شعب الایمان — حدیث نمبر 3873
باب: مدینہ آنا، نبی ﷺ کی قبر کی زیارت، اور آپ ﷺ کی مسجد اور مسجدِ قباء میں نماز پڑھنا۔
إتيان المدينة وزيارة قبر النبي صلى الله عليه وسلم والصلاة في مسجده وفي مسجد قباء
قَالَ وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ ، حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، أَخْبَرَنَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي هِلَالٍ ، عَنْ نُبَيْهِ بْنِ وَهْبٍ ، أَنَّ كَعْبَ الْأَحْبَارِ قَالَ : " مَا مِنْ نَجْمِ فَجْرٍ يَطْلُعُ إِلَّا نَزَلَ سَبْعُونَ أَلْفًا مِنَ الْمَلَائِكَةِ حَتَّى يَحُفُّوا بِالْقَبْرِ يَضْرِبُونَ بِأَجْنِحَتِهِمْ وَيُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى إِذَا أَمْسَوْا عَرَجُوا وَهَبَطَ مِثْلُهُمْ فَصَنَعُوا مِثْلَ ذَلِكَ حَتَّى إِذَا انْشَقَّتِ الْأَرْضُ خَرَجَ فِي سَبْعِينَ أَلْفًا مِنَ الْمَلَائِكَةِ يُوَقِّرُونَهُ " .نبیہ بن وہب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ کعب الاحبار رحمہ اللہ نے فرمایا: ”جب بھی صبح کا ستارہ طلوع ہوتا ہے تو ستر ہزار فرشتے اترتے ہیں اور قبر مبارک کو گھیر لیتے ہیں، اپنے پروں کو حرکت دیتے ہیں اور نبی ﷺ پر درود بھیجتے ہیں، یہاں تک کہ جب شام ہوتی ہے تو وہ اوپر چڑھ جاتے ہیں اور ان ہی جتنے (دوسرے فرشتے) اترتے ہیں اور وہ بھی اسی طرح کرتے ہیں، یہاں تک کہ جب زمین شق ہوگی (قیامت کے دن) تو آپ ﷺ ستر ہزار فرشتوں کے جلو میں (قبر سے) نکلیں گے، جو آپ ﷺ کی تعظیم و توقیر کر رہے ہوں گے۔“
• القائل هو أبو عبد الله الصفار.
• أبو بكر هو ابن أبي الدنيا.
• محمد بن الحسين هو البرجلاني، تقدم.