شعب الایمان — حدیث نمبر 3983
باب: ایمان کی شاخوں میں سے ستائیسویں شاخ: اللہ عزوجل کی راہ میں سرحد پر پہرہ (رباط) کا باب۔
السابع والعشرون من شعب الإيمان وهو باب في المرابطة في سبيل الله عز وجل
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنِي أَبُو النَّضْرِ الْفَقِيهُ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ - حَ
قَالَ : وَأَخْبَرَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ عِصْمَةَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، قَالَا حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ بَعْجَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَدْرٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " مِنْ خَيْرِ مَعَاشِ النَّاسِ لَهُمْ رَجُلٌ مُمْسِكٌ عِنَانَ فَرَسِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ يَطِيرُ عَلَى مَتْنِهِ ، كُلَّمَا سَمِعَ هَيْعَةً أَوْ فَزْعَةً طَارَ عَلَيْهِ يَبْتَغِي الْقَتْلَ وَالْمَوْتَ مِنْ مَظَانَّهِ أَوْ رَجُلٌ فِي غَنِيمَةٍ فِي رَأْسِ شُعْبَةٍ مِنْ هَذِهِ الشِّعَابِ أَوْ بَطْنِ وَادٍ مِنْ هَذِهِ الْأَوْدِيَةِ يُقِيمُ الصَّلَاةَ وَيُؤْتِي الزَّكَاةَ وَيَعْبُدُ رَبَّهُ حَتَّى يَأْتِيَهُ الْيَقِينُ لَيْسَ مِنَ النَّاسِ إِلَّا فِي خَيْرٍ "
رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”لوگوں کی بہترین زندگیوں میں سے ایک اس آدمی کی ہے جو اللہ کی راہ میں اپنے گھوڑے کی باگ تھامے ہوئے ہو، اس کی پیٹھ پر اڑا جاتا ہو، جب بھی کوئی ہولناک آواز یا گھبراہٹ کی خبر سنے تو اس پر اڑ کر پہنچے، قتل اور موت کو اس کے ممکنہ مقامات میں تلاش کرتا ہو۔ یا وہ آدمی جو اپنی چند بکریوں کے ساتھ ان گھاٹیوں میں سے کسی گھاٹی کی چوٹی پر یا ان وادیوں میں سے کسی وادی کے اندر ہو، نماز قائم کرتا ہو، زکوٰۃ ادا کرتا ہو اور اپنے رب کی عبادت کرتا ہو یہاں تک کہ اسے موت آ جائے، وہ لوگوں (کے شر) سے الگ صرف بھلائی ہی میں ہوتا ہے۔“
اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے ”الصحیح“ میں یحییٰ بن یحییٰ سے روایت کیا ہے۔
• إبراهيم بن عصمة بن إبراهيم، ثقة.
• وأبوه هو عصمة بن إبراهيم، لم نجد ترجمته، وقد تقدما. . عبد العزيز بن أبي حازم المدني. صدوق، فقيه. من الثامنة (ع).
• بعجة بن عبد الله بن بدر الجهني. ثقة. من الثالثة (خ م قد ت س ق).
تشریح، فوائد و مسائل
(1)
مَعَاشِ: زندگی۔
(2)
هَيْعَةً: دشمن کی آمد پر خطرہ کی آواز۔
(3)
فَزْعَةً: دشمن کےحملہ کےخطرہ کےسبب گھبراہٹ طاری ہونا۔
(4)
يَبْتَغِي الْقَتْلَ وَالْمَوْتَ مَظَانَّهُ: وہ شہادت کی تلاش میں اس جگہ پہنچتا ہے، جو قتل اور موت کی جگہ ہے، یعنی جہاں موت آسکتی ہے اور شہادت کی آرزو پوری ہو سکتی ہے۔
(5)
شَعَفَةٍ ج الشَّعَفِ: پہاڑکی چوٹی۔
(6)
الْيَقِينُ: موت۔
(7)
طَارَ عَليه: اس پر تیزی سے اس کا رخ کرتا ہے۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " لوگوں میں سب سے اچھی زندگی والا وہ ہے جو اللہ تعالیٰ کے راستے میں اپنے گھوڑے کی لگام پکڑے ہوئے اس کی پشت پر اڑ رہا ہو، اور جہاں دشمن کی آواز سنے یا مقابلے کا وقت آئے تو فوراً مقابلہ کے لیے اس جانب رخ کرتا ہو، اور موت یا قتل کی جگہیں تلاش کرتا پھرتا ہو اور وہ آدمی ہے جو اپنی بکریوں کو لے کر تنہا کسی پہاڑ کی چوٹی پر رہتا ہو، یا کسی وادی میں جا بسے، نماز قائم کرتا ہو، زکاۃ دیتا ہو، اور اپنے رب کی عبادت کرتا ہو حتیٰ کہ اس حالت میں اسے موت آ جائے کہ وہ لوگوں کا۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابن ماجه/كتاب الفتن/حدیث: 3977]
فوائد و مسائل:
(1)
جہاد کی زندگی سب سے اعلی زندگی ہے۔
(2)
مجاہد کا مقصد اللہ کے دشمنوں سے جنگ کرنا اور کافروں سے مسلمانوں کی سر زمین کو محفوظ رکھنا ہوتا ہے۔
اسے عہدے، تمغے، انعام یا شہرت کی تمنا نہیں ہوتی۔
(3)
شہادت کی تمنا کرنا اور جہاد میں اس لیے حصہ لینا کہ شہادت کی موت نصیب ہو ایک بہت بڑی خوبی ہے۔
(4)
فتنوں کے زمانے میں اپنا دین بچانے کے لیے عام آبادی سے الگ تھلگ رہائش اختیار کرنا جائز ہے لیکن یہ تنہائی اس طرح کی نہیں ہونی چاہیے جس طرح کی عیسائی راہب یا ہندو جوگی اختیار کرتے ہیں کہ انسانوں سے بالکل کٹ جاتےہیں بلکہ اس کا مقصد لوگوں کے برے کاموں میں شریک ہونے سے بچنا ہے، نیکی کے کاموں میں حسب طاقت شریک رہنا چاہیے۔
(5)
نماز اور زکاۃ سب سے اہم عبادتیں ہیں ان سے کسی بھی حال میں غفلت جائز نہیں۔