شعب الایمان — حدیث نمبر 3789

باب: عرفہ کے دن عرفات میں وقوف اور اس کی فضیلت، اور رمیِ جمار اور قربانی کی اصل۔

الوقوف يوم عرفة بعرفات ، وما جاء في فضله ، والأصل في رمي الجمار والذبح

حدیث نمبر: 3789
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ قَالَ سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ جَعْفَرٍ الْبَصْرِيَّ يَقُولُ سَمِعْتُ أَبَا الْقَاسِمِ بْنَ مَنِيعٍ يَقُولُ سَمِعْتُ جَدِّي أَحْمَدَ بْنَ مَنِيعٍ يَقُولُ حَجَجْتُ سَنَةً مِنَ السِّنِينَ وَكُنْتُ عَدِيلَ أَبِي عُبَيْدٍ الْقَاسِمِ بْنِ سَلَامٍ فَلَمَّا ذَهَبْنَا إِلَى عَرَفَاتٍ وَضَعْتُ الرَّحْلَ عِنْدَ أَبِي عُبَيْدٍ وَذَهَبْتُ إِلَى عُكَاظٍ أَغْتَسِلُ فِي تِلْكَ الْحِيَاضِ وَكَانَ فِي وَسَطِي هُمْيَانُ فِيهِ جُمْلَةٌ مِنَ الدَّرَاهِمِ فَوَضَعْتُ هُمْيَانِي خَلْفَ الْحِجَارَةِ وَاغْتَسَلْتُ وَذَهَبْتُ إِلَى أَبِي عُبَيْدٍ وَنَسِيتُ الْهِمْيَانَ فَلَمْ أَذْكُرْ إِلَى نِصْفِ اللَّيْلِ فَلَمَّا كَانَ نِصْفُ اللَّيْلِ نَزَلْتُ فِي الْكَنِيسَةِ فَغَدَوْتُ إِلَى عَرَفَاتٍ فَلَمَّا بَلَغْتُ عَرَفَاتٍ رَأَيْتُ الْجِبَالَ وَالْأَرْضَ مَلْآنَ قُرُودًا كِبَارًا وَصِغَارًا يَمِينًا وَشِمَالًا يَقْعُدُونَ وَيَقْفِزُونَ فَتَحَيَّرْتُ وَهَمَمْتُ أَنْ أَرْجِعَ ثُمَّ تَلَوْتُ آيَاتٍ مِنْ كِتَابِ اللَّهِ حَتَّى جُزْتُهُمْ فَلَمَّا ذَهَبْتُ إِلَى عُكَاظٍ وَجَدْتُ الْهِمْيَانَ فِي الْمَوْضِعِ الَّذِي وَضَعْتُ فِيهِ ثُمَّ رَجَعْتُ فَرَأَيْتُ الْقِرَدَةَ بِعَرَفَاتٍ مِثْلَ ذَلِكَ وَهُمْ يَقْفِزُونَ كِبَارًا وَصِغَارًا مِنْهُمْ مِثْلُ الْبَقَرِ وَمِنْهُمْ مِثْلُ الظَّبْيِ وَمِنْهُمْ مِثْلُ الشَّاةِ فَقَرَأْتُ الْقُرْآنَ وَتَعَوَّذْتُ حَتَّى رَجَعْتُ إِلَى أَبِي عُبَيْدٍ فَقَالَ مَا صَنَعْتَ فَأَخْبَرْتُهُ ثُمَّ ذَكَرْتُ لَهُ الْقُرُودَ الَّتِي رَأَيْتُهَا فَقَالَ أَبُو عُبَيْدٍ ذَلِكَ ذُنُوبُ بَنِي آدَمَ فَقَدْ وَضَعُوهَا عَنْ رِقَابِهِمْ .
ترجمہ

احمد بن منیع رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”میں نے ایک سال حج کیا اور میں ابو عبید قاسم بن سلام رحمہ اللہ کا ہم سفر (کجاوے کا ساتھی) تھا۔ جب ہم عرفات گئے تو میں نے سامان ابو عبید رحمہ اللہ کے پاس رکھا اور عکاظ کی طرف نہانے چلا گیا تاکہ ان حوضوں میں غسل کروں۔ میری کمر میں ایک تھیلی (ہمیان) تھی جس میں کافی دراہم تھے، میں نے اپنی تھیلی پتھروں کے پیچھے رکھ دی اور نہا کر ابو عبید رحمہ اللہ کے پاس چلا آیا اور تھیلی بھول گیا، اور آدھی رات تک مجھے یاد نہ آیا۔ جب آدھی رات ہوئی تو میں کنیسہ میں اترا، پھر صبح سویرے عرفات کی طرف چل پڑا۔ جب میں عرفات پہنچا تو کیا دیکھتا ہوں کہ پہاڑ اور زمین بڑے اور چھوٹے بندروں سے بھری ہوئی ہے، دائیں بائیں بیٹھے اور اچھل کود کر رہے ہیں۔ میں حیران رہ گیا اور واپس لوٹ جانے کا ارادہ کیا، پھر میں نے کتاب اللہ کی چند آیات تلاوت کیں یہاں تک کہ ان کے درمیان سے گزر گیا۔ پھر جب میں عکاظ گیا تو تھیلی اسی جگہ پائی جہاں رکھی تھی۔ پھر میں لوٹا تو عرفات میں بندروں کو اسی حالت میں دیکھا کہ وہ اچھل کود کر رہے ہیں، بڑے اور چھوٹے، ان میں کچھ گائے کے برابر، کچھ ہرن کے برابر اور کچھ بکری کے برابر تھے۔ میں قرآن پڑھتا رہا اور اللہ کی پناہ مانگتا رہا یہاں تک کہ ابو عبید رحمہ اللہ کے پاس واپس پہنچ گیا۔ انہوں نے پوچھا: ”تم نے کیا کیا؟“ میں نے انہیں بتایا، پھر ان بندروں کا ذکر کیا جو میں نے دیکھے تھے۔ تو ابو عبید رحمہ اللہ نے فرمایا: ”یہ بنی آدم کے گناہ ہیں جنہیں انہوں نے اپنی گردنوں سے اتار پھینکا ہے۔““

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الخامس والعشرون من شعب الايمان وهو باب المناسك / حدیث: 3789
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 4083
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: ضعيف
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: ضعيف (شعب الإيمان ط الرشد: 5/ 509) . »
«أخرجه الدارمي فى (سننه) ص 446، وأحمد فى (مسنده) 6/ 75، 6/ 64، 6/ 139، والبيهقي فى (السنن الكبرى) 5/ 145، والحاكم فى (المستدرك) 1/ 459، وابن أبي شيبة فى (مصنفه) 4/ 32، والخطيب فى (تاريخه) 11/ 231»
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• عمر بن جعفر بن عبد الله بن أبي السري، أبو حفص الوراق البصري، الحافظ (م ٣٥٧ هـ). قال الخطيب: وكان أبو محمد السبيعي يقول فيه: كذاب. وقال ابن أبي الفوارس كانت كتبه رديئة، كان الدارقطني يتبع خطاه في انتخابه على الشافعي وعمل في ذلك رسالة في خمس كراريس وبين أغاليطه في أشياء عديدة يخالف فيها أصول الشافعي وذلك يدل على تفضيله وضعفه راجع ترجمته في "السر" (١٦/ ١٧٢ - ١٧٣) و"تاريخ بغداد" (١١/ ٢٤٤ - ٢٤٩) و"التذكرة" (٣/ ٩٣٤ - ٩٣٥) و"شذرات الذهب" (٣/ ٢٦) و"الميزان" (٣/ ١٨٤).
• أبو القاسم بن منيع هو عبد الله بن محمد بن عبد العزيز بن المرزبان البغوي (م ٣١٧ هـ) قال الدارقطني: ثقة جبل، إمام من الأئمة، ثبت أقل المشايخ خطأ، مر.
• أحمد بن منغ بن عبد الرحمن أبو جعفر البغوي (م ٢٤٤ هـ). ثقة، حافظ، من العاشرة (ع).