شعب الایمان — حدیث نمبر 3919

باب: ایمان کی شاخوں میں سے چھبیسویں شاخ: جہاد کا باب۔

السادس والعشرون من شعب الإيمان وهو باب في الجهاد

حدیث نمبر: 3919
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ حَلِيمٍ الْمَرْوَزِيُّ وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفَقِيهُ الْبُخَارِيُّ ، قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو الْمُوَجِّهِ ، أَخْبَرَنَا عَبْدَانُ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، عَنْ وُهَيْبِ بْنِ الْوَرْدِ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ سُمَيٍّ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " مَنْ مَاتَ وَلَمْ يَغْزُ ، وَلَمْ يُحَدِّثْ نَفْسَهُ بِالْغَزْوِ مَاتَ عَلَى شُعْبَةٍ مِنَ نِّفَاقِ "
أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ الْمُبَارَكِ .
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص اس حال میں مر گیا کہ نہ اس نے جہاد کیا اور نہ اپنے دل میں جہاد کا خیال ہی کیا، وہ نفاق کے ایک شعبے پر مرا۔“
اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے اپنی ”صحیح“ میں ابن المبارک رحمہ اللہ کی حدیث سے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / السادس والعشرون من شعب الايمان وهو باب في الجهاد / حدیث: 3919
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 4223
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (سنن أبي داود 2502) , شیخ زبیر علی زئی: صحيح مسلم (1910) (سنن أبي داود 2502) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: رجاله ثقات والحديث صحيح
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: رجاله ثقات والحديث صحيح (شعب الإيمان ط الرشد: 6/ 91) . »
«أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1910، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2502، والنسائي فى (سننه) برقم: 3097، والحاكم فى (المستدرك) برقم: 2466، والبيهقي فى (السنن الصغير) برقم: 3494»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن نسائي: 3099 | صحيح مسلم: 1910 | سنن ابي داود: 2502 | رياض الصالحين: 1341
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• إبراهيم بن محمد بن أحمد بن هشام، أبو إسحاق البخاري، ويلقب بالأمين (م ٣٤٦ هـ) فقيه أهل النظر في عصره. راجع "سير أعلام النبلاء" (١٥/ ٥١٧) و"الجواهر المضيئة" (١/ ٤٥) و"الطبقات السنية" (١/ ٢٥٨).

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن نسائي / حدیث: 3099 کی شرح از حافظ محمد امین ✍️
´جہاد چھوڑ دینے پر وارد وعید کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جو شخص مر گیا، اور اس نے جہاد نہیں کیا، اور نہ ہی جہاد کے بارے میں اس نے اپنے دل میں سوچا و ارادہ کیا ۱؎، تو وہ ایک طرح سے نفاق پر مرا ۲؎۔‏‏‏‏" [سنن نسائي/كتاب الجهاد/حدیث: 3099]
اردو حاشہ: اس سے جہاد کی اہمیت واضح ہوتی ہے، نیز اس سے یہ معلوم ہوا کہ ہر مسلمان کو کفر اور کفار کے خلاف دل میں بغض رکھنا اور یہ جذبہ رکھنا چاہیے کہ جب بھی جہاد کا مرحلہ پیش آیا تو میں جان ومال کی قربانی سے گریز نہیں کروں گا۔
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 3099 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 1910 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو اس حال میں فوت ہوا کہ نہ اس نے جنگ کی اور نہ اس نے اپنے دل سے اس کی بات کی تو وہ ایک قسم کے نفاق پر مرا‘‘ ابن سہم کہتے ہیں، عبداللہ بن مبارک نے کہا، ہمارے خیال میں اس کا تعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور کے ساتھ ہے۔ [صحيح مسلم، حديث نمبر:4931]
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: نفاق کی دو صورتیں ہیں، نفاق اعتقادی اور نفاق عملی، جو انسان جہاد میں حصہ نہیں لیتا اور نہ اس کے دل میں کبھی اس کی خواہش پیدا ہوئی، تو وہ منافقوں والا رویہ اختیار کرتا ہے، جو حیلوں بہانوں سے پیچھے رہ جاتے تھے اور اس کا تعلق صرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور سے نہیں ہے، ہر دور میں یہ بات ہے، آپ کے دور کے ساتھ خاص نفاق اعتقادی ہے، نفاق عملی ہر دور میں رہا ہے اور آج بھی موجود ہے، بلکہ بکثرت موجود ہے، اس لیے ہر مسلمان کے دل میں حقیقی جہاد کے لیے آرزو اور تڑپ ہونی چاہیے اور جہاد کلمۃ اللہ کی سربلندی کا نام ہے، محض غیرت و حمیت کا نام نہیں ہے۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 4931 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 2502 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´جہاد نہ کرنے کی مذمت کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جو شخص مر گیا اور اس نے نہ جہاد کیا اور نہ ہی کبھی اس کی نیت کی تو وہ نفاق کی قسموں میں سے ایک قسم پر مرا۔‏‏‏‏" [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2502]
فوائد ومسائل:
مخلص مسلمان ہر حال میں اسلام اور مسلمانوں کا غلبہ چاہتا ہے۔
اوراس کے لئے کوشاں رہتا ہے۔
جہاد کا شائق اور جہادی عمل کا موئد اور معاون ہوتا ہے۔
اگر کسی میں ایسی کوئی کیفیت نہیں تو وہ نام ہی کا مسلمان ہے۔
اور ایسے جذبات سے محرومی نفاق کا ایک حصہ اور بہت بڑی بد بختی ہے۔

درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2502 سے ماخوذ ہے۔