حدیث نمبر: 3823
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرِو بْنُ مَطَرٍ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ ، حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْوَلِيدِ الزُّبَيْدِيِّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَجُلًا مَرَّ بِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ وَقَدْ قَضَى نُسُكَهُ ، فَقَالَ لَهُ عُمَرُ : " أَحَجَجْتَ ؟ " قَالَ : نَعَمْ ، قَالَ : " اجْتَنَبْتَ مَا نُهِيتَ عَنْهُ ؟ " فَقَالَ : مَا أَلَوْتُ ، قَالَ عُمَرُ : " اسْتَقْبِلْ عَمَلَكَ " .
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرا جبکہ وہ اپنے مناسکِ حج پورے کر چکا تھا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا: ”کیا تم نے حج کر لیا؟“ اس نے کہا: ”جی ہاں۔“ انہوں نے فرمایا: ”کیا تم نے ان چیزوں سے اجتناب کیا جن سے تمہیں منع کیا گیا تھا؟“ اس نے کہا: ”میں نے (اجتناب میں) کوئی کمی نہیں کی۔“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اب نئے سرے سے اپنا عمل شروع کرو۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الخامس والعشرون من شعب الايمان وهو باب المناسك / حدیث: 3823
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 4118
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: رجاله ثقات غير شيخ المؤلف ولم نعرفه
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: رجاله ثقات غير شيخ المؤلف ولم نعرفه (شعب الإيمان ط الرشد: 6/ 24) . »
«أخرجه الطبراني فى (الكبير) 12/ 391 رقم 13444»