شعب الایمان — حدیث نمبر 3986

باب: ایمان کی شاخوں میں سے ستائیسویں شاخ: اللہ عزوجل کی راہ میں سرحد پر پہرہ (رباط) کا باب۔

السابع والعشرون من شعب الإيمان وهو باب في المرابطة في سبيل الله عز وجل

حدیث نمبر: 3986
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ الْأَصْبَهَانِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ الْبَصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَيُّوبَ الْمَخْرَمِيُّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي نُجَيْحٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ أُمِّ مِبْشَرٍ تَبْلُغُ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " خَيْرُ النَّاسِ مَنْزِلَةً رَجُلٌ عَلَى مَتْنِ فَرَسِهِ يُخِيفُ الْعَدُوَّ وَيُخِيفُونَهُ " .
ترجمہ

سیدہ ام مبشر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ اسے نبی ﷺ تک پہنچاتی ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”مرتبے کے اعتبار سے سب سے بہتر آدمی وہ ہے جو اپنے گھوڑے کی پیٹھ پر سوار ہو، دشمن کو خوف زدہ کرتا ہو اور دشمن اسے خوف زدہ کرتے ہوں۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / السابع والعشرون من شعب الايمان وهو باب في المرابطة في سبيل الله عز وجل / حدیث: 3986
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 4291
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح، الصحيحة (698) ، التعليق الرغيب (2 / 153) (سنن الترمذي 2177) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده ضعيف, رجل مجهول (أو هو ليث بن أبي سليم: ضعيف تقدم: 218) و روى الحاكم (446/4 ح 8380) عن ابن عباس قال قال رسول الله ﷺ: ((خير الناس في الفتن رجل آخذ بعنان فرسه)) أو قال: ((برسن فرسه خلف أعداء الله يخيفهم و يخيفونه أو رجل معتزل في باديته يؤدي حق الله تعالي الذي عليه)) وسنده حسن,انوار الصحيفة ص 247 (سنن الترمذي 2177) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: رجاله ثقات
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: رجاله ثقات (شعب الإيمان ط الرشد: 6/ 144) . »
«أخرجه ابن المبارك فى (الجهاد) رقم 166، والطبراني فى (الكبير) 25/ 104 رقم 271، والحاكم فى (المستدرك) 4/ 446، 464، والترمذي فى (جامعه) 4/ 473 رقم 2177، وأحمد فى (مسنده) 6/ 419»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 2177
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• عبد الله بن أيوب المخرمي هو عبد الله بن محمد بن أيوب بن صبيح، أبو محمد، صدوق، تقدم.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2177 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´فتنہ کے وقت آدمی کو کیسا ہونا چاہئے؟`
ام مالک بہزیہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فتنے کا ذکر کیا اور فرمایا: " وہ بہت جلد ظاہر ہو گا "، میں نے پوچھا: اللہ کے رسول! اس وقت سب سے بہتر کون شخص ہو گا؟ آپ نے فرمایا: " ایک وہ آدمی جو اپنے جانوروں کے درمیان ہو اور ان کا حق ادا کرنے کے ساتھ اپنے رب کی عبادت کرتا ہو، اور دوسرا وہ آدمی جو اپنے گھوڑے کا سر پکڑے ہو، وہ دشمن کو ڈراتا ہو اور دشمن اسے ڈراتے ہوں " ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الفتن/حدیث: 2177]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
یعنی فتنہ کے ظہور کے وقت ایسا آدمی سب سے بہتر ہوگا جو فتنہ کی جگہوں سے دور رہ کر اپنے جانوروں کے پالنے پوسنے میں مشغول ہو، اور ان کی وجہ سے اس پر جو شرعی واجبات و حقوق ہیں مثلا زکاۃ و صدقات کی ادائیگی میں ان کا خاص خیال رکھتا ہو، ساتھ ہی رب العالمین کی اس کے حکم کے مطابق عبادت بھی کرتا ہو، اسی طرح وہ آدمی بھی بہتر ہے جو اپنے گھوڑے کے ساتھ کسی دور دراز جگہ میں رہ کر وہاں موجود دشمنوں کا مقابلہ کرتا ہو، انہیں خوف وہراس میں مبتلا رکھتا ہو اور خود بھی ان سے خوف کھاتا ہو۔

نوٹ:
(سند میں ایک راوی مبہم ہے، لیکن شواہد کی بنا پر حدیث صحیح لغیرہ ہے)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2177 سے ماخوذ ہے۔