شعب الایمان — حدیث نمبر 3913

باب: ایمان کی شاخوں میں سے چھبیسویں شاخ: جہاد کا باب۔

السادس والعشرون من شعب الإيمان وهو باب في الجهاد

حدیث نمبر: 3913
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَحْمَدَ الْأَصْبَهَانِيُّ إِمْلَاءً ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِيسَى الْبَرْتِيُّ ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ ، أَنَّ أَبَا حَصِينٍ ، حَدَّثَهُ أَنَّ ذَكْوَانَ ، حَدَّثَهُ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ حَدَّثَهُ قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ عَلِّمْنِي عَمَلًا يَعْدِلُ الْجِهَادَ قَالَ : " لَا أَجِدُهُ هَلْ تَسْتَطِيعُ إِذَا خَرَجَ الْمُجَاهِدُ أَنْ تَدْخُلَ مَسْجِدًا فَتَقُومَ وَلَا تَفْتُرَ وَتَصُومَ وَلَا تُفْطِرَ قَالَ : لَا أَسْتَطِيعُ ذَاكَ ، قَالَ أَبُو هُرَيْرَةُ : " إِنَّ فَرَسَ الْمُجَاهِدِ لَيَسْتَنُّ فِي طُولِهِ فَتُكْتَبُ لَهُ حَسَنَاتٌ .
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ عَبْدُ الْبَاقِي بْنُ قَانِعٍ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ الْحَسَنِ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ بَطْحَاءَ قَالَا حَدَّثَنَا عَفَّانُ . . . فَذَكَرَهُ بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ غَيْرَ أَنَّهُ لَمْ يَقُلْ قَوْلَهُ قَالَ : لَا أَسْتَطِيعُ ذَاكَ . . . وَذَكَرَ بَعْدَهُ قَوْلَ أَبِي هُرَيْرَةَ .
رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ ، عَنْ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَفَّانَ .
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نبی ﷺ کے پاس آیا اور کہنے لگا: ”مجھے کوئی ایسا عمل بتا دیجیے جو جہاد کے برابر ہو۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں ایسا کوئی عمل نہیں پاتا۔ کیا تم اس کی طاقت رکھتے ہو کہ جب مجاہد (جہاد کے لیے) نکلے تو تم مسجد میں داخل ہو کر مسلسل قیام کرتے رہو، کوئی سستی نہ کرو، اور روزے رکھتے رہو اور کبھی افطار نہ کرو؟“ اس نے کہا: ”میں اس کی طاقت نہیں رکھتا۔“ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”مجاہد کا گھوڑا اپنی رسی کی لمبائی میں (چراگاہ میں) اچھلتا کودتا پھرتا ہے تو بھی اس (مجاہد) کے لیے نیکیاں لکھی جاتی ہیں۔“
اور (امام بیہقی رحمہ اللہ کی دوسری سند یہ ہے:) ہمیں ابو عبداللہ نے خبر دی، ان سے ابو الحسین عبدالباقی بن قانع حافظ نے، ان سے اسحاق بن حسن اور محمد بن علی بن بطحاء نے بیان کیا، ان دونوں نے کہا کہ ہم سے عفان رحمہ اللہ نے بیان کیا ... پھر انہوں نے اسی سند کے ساتھ اسی کے مثل ذکر کیا، مگر انہوں نے یہ جملہ ذکر نہیں کیا کہ ”اس نے کہا: میں اس کی طاقت نہیں رکھتا“ ... اور اس کے بعد سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا قول ذکر کیا۔
اسے امام بخاری رحمہ اللہ نے ”الصحیح“ میں اسحاق رحمہ اللہ سے، انہوں نے عفان رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / السادس والعشرون من شعب الايمان وهو باب في الجهاد / حدیث: 3913
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 4216
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (سنن النسائي 3130) , شیخ زبیر علی زئی: صحيح بخاري (سنن النسائي 3130) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: رجاله كسابقه
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: رجاله كسابقه (شعب الإيمان ط الرشد: 6/ 86) . »
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2633، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1878، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1619، والنسائي فى (سننه) برقم: 3128، ومالك فى (الموطأ) برقم: 973، وأحمد فى (مسنده) برقم: 8335، وابن أبي شيبة فى (مصنفه) برقم: 175، والبيهقي فى (السنن الصغير) برقم: 3681»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : صحيح البخاري: 2785 | سنن نسائي: 3130 | رياض الصالحين: 1298

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 2785 کی شرح از الشیخ عبدالستار الحماد ✍️
2785. حضرت ابوہریرۃ ؓسے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ ایک آدمی رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوکرعرض کرنے لگا: آپ مجھے کوئی ایسا عمل بتائیں جو جہاد کے برابر ہو؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’میں کوئی ایسا عمل نہیں پانا جو جہاد کے برابر ہو۔‘‘ آپ نے مزید فرمایا:’’ کیا تجھ میں طاقت ہے کہ جب مجاہد جہاد کے لیے نکلے تو تو اپنی مسجد میں داخل ہوجائے، وہاں اللہ کی عبادت کرتا رہے اور ذرہ بھر سستی نہ کرے اور تو مسلسل روزے رکھتا رہے کوئی روزہ ترک نہ کرے؟‘‘ اس شخص نے عرض کیا: اس عمل کی کون طاقت رکھتا ہے؟ حضرت ابوہریرۃ ؓنے فرمایا: مجاہد کا گھوڑا جب رسی میں بندھا ہوا زمین پر پاؤں مارتا ہے تو اس پر بھی اس کے لیے نیکیاں لکھی جاتی ہیں۔[صحيح بخاري، حديث نمبر:2785]
حدیث حاشیہ:
1۔
روایت کے آخر میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا قول ایک دوسری حدیث میں مرفوعاً بھی بیان ہوا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’گھوڑا اس شخص کے لیے ثواب کا ذریعہ ہے جس نے اسے اللہ کے راستے میں باندھا اور اس کی رسی چراگاہ یا باغ میں ددرازکردی،وہ چراگاہ یا باغ میں جس قدرچارہ کھائے گا وہ اس کے لیے نیکیاں ہوں گی۔
اگروہ رسی کوتوڑڈالے اور ایک یا دو بلندیاں اور ٹیلے دوڑ جائے تواس کی لید اور اس کے قدموں کے نشانات بھی اس شخص کے لیے نیکیاں ہوں گی۔
اگر وہ نہر کے پاس سے گزرے اور اس سے پانی پیے،حالانکہ مالک کا اسے پانی پلانے کا ارادہ نہیں تھا تو یہ بھی اس کی نیکیاں ہوں گی۔
اس قسم کا گھوڑا ثواب کا ذریعہ ہے۔
" (صحیح البخاري، الجھاد، حدیث 2860)
2۔
مقصد یہ ہے کہ مجاہد جب جہاد کے لیے نکلتا ہے تو پھر دن رات،سوتے جاگتے جو کام بھی وہ کرے گا اسے ثواب ملے گا،خواہ وہ خود کرے یا اس کا نوکر ومزدور یا اس کا کوئی جانور کرے۔
یہ فضیلت صرف عمل جہاد کی ہے باقی طاعات میں نہیں کیونکہ نمازی اور روزےدار کو اس وقت تک اجر ملے گا جب تک وہ نماز یا روزے میں مصروف ہے جبکہ مجاہد کے لیے چوبیس گھنٹے ثواب کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔
درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 2785 سے ماخوذ ہے۔