شعب الایمان — حدیث نمبر 3792
باب: عرفہ کے دن عرفات میں وقوف اور اس کی فضیلت، اور رمیِ جمار اور قربانی کی اصل۔
الوقوف يوم عرفة بعرفات ، وما جاء في فضله ، والأصل في رمي الجمار والذبح
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ الْفَاكِهِيُّ بِمَكَّةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو يَحْيَى بْنُ أَبِي مَسَرَّةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو جَابِرٍ ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ الْغَازِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : وَقَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ النَّحْرِ عِنْدَ الْجَمَرَاتِ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ فَقَالَ : "أَيُّ يَوْمٍ هَذَا ؟ " قَالُوا هَذَا يَوْمَ النَّحْرِ . قَالَ "فَأَيُّ بَلَدٍ هَذَا ؟ " قَالُوا الْبَلَدُ الْحَرَامُ ، قَالَ : "فَأَيُّ شَهْرٍ هَذَا ؟ " قَالُوا الشَّهْرُ الْحَرَامُ ، قَالَ : "هَذَا يَوْمُ الْحَجِّ الْأَكْبَرِ ، فَدِمَاءُكُمْ وَأَمْوَالُكُمْ وَأَعْرَاضُكُمْ عَلَيْكُمْ حَرَامٌ كَحُرْمَةِ هَذَا الْبَلَدِ فِي هَذَا الْيَوْمِ " ثُمَّ قَالَ : "هَلْ بَلَّغْتُ " قَالُوا نَعَمْ ، فَطَفِقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : "اشْهَدْ " ثُمَّ وَدَّعَ النَّاسَ فَقَالُوا هَذِهِ حَجَّةُ الْوَدَاعِ .
قَالَ الشَّيْخُ أَحْمَدُ : اسْتَشْهَدَ بِهِ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ .سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ حجۃ الوداع کے موقع پر قربانی کے دن جمرات کے پاس ٹھہرے اور فرمایا: ”یہ کون سا دن ہے؟“ صحابہ نے عرض کیا: ”یہ قربانی کا دن ہے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اور یہ کون سا شہر ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”حرمت والا شہر۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اور یہ کون سا مہینہ ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”حرمت والا مہینہ۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ حجِ اکبر کا دن ہے، لہٰذا تمہارے خون، تمہارے مال اور تمہاری عزتیں تم پر اسی طرح حرام ہیں جس طرح اس دن میں اس شہر کی حرمت ہے۔“ پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا میں نے پہنچا دیا؟“ انہوں نے عرض کیا: ”جی ہاں۔“ تو رسول اللہ ﷺ فرمانے لگے: ”اے اللہ! گواہ رہنا۔“ پھر آپ ﷺ نے لوگوں کو الوداع کہا، تو صحابہ کہنے لگے: ”یہ حجۃ الوداع ہے۔“
شیخ احمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”امام بخاری رحمہ اللہ نے اسے صحیح میں بطورِ استشہاد ذکر کیا ہے۔“
• أبو يحيى بن أبي مسرة هو عبد الله بن أحمد بن زكريا المكي (م ٢٧٩ هـ). إمام، محدث، مسند. قال ابن أبي حاتم: محله الصدق، مر.
• أبو جابر هو محمد بن عبد الملك الأزدي المكي (م ٢١١ هـ). مقبول. من الثامنة (فق). وذكره ابن حبان في "الثقات" (٩/ ٦٤). راجع ترجمته في "التاريخ الكبير" (١/ ١٤٦) و"التهذيب" (٩/ ٣١٨) و"اللسان" (٥/ ٢٦٦) و"الميزان" (٣/ ٦٣٢).