شعب الایمان — حدیث نمبر 3848
باب: مدینہ آنا، نبی ﷺ کی قبر کی زیارت، اور آپ ﷺ کی مسجد اور مسجدِ قباء میں نماز پڑھنا۔
إتيان المدينة وزيارة قبر النبي صلى الله عليه وسلم والصلاة في مسجده وفي مسجد قباء
حدیث نمبر: 3848
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ الْفَاكِهِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو يَحْيَى بْنُ أَبِي مَسَرَّةَ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي حَيَّةَ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْأَسْوَدِ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " صَلَاةٌ فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ مِائَةُ أَلْفِ صَلَاةٍ ، وَصَلَاةٌ فِي مَسْجِدِي أَلْفُ صَلَاةٍ ، وَفِي بَيْتِ الْمَقْدِسِ خَمْسُمِائَةِ صَلَاةٍ " .ترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مسجدِ حرام میں ایک نماز ایک لاکھ نمازوں کے برابر ہے، اور میری مسجد میں ایک نماز ایک ہزار نمازوں کے برابر ہے، اور بیت المقدس میں ایک نماز پانچ سو نمازوں کے برابر ہے۔“
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو يحى بن أبي مسرة هو عبد الله بن أحمد بن زكريا محله الصدق، مر.
• وأبوه لم نعرفه.
• أبو يحى بن أبي مسرة هو عبد الله بن أحمد بن زكريا محله الصدق، مر.
• وأبوه لم نعرفه.
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 1406 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز پڑھنے کی فضیلت۔`
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " میری مسجد میں ایک نماز پڑھنی دوسری مسجدوں میں ہزار نماز پڑھنے سے افضل ہے سوائے مسجد الحرام کے، اور مسجد الحرام میں ایک نماز پڑھنی دوسری مسجدوں کی ایک لاکھ نماز سے افضل ہے " ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1406]

اردو حاشہ:
فائدہ: مسجد نبوی کی ایک نماز ہزار نمازوں کے برابر نہیں بلکہ ہزار نمازوں سے بہتر ہے۔
اس طرح مسجد حرام کی ایک نماز ایک لاکھ نمازوں کے برابر نہیں۔
بلکہ ان سے بھی افضل ہے۔
تاہم خشوع وخضوع آداب وارکان کے لحاظ اور توجہ وانابت وغیرہ کی کمی بیشی کی بنا پر اس ثواب میں بھی کمی بیشی ہوسکتی ہے۔

درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 1406 سے ماخوذ ہے۔