شعب الایمان — حدیث نمبر 3988
باب: ایمان کی شاخوں میں سے ستائیسویں شاخ: اللہ عزوجل کی راہ میں سرحد پر پہرہ (رباط) کا باب۔
السابع والعشرون من شعب الإيمان وهو باب في المرابطة في سبيل الله عز وجل
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرِ بْنُ عُبَيْدٍ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحُسَيْنِ ، حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ ، أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ ، رَجُلٌ مِنَ الْأَزْدِ يُقَالُ لَهُ شَعْوَذُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَهُ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عَائِذٍ يَقُولُ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي جَنَازَةِ رَجُلٍ فَلَمَّا وَضْعَ قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ لَا تُصَلِّ عَلَيْهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ ، فَإِنَّهُ رَجُلٌ فَاجِرٌ فَالْتَفَتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى النَّاسِ فَقَالَ " هَلْ رَآهُ أَحَدٌ مِنْكُمْ عَلَى عَمَلِ الْإِسْلَامِ ؟ " . فَقَالَ رَجُلٌ نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ حَرَسَ لَيْلَةً فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَصَلَّى عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَحَثَى عَلَيْهِ التُّرَابَ وَقَالَ : " أَصْحَابُكَ يَظُنُّونَ أَنَّكَ مِنْ أَهْلِ النَّارِ وَأَنَا أَشْهَدُ أَنَّكَ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ " . وَقَالَ : " يَا عُمَرُ إِنَّكَ لَا تَسْأَلُ عَنْ أَعْمَالِ النَّاسِ وَلَكِنْ تَسْأَلُ عَنِ الْفِطْرَةِ " .ابن عائذ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ایک آدمی کے جنازے کے لیے تشریف لے گئے، جب جنازہ رکھا گیا تو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ اس کی نمازِ جنازہ نہ پڑھائیں، کیونکہ یہ بدکار آدمی ہے۔“ تو رسول اللہ ﷺ لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: ”کیا تم میں سے کسی نے اسے اسلام کے کسی عمل پر دیکھا ہے؟“ ایک آدمی نے کہا: ”جی ہاں، اے اللہ کے رسول! اس نے ایک رات اللہ کی راہ میں پہرہ دیا تھا۔“ چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے اس کی نمازِ جنازہ پڑھائی اور اس پر مٹی ڈالی اور فرمایا: ”تیرے ساتھی گمان کرتے ہیں کہ تو اہلِ جہنم میں سے ہے، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ تو اہلِ جنت میں سے ہے۔“ اور آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے عمر! تم سے لوگوں کے اعمال کے بارے میں نہیں پوچھا جائے گا، بلکہ تم سے فطرت (اسلام پر ہونے) کے بارے میں پوچھا جائے گا۔“
• عبد الله بن صالح، أبو صالح، صدوق، كثير الغلط، وكانت فيه غفلة، مر.
• شعوذ بن عبد الرحمن، أبو عبد الرحمن الأزدي من أهل الشام.
• ابن عائذ هو عبد الرحمن بن عائذ الثمالي، ويقال الكندي، الحمصي. ثقة. من الثالثة، ووهم من ذكره في الصحابة (٤).