شعب الایمان — حدیث نمبر 3937

باب: ایمان کی شاخوں میں سے چھبیسویں شاخ: جہاد کا باب۔

السادس والعشرون من شعب الإيمان وهو باب في الجهاد

حدیث نمبر: 3937
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ السَّقَّاءِ وَأَبُو الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ ، أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الْقَاضِي ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنِ زِيَادٍ ، قَالَ يُوسُفُ وَحَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى ، أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، قَالَا حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، قَالَ سَأَلْنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ ، عَنْ هَذِهِ الْآيَةِ ، ( وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا بَلْ أَحْيَاءٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ يُرْزَقُونَ ) .
قَالَ " أَمَّا إِنَّا قَدْ سَأَلْنَا عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ : أَرْوَاحُهُمْ كَطَيْرٍ خُضْرٍ تَسْرَحُ فِي الْجَنَّةِ فِي أَيِّهَا شَاءَتْ ثُمَّ تَأْوِي إِلَى قَنَادِيلَ مُعَلَّقَةٍ بِالْعَرْشِ قَالَ فَبَيْنَا هُمْ كَذَلِكَ إِذِ اطَّلَعَ عَلَيْهِمْ رَبُّكَ اطِّلَاعَةً فَقَالَ سَلُونِي مَا شِئْتُمْ قَالُوا يَا رَبَّنَا مَاذَا نَسْأَلُكَ وَنَحْنُ فِي الْجَنَّةِ نَسْرَحُ فِي أَيِّهَا شِئْنَا - قَالَ غَيْرُهُمَا فِي هَذَا الْحَدِيثِ - فَإِذَا رَأَوْا أَنْ لَا بُدَّ مِنْ أَنْ يُسْأَلُوا - قَالَا فِي حَدِيثِهِمَا - قَالُوا نَسْأَلُكَ أَنْ تَرُدَّ أَرْوَاحَنَا إِلَى أَجْسَامِنَا فَنُقَاتِلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ " .
أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ .
ترجمہ

مسروق رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے اس آیت کے بارے میں پوچھا: ﴿وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا بَلْ أَحْيَاءٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ يُرْزَقُونَ﴾
تو انہوں نے فرمایا: ”ہم نے بھی اس کے متعلق (رسول اللہ ﷺ سے) پوچھا تھا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”ان کی روحیں سبز پرندوں کی مانند ہیں، جو جنت میں جہاں چاہتی ہیں گھومتی پھرتی ہیں، پھر عرش سے لٹکی ہوئی قندیلوں میں آ بسیرا کرتی ہیں۔ وہ اسی حال میں ہوتے ہیں کہ تمہارا رب ان کی طرف ایک بار جھانک کر دیکھتا ہے اور فرماتا ہے: مجھ سے مانگو جو چاہو۔ وہ عرض کرتے ہیں: اے ہمارے رب! ہم تجھ سے کیا مانگیں، حالانکہ ہم جنت میں جہاں چاہتے ہیں گھومتے پھرتے ہیں؟“ - (ان دونوں کے علاوہ دوسرے راوی نے اس حدیث میں یہ بھی کہا ہے -) ”پھر جب وہ دیکھتے ہیں کہ ان سے مانگے بغیر چارہ نہیں“ - (ان دونوں نے اپنی حدیث میں کہا -) ”تو عرض کرتے ہیں: ہم تجھ سے یہ مانگتے ہیں کہ ہماری روحیں ہمارے جسموں میں لوٹا دے تاکہ ہم اللہ کی راہ میں (پھر) لڑیں۔““
اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے اپنی «صحیح» میں یحییٰ بن یحییٰ رحمہ اللہ سے، انہوں نے ابو معاویہ رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / السادس والعشرون من شعب الايمان وهو باب في الجهاد / حدیث: 3937
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 4242
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (سنن ابن ماجه 2801) , شیخ زبیر علی زئی: صحيح مسلم (سنن ابن ماجه 2801) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: رجاله ثقات والحديث موقوف
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: رجاله ثقات والحديث موقوف (شعب الإيمان ط الرشد: 6/ 105) . »
«أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1887، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3011، وابن أبي شيبة فى (مصنفه) برقم: 82، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 539»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 3011 | سنن ابن ماجه: 2801
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• محمد بن أبي بكر هو المقدمي، مر.
• أبو موسى محمد بن المثني، تقدم.
• عبد الله بن مرة الهمداني الخارفي، الكوفي (م ١٠٠ هـ). ثقة. من الثالثة (ع).

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 3011 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´سورۃ آل عمران سے بعض آیات کی تفسیر۔`
عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ ان سے آیت «ولا تحسبن الذين قتلوا في سبيل الله أمواتا بل أحياء عند ربهم يرزقون» کی تفسیر پوچھی گئی تو انہوں نے کہا: لوگو! سن لو، ہم نے (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے) اس کی تفسیر پوچھی تھی تو ہمیں بتایا گیا کہ شہداء کی روحیں سبز چڑیوں کی شکل میں ہیں، جنت میں جہاں چاہتی گھومتی پھرتی ہیں اور شام میں عرش سے لٹکی ہوئی قندیلوں میں بسیرا کرتی ہیں۔ ایک بار تمہارے رب نے انہیں جھانک کر ایک نظر دیکھا اور پوچھا: " تمہیں کوئی چیز مزید چاہیئے تو میں عطا کروں؟ " انہوں نے کہا: رب! ہمیں مزید کچھ نہیں چاہیئے۔۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ترمذي/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 3011]
اردو حاشہ:
نوٹ:
(عطاء بن السائب صدوق لیکن مختلط راوی ہیں، اور ابو عبیدہ کا لقاء اپنے والد عبداللہ بن مسعود سے نہیں ہے)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3011 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 2801 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´اللہ کی راہ میں شہادت کی فضیلت۔`
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم نے اللہ تعالیٰ کے فرمان: «ولا تحسبن الذين قتلوا في سبيل الله أمواتا بل أحياء عند ربهم يرزقون» کے بارے میں (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے) سوال کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " شہداء کی روحیں سبز چڑیوں کی شکل میں جنت میں جہاں چاہیں چلتی پھرتی ہیں، پھر شام کو عرش سے لٹکی ہوئی قندیلوں میں بسیرا کرتی ہیں، ایک بار کیا ہوا کہ روحیں اسی حال میں تھیں کہ اللہ تعالیٰ نے ان کی طرف جھانکا پھر فرمانے لگا: تمہیں جو چاہیئے مانگو، روحوں نے کہا: ہم جنت میں جہاں چاہتی ہیں چلتی پھرتی ہیں، اس سے بڑھ کر کیا مان۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابن ماجه/كتاب الجهاد/حدیث: 2801]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
شہیدوں کو قیامت سے پہلے جنت میں داخل کردیا جاتا ہے۔

(2)
برزخی زندگی میں شہیدوں کو دوسرا جسم ملتا ہے جو پرندوں کی شکل میں ہوتا ہے۔

(3)
قیامت کے بعد دوسرے جنتیوں کی طرح انسانی جسم کے ساتھ جنت کی نعمتوں سے مستفید ہونگے۔

(4)
شہیدوں کی روحیں دوبارہ دنیا میں نہیں آتی اور نہ انھیں دوبارہ دنیوی زندگی ہی ملتی ہے۔

(5)
عرش الہی جنت سے اوپر ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 2801 سے ماخوذ ہے۔