شعب الایمان — حدیث نمبر 3827
باب: حج اور عمرہ کی فضیلت۔
فضل الحج والعمرة
حدیث نمبر: 3827
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، أَخْبَرَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ فَطَّرَ صَائِمًا أَوْ أَحُجَّ رَجُلًا أَوْ جَهَّزَ غَازِيًا أَوْ خَلَفَهُ فِي أَهْلِهِ فَلَهُ مِثْلُ أَجْرِهِ " .ترجمہ
سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص کسی روزہ دار کا روزہ افطار کروائے، یا کسی شخص کو حج کروائے، یا کسی غازی کے لیے سامانِ جہاد تیار کرے، یا اس کے پیچھے اس کے اہل و عیال کی دیکھ بھال کرے، تو اسے بھی اس (روزہ دار، حج کرنے والے اور غازی) کے اجر کے برابر اجر ملے گا۔“