شعب الایمان — حدیث نمبر 3922

باب: ایمان کی شاخوں میں سے چھبیسویں شاخ: جہاد کا باب۔

السادس والعشرون من شعب الإيمان وهو باب في الجهاد

حدیث نمبر: 3922
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِيهُ ، أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ بْنُ شَرِيكٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْجُمَاهِرِ مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ التَّنُوخِيُّ ، حَدَّثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ حُمَيْدٍ ، أَخْبَرَنِي الْعَلَاءُ بْنُ الْحَارِثِ ، عَنِ الْقَاسِمِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، أَنَّ رَجُلًا قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ! ائْذَنْ لِي فِي السِّيَاحَةِ .
فَقَالَ : " إِنَّ سِيَاحَةَ أُمَّتِي الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ " .
ترجمہ

سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! مجھے سیاحت (سیر و سفر) کی اجازت دیجیے۔“
تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”میری امت کی سیاحت اللہ کی راہ میں جہاد ہے۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / السادس والعشرون من شعب الايمان وهو باب في الجهاد / حدیث: 3922
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 4226
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن (سنن أبي داود 2486) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده حسن, مشكوة المصابيح (724) (سنن أبي داود 2486) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: رجا له موثقون
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: رجا له موثقون (شعب الإيمان ط الرشد: 6/ 94) . »
«أخرجه أبو داود فى (سننه) برقم: 2486، والحاكم فى (المستدرك) برقم: 2445، والطبراني فى (الكبير) برقم: 7760، والبغوي فى (شرح السنة) برقم: 2623»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابي داود: 2486 | رياض الصالحين: 1345

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 2486 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´سیاحت کی ممانعت کا بیان۔`
ابوامامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک شخص نے عرض کیا: اللہ کے رسول! مجھے سیاحت کی اجازت دے دیجئیے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " میری امت کی سیاحت اللہ کے راہ میں جہاد کرنا ہے۔‏‏‏‏" [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2486]
فوائد ومسائل:
1۔
سیروسیاحت کی عام عرفی مفہوم میں شریعت کے اندر کوئی حیثیت نہیں، جیسے کے خوش حال بے فکرے لوگ کسی اہم مقصد کے بغیر ہی ملک ملک گھومتے پھرتے ہیں۔
اس میں بالمعوم مال کا اسراف ہے۔
اور وقت کا ضاع بھی۔
شریعت اس کی اجازت نہیں دیتی۔
جبکہ مسلمان کی پوری زندگی با مقصد اعمال میں بسر ہوتی ہے۔
اسلام میں اس کا نعم البدل جہاد ہے۔
اور قرآن مجید میں جوکئی مقامات (سِيرُوا فِي الْأَرْضِ) کا حکم ہے۔
وہ علم اور تدبر فی الانفس والآفاق کی غرض سے ہے۔
اس نیت سے سیاحت میں کوئی حرج نہیں۔
اور جہاد کی سیاحت ان سب اغراض کی جامع ہے۔

2۔
صوفیاء کی سیاحت کا شریعت میں کوئی جواز نہیں سوائے اس کے کہ تعلیم وتعلم کی غرض سے ہو۔

درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2486 سے ماخوذ ہے۔