شعب الایمان — حدیث نمبر 3837
باب: حج اور عمرہ کی فضیلت۔
فضل الحج والعمرة
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ هَانِئٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نُعَيْمٍ ، قَالَ سَمِعْتُ عَلِيَّ بْنَ الْمُنْذِرِ ، يَقُولُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، حَدَّثَنَا الْعَلَاءُ بْنُ الْمُسَيَّبِ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ خَبَّابٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " يَقُولُ رَبِّي تَبَارَكَ وَتَعَالَى إِنَّ عَبْدًا صَحَّحْتُ لَهُ جِسْمَهُ وَأَوْسَعْتُ عَلَيْهِ فِي رِزْقِهِ يَأْتِي عَلَيْهِ خَمْسُ سِنِينَ لَا يَفِدُ إِلَيَّ لَمَحْرُومٌ " . قَالَ عَلِيُّ بْنُ الْمُنْذِرِ أَخْبَرَنِي بَعْضُ أَصْحَابِنَا قَالَ كَانَ حَسَنُ بْنُ حُيَيٍّ يُعْجِبُهُ هَذَا الْحَدِيثَ ، وَبِهِ يَأْخُذُ ، وَيُحِبُّ لِلرَّجُلِ الْمُوسِرِ الصَّحِيحِ أَنْ لَا يَتْرُكَ الْحَجَّ إِلَى خَمْسِ سِنِينَ قَالَ عَلِيُّ بْنُ الْمُنْذِرِ وَقِيلَ لَهُ كَمْ حَجَجْتَ قَالَ مَا بَيْنَ سِتٍّ وَخَمْسِينَ إِلَى ثَمَانٍ وَخَمْسِينَ " .
وَقِيلَ عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ الْمُسَيَّبِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ . سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میرا رب تبارک و تعالیٰ فرماتا ہے: جس بندے کو میں نے جسمانی صحت دی ہو اور رزق میں وسعت عطا کی ہو، پھر اس پر پانچ سال گزر جائیں اور وہ میرے حضور حاضر نہ ہو، تو وہ یقیناً محروم ہے۔“ علی بن المنذر رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”مجھے ہمارے بعض ساتھیوں نے بتایا کہ حسن بن حی رحمہ اللہ کو یہ حدیث بہت پسند تھی، وہ اسی پر عمل کرتے تھے اور اس بات کو پسند کرتے تھے کہ صاحبِ استطاعت، تندرست آدمی پانچ سال تک حج کو نہ چھوڑے۔“ علی بن المنذر رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”ان (حسن بن حی) سے پوچھا گیا: آپ نے کتنے حج کیے ہیں؟ تو انہوں نے کہا: چھپن سے اٹھاون کے درمیان۔“
اور علاء بن مسیب رحمہ اللہ سے ان کے والد کے واسطے سے سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے (بھی یہ حدیث) روایت کی گئی ہے۔
• علي بن المنذر الطريقين، الكوفي (م ٢٥٦ هـ) صدوق، يتشيع، من العاشرة (ت س ق).
• محمد بن فضيل بن غزوان صدوق، يتشيع، مر.
• العلاء بن المسيب بن رافع الكاهلي، ويقال الثعلبي، الكوفي. ثقة ربما وهم. من السادسة (خ م د س ق).
• يونس بن خباب الأسدي، مولاهم الكوفي. صدوق، يخطئ ورمي بالرفض. من السادسة (بخ- ٤)