شعب الایمان — حدیث نمبر 3991
باب: ایمان کی شاخوں میں سے ستائیسویں شاخ: اللہ عزوجل کی راہ میں سرحد پر پہرہ (رباط) کا باب۔
السابع والعشرون من شعب الإيمان وهو باب في المرابطة في سبيل الله عز وجل
حدیث نمبر: 3991
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ الْقَطَّانُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَزْهَرِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا الثَّوْرِيُّ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ حُصَيْنٍ ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِقَوْمٍ وَهُمْ يُرْمَوْنَ فَقَالَ " رَمْيًا بَنِي إِسْمَاعِيلَ لَقَدْ كَانَ أَبُوكُمْ رَامِيًا " .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ ایک ایسی قوم کے پاس سے گزرے جو تیر اندازی کر رہے تھے تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے بنو اسماعیل! تیر اندازی کرو، کیونکہ تمہارے باپ (اسماعیل علیہ السلام) بھی تیر انداز تھے۔“
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• زياد بن الحصين بن قيس الحنظلي، أو الرياحي، أبو خزيمة البصري. ثقة، يرسل، من الرابعة (م س ق).
• زياد بن الحصين بن قيس الحنظلي، أو الرياحي، أبو خزيمة البصري. ثقة، يرسل، من الرابعة (م س ق).
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 2815 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´اللہ کی راہ میں تیر اندازی کا بیان۔`
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کچھ لوگوں کے پاس سے گزرے جو تیر اندازی کر رہے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " اسماعیل کی اولاد! تیر اندازی کرو، تمہارے والد (اسماعیل) بڑے تیر انداز تھے " ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الجهاد/حدیث: 2815]

اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
تیر اندازی مستحسن مشغلہ ہے۔
(2)
جہاد میں کام آنے والے تمام کھیلوں کا یہی حکم ہے۔
(3)
بزرگوں کو چاہیے کہ اچھے کام کرنے والے نوجوانوں کو حوصلہ افزائی کریں۔
(4)
مہاجر اور انصار کے قبائل حضرت اسماعیل علیہ السلام کی نسل سے تھے اس لیے رسول اللہﷺ نے انھیں اس نام سے پکارا۔
(5)
مختلف قبائل اور شاخوں کے افراد کو مشترک نام سے پکارنے کا فائدہ یہ ہے کہ ان میں محبت، اتحاد واتفاق اور یکجہتی پیدا ہوتی ہے۔
(6)
دادا پردادا وغیرہ بزرگوں کو والد کے نام سے یاد کیا جا سکتا ہے۔
(7)
جو مسلمان نسلی طور پر حضرت اسماعیل علیہ السلام کی اولاد سے نہیں روحانی اور اعتقادی طور پر وہ بھی ان کی آل میں شامل ہیں اس لیے حضرت اسماعیل علیہ السلام ایسے مسلمانوں کے بھی باپ ہیں۔

درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 2815 سے ماخوذ ہے۔