شعب الایمان — حدیث نمبر 3901
باب: مدینہ آنا، نبی ﷺ کی قبر کی زیارت، اور آپ ﷺ کی مسجد اور مسجدِ قباء میں نماز پڑھنا۔
إتيان المدينة وزيارة قبر النبي صلى الله عليه وسلم والصلاة في مسجده وفي مسجد قباء
حدیث نمبر: 3901
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ الْإِسْفَرَائِينِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو عُثْمَانَ سَعِيدُ بْنُ عُثْمَانَ ، حَدَّثَنِي أَبُو نُعَيْمٍ الْأَنْصَارِيُّ ، قَالَ سَمِعْتُ مَعْرُوفَ الْكَرْخِيَّ يَقُولُ وَدَّعَ رَجُلٌ الْبَيْتَ .
فَقَالَ : " اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ عَدَدَ عَفْوِكَ عَنْ خَلْقِكَ " .
ثُمَّ حَجَّ مِنْ قَابِلٍ فَقَالَهَا فَسَمِعَ صَوْتًا مَا أَحْصَيْنَاهَا مُنْذُ قُلْتُهَا عَامَ أَوَّلٍ " .ترجمہ
امام معروف کرخی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے بیت اللہ کو الوداع کہا
اور یہ کہا: «اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ عَدَدَ عَفْوِكَ عَنْ خَلْقِكَ» ”اے اللہ! تیرے ہی لیے حمد ہے، تیری مخلوق سے تیرے درگزر کرنے کی تعداد کے برابر۔“
پھر اس نے اگلے سال حج کیا اور یہی کلمات کہے تو اس نے ایک آواز سنی: ”جب سے تو نے پچھلے سال یہ کلمات کہے تھے ہم انہیں شمار نہیں کر سکے۔“
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو نعيم الأنصاري هو عبد الله بن محمد البياضي
• أبو نعيم الأنصاري هو عبد الله بن محمد البياضي