شعب الایمان — حدیث نمبر 3973

باب: ایمان کی شاخوں میں سے چھبیسویں شاخ: جہاد کا باب۔

السادس والعشرون من شعب الإيمان وهو باب في الجهاد

حدیث نمبر: 3973
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ السَّمَّاكِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَنْصُورٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ عَجْلَانَ ، حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيُّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " ثَلَاثَةٌ كُلُّهُمْ حَقٌ عَلَى اللَّهِ ، يَعْنِي عَوْنَهُ ، الْمُجَاهِدَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ ، وَالنَّاكِحَ الْمُسْتَعِفَّ ، وَالْمُكَاتَبَ يُرِيدُ الْأَدَاءَ "
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”تین شخص ایسے ہیں جن کی مدد کرنا اللہ پر حق ہے، یعنی ان کی اعانت فرمانا: اللہ عزوجل کی راہ میں جہاد کرنے والا، پاک دامنی کے ارادے سے نکاح کرنے والا، اور وہ مکاتب غلام جو (بدلِ کتابت) ادا کرنے کا ارادہ رکھتا ہو۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / السادس والعشرون من شعب الايمان وهو باب في الجهاد / حدیث: 3973
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 4278
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن (سنن النسائي 3122) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده حسن (سنن النسائي 3122) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: صحيح ورجاله ثقات
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: صحيح ورجاله ثقات (شعب الإيمان ط الرشد: 6/ 134) . »
«أخرجه الترمذي فى (جامعه) برقم: 1655، والنسائي فى (سننه) برقم: 3120، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2518، وأحمد فى (مسنده) برقم: 9348، والحاكم فى (المستدرك) برقم: 2725، 2914، والنسائي فى (السنن الكبرى) برقم: 4560، وابن المنذر فى (الأوسط) برقم: 7113»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن نسائي: 3122 | سنن نسائي: 3220

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن نسائي / حدیث: 3122 کی شرح از حافظ محمد امین ✍️
´شام کے وقت جہاد میں جانے کی فضیلت کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " تین طرح کے لوگ ہیں جن کی مدد اللہ تعالیٰ پر حق اور واجب ہے، (ایک) اللہ کے راستے میں جہاد کرنے والا (دوسرا) ایسا نکاح کرنے والا، جو نکاح کے ذریعہ پاکدامنی کی زندگی گزارنا چاہتا ہو (تیسرا) وہ مکاتب ۱؎ جو مکاتبت کی رقم ادا کر کے آزاد ہو جانے کی کوشش کر رہا ہو۔‏‏‏‏" [سنن نسائي/كتاب الجهاد/حدیث: 3122]
اردو حاشہ:: (1) "ضروری ہے" اور یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے۔ اگر اللہ تعالیٰ کسی کی مدد نہ کرے تو اس پر کوئی اعتراض نہیں۔ یہ تو کمال رحمت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی مرضی اور اختیار سے کچھ باتوں کو اپنے لیے ضروری قرار دے لیا ہے۔
(2) مالک کے لیے ضروری ہے کہ اگر وہ اپنے غلام میں کمائی کی صلاحیت دیکھے تو رقم طے کر کے اس سے آزادی کا معاہدہ کرے اور پھر اسے کمائی کے لیے کھلا چھوڑ دے۔ جب وہ مقرر معاہدے کے مطابق رقم ادا کردے تو اسے آزاد کردے، خصوصاً جب کہ غلام خود ایسے معاہدے کی درخواست کرے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں اس کا حکم دیا ﴿وَالَّذِينَ يَبْتَغُونَ الْكِتَابَ مِمَّا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ فَكَاتِبُوهُمْ﴾ (النور:24:33) "اور تمہارے جو لونڈی غلام مکاتب کرنا (آزادی کی تحریر لکھنا) چاہیں تو تم انہیں لکھ کر دے دو۔"
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 3122 سے ماخوذ ہے۔