شعب الایمان — حدیث نمبر 3917
باب: ایمان کی شاخوں میں سے چھبیسویں شاخ: جہاد کا باب۔
السادس والعشرون من شعب الإيمان وهو باب في الجهاد
حدیث نمبر: 3917
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ ، أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو يَعْنِي ابْنَ نَافِعٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " حَجَّةٌ لِمَنْ لَمْ يَحُجُّ خَيْرٌ مِنْ عَشْرِ غَزَوَاتٍ ، وَغَزْوَةٌ لِمَنْ قَدْ حَجَّ خَيْرٌ مِنْ عَشْرِ حِجَجٍ وَغَزْوَةٌ فِي الْبَحْرِ خَيْرٌ مِنْ عَشْرِ غَزَوَاتٍ فِي الْبَرِّ ، وَمَنْ أَجَازَ الْبَحْرَ فَكَأَنَّمَا أَجَازَ الْأَوْدِيَةَ كُلَّهَا ، وَالْمَائِدُ فِيهِ كَالْمُتَشَحِّطِ فِي دَمِهِ " . . .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس شخص نے حج نہ کیا ہو اس کے لیے ایک حج دس غزوات سے بہتر ہے، اور جو حج کر چکا ہو اس کے لیے ایک غزوہ دس حج سے بہتر ہے۔ اور سمندر میں ایک غزوہ خشکی کے دس غزوات سے بہتر ہے، اور جس نے سمندر عبور کیا گویا اس نے تمام وادیاں عبور کر لیں، اور سمندر میں چکر کھانے والا (متلی اور بے حالی میں مبتلا) ایسا ہے جیسے اپنے خون میں لوٹ پوٹ ہونے والا۔“
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• محمد بن عمرو بن نافع، لم نجد له ترجمة.
• محمد بن عمرو بن نافع، لم نجد له ترجمة.