس ہوسکتا ہے، نیز دشمن سے ملاقات کی کراہت اس شخص کے لیے ہے جو اپنی قوت پر ہی اعتماد کرے اور خود کو بڑا خیال کرے، ایسے شخص کے لیے دشمن سے مڈ بھیڑ کی خواہش کرنا مکروہ ہے۔
(فتح الباري: 275/13)
ایک حدیث میں ہے: ’’دشمن سے مقابلے کی خواہش نہ کرو لیکن جب آمنا سامنا ہو جائے تو ڈٹ کر مقابلہ کرو۔
‘‘ (صحیح البخاري، الجھاد والسیر، حدیث: 3026)
درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 7237 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 2966 کی شرح از مولانا داود راز ✍️
2966. حضرت عبد اللہ بن ابی اوفیٰ ؓ ہی سے روایت ہے کہ پھر آپ ﷺ لوگوں میں کھڑے ہوئے اور فرمایا: ’’لوگو! دشمن سے مقابلے کی آرزونہ کرو بلکہ اللہ تعالیٰ سے عافیت مانگو۔ لیکن اگر دشمن سے مقابلہ ہو تو صبر کرو اورخوب جان لو کہ جنت تلواروں کے سائے تلے ہے۔‘‘ پھر آپ نے یوں دعا کی: ’’اے اللہ! کتاب کے نازل کرنے والے، بادلوں کو چلانے والے، (کافروں کے)لشکروں کو شکست دینے والے، انھیں شکست دے اور ان کے خلاف ہماری مدد فرما۔‘‘[صحيح بخاري، حديث نمبر:2966]
حدیث حاشیہ: معلوم ہوا کہ جہاں تک ممکن ہو لڑائی کو ٹالنا اچھا ہے۔
اگر کوئی صلح کی عمدہ صورت نکل سکے۔
کیونکہ اسلام فتنہ و فساد کے سخت خلاف ہے۔
ہاں جب کوئی صورت نہ بنے اور دشمن مقابلہ ہی پر آمادہ ہو تو جم کر اور خوب ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے اور ایسے موقعہ پر اس دعائے مسنونہ کا پڑھنا ضروری ہے جو یہاں مذکور ہوئی ہے۔
یعنی اَللّٰھُمَّ مُنْزِلَ الْکِتَابِ سَرِیْعَ الْحِسَابِ اھْزِمِ الْاَحْزَابَ،اَللّٰھُمَّ اھْزِمْھُمْ وَزَلْزِلْھُمْ وانصُرنَا علیھِم جنت تلواروں کے سائے تلے ہے۔
اس کا مطلب یہ کہ جنت کے لئے مالی و جانی قربانی کی ضرورت ہے جنت کا سودا کوئی سستا سودا نہیں ہے۔
جیسا کہ آیت قرآن ﴿اِنَّ اللہَ اشْتَرٰی مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ اَنْفُسَھُمْ وَاَمْوَالَھُمْ بِاَنَّ لَھُمُ الْجَنَّة﴾ (التوبة: 111)
میں مذکور ہے۔
درج بالا اقتباس صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 2966 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 2966 کی شرح از الشیخ عبدالستار الحماد ✍️
2966. حضرت عبد اللہ بن ابی اوفیٰ ؓ ہی سے روایت ہے کہ پھر آپ ﷺ لوگوں میں کھڑے ہوئے اور فرمایا: ’’لوگو! دشمن سے مقابلے کی آرزونہ کرو بلکہ اللہ تعالیٰ سے عافیت مانگو۔ لیکن اگر دشمن سے مقابلہ ہو تو صبر کرو اورخوب جان لو کہ جنت تلواروں کے سائے تلے ہے۔‘‘ پھر آپ نے یوں دعا کی: ’’اے اللہ! کتاب کے نازل کرنے والے، بادلوں کو چلانے والے، (کافروں کے)لشکروں کو شکست دینے والے، انھیں شکست دے اور ان کے خلاف ہماری مدد فرما۔‘‘[صحيح بخاري، حديث نمبر:2966]
حدیث حاشیہ:
1۔
سورج ڈھلنے تک انتظار کرنے کی وجہ یہ ہے کہ اس وقت مدد کی ہوائیں چلتی ہیں اور دن ٹھنڈا ہونے کے باعث جم کر لڑائی کی جاتی ہے، نیز مسلمان اپنی نمازوں میں مجاہدین کے لیے دعائیں کرتے ہیں، چنانچہ نعمان بن مقرن ؓ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ وہ ایک جنگ میں شریک تھے، جب فجر طلوع ہوتی تو آپ لڑائی سے رُک جاتے، پھر جب سور ج طلوع ہوتا تو دوپہر تک جنگ کرتے، پھر زوال آفتاب کےبعد حملہ کرتے اور عصر کے وقت رُک جاتے، پھر نماز عصر کے بعد حملہ کرتے۔
کہا جاتا ہے کہ اس وقت نصرت کی ہوائیں چلتی ہیں اور اہل ایمان اپنے لشکروں کے لیے نمازوں میں دعائیں کرتے ہیں۔
(جامع الترمذي، السیر، حدیث: 1612)
2۔
نصرت کی ہوا سے مرادبادصبا ہے جو بالعموم فتح ونصرت کا باعث ہوتی ہے۔
اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ جنگ وقتال اسلام کی نظر میں ذاتی طور پر کوئی مرغوب چیز نہیں۔
جہاں تک ممکن ہو اس سے بچنے کی ترغیب دی گئی ہے۔
درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 2966 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 1742 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
حضرت عبداللہ بن ابی رضی اللہ تعالی عنہ نے عمر بن عبیداللہ رضی اللہ تعالی عنہ کو جب وہ خوارج سے جنگ کے لیے نکلا آگاہی کے لیے یہ خط لکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بعض اوقات دشمن کے مقابلہ کے لیے نکلتے تو سورج ڈھلنے کا انتظار فرماتے، جب سورج ڈھل جاتا تو یہ خطاب فرماتے، ’’اے لوگو، دشمن سے مڈ بھیڑ کی آرزو نہ کرو اور اللہ سے عافیت کی درخواست کرو اور جب دشمن سے ٹکراؤ ہو جائے تو ثابت قدم رہو اور یقین کر لو، جنت تلواروں کے سایہ تلے ہے۔‘‘ پھر آپ... (مکمل حدیث اس نمبر پر دیکھیں) [صحيح مسلم، حديث نمبر:4542]
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: دشمن سے مقابلہ کی صورت میں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عادت مبارکہ تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جنگ کا آغاز صبح کی نماز کے بعد فرماتے تھے، کیونکہ صبح کی نماز میں پیچھے رہنے والے مسلمان دعائے قنوت نازلہ کے ذریعہ مسلمانوں کی فتح و نصرت اور دشمن کی ہزیمت، مغلوبیت کی اللہ کے حضور درخواست کرتے ہیں اور صبح کے وقت انسان تازہ دم اور چاک و چوبند ہوتا ہے، اگر لڑائی کا آغاز صبح کو نہ ہو سکتا تو پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم زوال کا انتظار فرماتے، تاکہ مسلمان نماز ظہر میں قنوت نازلہ کر لیں اور ہوا کے چلنے سے دھوپ کی حدت و تپش میں کمی آ جائے اور مسلمان پوری دلجمعی کے ساتھ لڑائی میں شریک ہو جائیں۔
الجنة تحت ظلال السيوف: اس میں انتہائی اختصار کے ساتھ، انتہائی موثر انداز میں، جہاں کا ثواب بیان کر کے، اتحاد و اتفاق کی فضاء میں اپنے دور کا اسلحہ استعمال کرنے کی ترغیب دی گئی ہے اور آخر میں دعا کے ذریعہ اللہ کی نصرت و حمایت کے اسباب کے حصول کے ذریعہ مجاہدوں کے حوصلہ کو بڑھایا ہے کہ وہ کتاب اتارنے والا ہے، جس میں مسلمانوں کی نصرت کا وعدہ ہے کہ وہ بادلوں کو چلانے والا ہے کہ وہ قدرت کاملہ کا مالک ہے، کائنات کے ظاہری اسباب سے جو چاہے کام لے سکتا ہے اور ان کے ذریعہ دشمن کو ہزیمت سے دوچار کر سکتا ہے۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 4542 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 2631 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´دشمن سے مڈبھیڑ کی آرزو اور تمنا مکروہ ہے۔`
عمر بن عبیداللہ بن معمر کے غلام اور ان کے کاتب (سکریٹری) سالم ابونضر کہتے ہیں کہ عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ نے ان کو جب وہ خارجیوں کی طرف سے نکلے لکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک لڑائی میں جس میں دشمن سے سامنا تھا فرمایا: " لوگو! دشمنوں سے مڈبھیڑ کی تمنا نہ کرو، اور اللہ تعالیٰ سے عافیت طلب کرو، لیکن جب ان سے مڈبھیڑ ہو جائے تو صبر سے کام لو، اور جان لو کہ جنت تلواروں کے سائے تلے ہے "، پھر فرمایا: " اے اللہ! کتابوں کے نازل فرمانے والے، بادلوں کو چلانے والے، اور جتھوں کو شکست دینے والے، انہیں شکست دے، اور ہمیں ان پر غل۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2631]
فوائد ومسائل:
1۔
جنگ کوئی عام کھیل نہیں جب اس سے واسطہ پڑتا ہے۔
تو حقیقت کھلتی ہے۔
کہ انسان ایمان اور بہادری کے کس معیار پر ہے۔
اس لئے آرزو یہ ہونی چاہیے کہ یہ موقع ہی نہ آئےتو اچھا ہے۔
مگر جب دوبدو ہونا لازمی ٹھہرے۔
تواللہ پر توکل کرتے ہوئے اپنی قوت وبسالت کا بھر پور اظہار کرنا چاہیے۔
شہادت کی تمنا بھی اسی طرح ہے۔
کہ موقع آنے پر انسان سردھڑ کی بازی لگانے سے دریغ نہ کرے۔
مگر بے موقع یا بے مقصد جان دے دینا تو کوئی معنی نہیں رکھتا۔

2۔
حروری خارجیوں کاایک نام ہے۔
کیونکہ یہ لوگ صفین سے واپس آئے۔
تو حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے الگ ہوکر کوفہ سے باہر مضافات میں حرورا نام کے ایک مقام پرجمع ہوگئے۔
اور یہی ان کا پہلا مرکز تھا۔
اس کی طرف نسبت سے یہ لوگ حروری کہلائے۔

درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2631 سے ماخوذ ہے۔