حدیث نمبر: 3811
وَحَدَّثَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ إِمْلَاءً بِبَغْدَادَ ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الدَّيْبَلِيُّ فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ الصَّائِغُ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ ، حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ مَوْلًى لِبَنِي عَامِرِ بْنِ لُؤَيٍّ ، حَدَّثَنِي يَعْقُوبُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " الْحُجَّاجُ وَالْعُمَّارُ وَفْدُ اللَّهِ ، إِنْ دَعَوْهُ أَجَابُوهُ ، وَإِنِ اسْتَغْفَرُوهُ غَفَرَ لَهُمْ " .
تَفَرَّدَ بِهِ صَالِحُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ هَذَا وَلَيْسَ بِالْقَوِيِّ .
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”حج کرنے والے اور عمرہ کرنے والے اللہ کے مہمان (وفد) ہیں؛ اگر وہ اس سے دعا کریں تو وہ ان کی دعا قبول فرماتا ہے اور اگر اس سے مغفرت طلب کریں تو وہ انہیں بخش دیتا ہے۔“
(امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ”اس روایت کو بیان کرنے میں صالح بن عبداللہ اکیلا ہے اور وہ قوی راوی نہیں ہے۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الخامس والعشرون من شعب الايمان وهو باب المناسك / حدیث: 3811
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 4106
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف (سنن ابن ماجه 2892) , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف, صالح بن عبد اللّٰه بن صالح: منكر الحديث،قاله البخاري (التاريخ الكبير 285/4), انوار الصحيفه، صفحه نمبر 482 (سنن ابن ماجه 2892) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: فيه جهالة
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: فيه جهالة (شعب الإيمان ط الرشد: 6/ 18) . »
«أخرجه النسائي فى (سننه) برقم: 2625، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2892، والحاكم فى (المستدرك) برقم: 1653، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2511، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 6307»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن نسائي: 2626 | سنن نسائي: 3123 | سنن ابن ماجه: 2892
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• إبراهيم بن المنذر، صدوق، تكلم فيه أحمد، مر.
• صالح بن عبد الله بن صالح العامري، مولاهم المدني. مجهول. من التاسعة (ق).
• يعقوب بن يحيى بن عباد بن عبد الله بن الزبير الأسدي، المدني. مجهول الحال. من السادسة (ت).

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن نسائي / حدیث: 2626 کی شرح از حافظ محمد امین ✍️
´حج کی فضیلت کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " اللہ کے وفد میں تین لوگ ہیں: ایک غازی، دوسرا حاجی اور تیسرا عمرہ کرنے والا۔‏‏‏‏" [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2626]
اردو حاشہ: "خصوصی مہمان" یہ ایک اعزاز ہے جو ان کو اللہ کی راہ میں نکلنے اور مصائب وآلام اٹھانے پر دیا گیا ہے۔
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 2626 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن نسائي / حدیث: 3123 کی شرح از حافظ محمد امین ✍️
´غازی اللہ کے وفد (اس کے مقرب) ہیں۔`
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " اللہ کے وفد میں تین (طرح کے لوگ شامل) ہیں (ایک) مجاہد (دوسرا) حاجی، (تیسرا) عمرہ کرنے والا " ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب الجهاد/حدیث: 3123]
اردو حاشہ: (1) چونکہ یہ تینوں خالص اللہ کی رضا کے لیے اپنا پیسہ خرچ کرکے اور لمبے سفر کی صعوبتیں برداشت کرکے جاتے ہیں، اس لیے انہیں اللہ تعالیٰ کے مہمان فرمایا گیا۔ مقصد یہ کہ اللہ تعالیٰ ان سے بہت خوش ہوتا ہے۔
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 3123 سے ماخوذ ہے۔