حدیث نمبر: 388
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ حَامِدٍ الْقَاضِي ، حَدَّثَنَا حَامِدُ بْنُ شُعَيْبٍ ، حَدَّثَنَا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ هَارُونَ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " ضِرْسُ الْكَافِرِ فِي النَّارِ مِثْلُ أُحُدٍ ، وَغِلَظُ جِلْدِهِ مَسِيرَةُ ثَلَاثٍ " .
رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ ، عَنْ سُرَيْجِ بْنِ يُونُسَ .
وَرُوِّينَا فِي كِتَابِ " الْبَعْثِ " عَنِ الْمِقْدَامِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْكَافِرِ قَالَ : " يَعْظُمُ لِلنَّارِ حَتَّى يَصِيرَ جِلْدُهُ أَرْبَعِينَ بَاعًا ، وَحَتَّى يَصِيرَ نَابٌ مِنْ أَنْيَابِهِ مِثْلَ أُحُدٍ " .
وَرُوِّينَا غَيْرَ ذَلِكَ ، مَنْ أَحَبَّ عِلْمَهُ رَجَعَ إِلَيْهِ " .
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کافر کی داڑھ جہنم میں احد (پہاڑ) کے برابر ہوگی اور اس کی کھال کی موٹائی تین دن کی مسافت کے برابر ہوگی۔“
اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے «الصحیح» میں سریج بن یونس رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔
اور ہم نے کتاب «البعث» میں سیدنا مقدام رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ نبی ﷺ نے کافر کے بارے میں فرمایا: ”وہ آگ کے لیے بڑا کر دیا جائے گا یہاں تک کہ اس کی کھال چالیس باع (ہاتھ پھیلانے کی مقدار) ہو جائے گی اور اس کے دانتوں میں سے ایک کچلی احد کے برابر ہو جائے گی۔“
اور ہم نے اس کے علاوہ بھی روایات بیان کی ہیں، جو شخص ان کا علم حاصل کرنا چاہے وہ اسی (کتاب) کی طرف رجوع کرے۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / التاسع من شعب الايمان ، وهو باب في ان دار المؤمنين ، ومابهم الجنة ودار الكافرين ومابهم النار / حدیث: 388
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 393
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن، الصحيحة (3 / 95) (سنن الترمذي 2578) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده حسن, مشكوة المصابيح (5674) (سنن الترمذي 2578) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: رجال ثقات
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: رجال ثقات (شعب الإيمان ط الرشد: 1/ 604) . »
«أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 5090، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 8069»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : صحيح مسلم: 2851 | سنن ترمذي: 2577 | سنن ترمذي: 2578 | سنن ترمذي: 2579
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• عيسى بن حامد بن بشر بن عيسى، أبو الحسين، القاضي (م ٢٦٨ هـ). رُخَّجي الأصل (بضم الراء وفتح الخاء المشددة بعدها جيم) نسبة إلى الرخجية، وهي قرية على نحو فرسخ من بغداد، ويعرف بابن بنت القُنَّبيطي (بضم القاف وتشديد النون بعدها موحدة مكسورة). قال الخطيب: كان ثقة، جميل الأمر. راجع "تاريخ بغداد" (١١/ ١٧٨)، "الأنساب" (٦/ ٩٨ - ٩٩).
• حامد بن محمد بن شعيب بن زهير البلخي ثم البغدادي، أبو العباس (م ٣٠٩ هـ) قال الذهبي: كان من بقايا المُسندين. وثقه الدارقطني وغيره. راجع "تاريخ بغداد" (٨/ ١٦٩ - ١٧٠)، "السير" (١٤/ ٢٩١)، "شذرات" (٢/ ٢٥٨)
• سُريج بن يونس بن إبراهيم البغدادي، أبوالحارث (م ٢٣٥ هـ). ثقة عابد، من العاشرة (خ، م، س). وفي (ن) والمطبوعة "شريح" بالمعجمة مصحفًا.
• حميد بن عبد الرحمن بن حمُيد بن عبد الرحمن الرؤاسي (بضم الراء بعدها همزة خفيفة) أبوعوف الكوفي (م ١٨٩ وقيل بعدها) ثقة. من الثامنة (ع).
• الحسن بن صالح بن صالح بن حيّ، الهمداني، الثوري (م ١٩٩ هـ). ثقة فقيه عابد، رمي بالتشيع. من السابعة (بخ، م- ٤).
• هارون بن سعد، العجلي، أو الجعفي، الكوفي الأعور. صدوق، رُمي بالرفض، ويقال: رجع عنه. من السابعة (م).
• وأبوحازم هو الأشجعي، سلمان. ثقة (ع).

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 2851 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:" کافرکی ڈاڑھ یا کافر کی کچلی،احد پہاڑ کی مانند ہو گی اور اس کی کھال کی موٹائی تین دن کی مسافت کے برابر ہو گی۔" [صحيح مسلم، حديث نمبر:7185]
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: جب کافر، دوزخ میں پہنچ جائیں گے تو اللہ تعالیٰ اپنی قدرت کاملہ سے کافر کے ہر عضو اور ہر چیز کو خوب موٹا تازہ کرکے اس کی جسامت اور قدکاٹھ میں بہت اضافہ کر دے گا، تاکہ اس کے جسم کے ہر حصہ کو خوب خوب عذاب ہو اور یہ کام اللہ کے لیے کوئی مشکل نہیں ہےکہ وہ جسم کے حقیقی اور اصلی اجزاء کو پھلا کر ان کا حجم اتنا بڑا کردے کہ ڈاڑھ احد پہاڑ کے برابر ہوجائے اور کھال کی موٹائی تین دن کی مسافت کے برابر ہو جائے اور کھال کے جلنے کے بعد، وہ اس کھال کو دوبارہ لے آئے، جیسا کہ جسم کے گلنے، سڑنے کے بعد یا جلانے کے بعد دوبارہ اس جسم اور انہیں اجزاء کو زندہ کر کے حساب کتاب لے گا اور آج جب بعض خصوصی قسم کے جہاز اوپر بہت بلندی پر جاتے ہیں تو ان کے جسم بہت زیادہ پھول جاتے ہیں۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 7185 سے ماخوذ ہے۔