شعب الایمان — حدیث نمبر 3864
باب: مدینہ آنا، نبی ﷺ کی قبر کی زیارت، اور آپ ﷺ کی مسجد اور مسجدِ قباء میں نماز پڑھنا۔
إتيان المدينة وزيارة قبر النبي صلى الله عليه وسلم والصلاة في مسجده وفي مسجد قباء
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حَمْشَاذَ الْعَدْلُ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَيُّوبَ ، أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ : " أَنَّهُ كَانَ يَأْتِي الْقَبْرَ فَيُسَلِّمُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَعَلَى أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ " .
وَقَدْ مَضَتِ الرِّوَايَةُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " مَا مِنْ أَحَدٍ يُسَلِّمُ عَلَيَّ إِلَّا رَدَّ اللَّهُ عَلَيَّ رُوحِي حَتَّى أَرُدَّ عَلَيْهِ السَّلَامَ " ، وَمَعْنَاهُ - وَاللَّهُ أَعْلَمُ - إِلَّا وَقَدْ رَدَّ اللَّهُ عَلَيَّ رُوحِي فَأَرُدَّ عَلَيْهِ السَّلَامَ " .سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ نبی کریم ﷺ کی قبر مبارک پر آتے اور رسول اللہ ﷺ پر، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ پر سلام کہتے۔
میں (مصنف) کہتا ہوں: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے یہ روایت پہلے گزر چکی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو کوئی بھی مجھ پر سلام کہتا ہے، اللہ تعالیٰ میری روح مجھ پر لوٹا دیتا ہے، یہاں تک کہ میں اس کے سلام کا جواب دیتا ہوں۔“ اور اس کا مطلب - واللہ اعلم - یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے میری روح مجھ پر لوٹا دی ہوتی ہے، پس میں اس کے سلام کا جواب دیتا ہوں۔