شعب الایمان — حدیث نمبر 3774
باب: عرفہ کے دن عرفات میں وقوف اور اس کی فضیلت، اور رمیِ جمار اور قربانی کی اصل۔
الوقوف يوم عرفة بعرفات ، وما جاء في فضله ، والأصل في رمي الجمار والذبح
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ الْفَقِيهُ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِيسَى ، حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، حَدَّثَنَا مَرْزُوقٌ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "إِذَا كَانَ يَوْمُ عَرَفَةَ فَإِنَّ اللَّهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى يُبَاهِي بِهِمُ الْمَلَائِكَةَ ، فَيَقُولُ : انْظُرُوا إِلَى عِبَادِي أَتَوْنِي شُعْثًا ، غُبْرًا ، ضَاحِّينَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ ، أُشْهِدُكُمْ أَنِّي قَدْ غَفَرْتُ لَهُمْ " . قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "فَمَا مِنْ يَوْمٍ أَكْثَرَ عَتِيقًا مِنَ النَّارِ مِنْ يَوْمِ عَرَفَةَ " .
زَادَ فِيهِ غَيْرُهُ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ يَسْأَلُونِي رَحْمَتِي وَلَمْ يَرَوْنِي ، وَيَتَعَوَّذُونَ مِنْ عَذَابِي وَلَمْ يَرَوْنِي .
وَرُوِّينَا فِي الْحَدِيثِ الثَّابِتِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : "مَا مِنْ يَوْمٍ أَكْثَرَ أَنْ يُعْتِقَ اللَّهُ فِيهِ عَبْدًا مِنَ النَّارِ مِنْ يَوْمِ عَرَفَةَ " .سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب عرفہ کا دن ہوتا ہے تو اللہ تبارک وتعالیٰ ان (حاجیوں) کے سبب فرشتوں پر فخر فرماتا ہے اور کہتا ہے: ”میرے بندوں کو دیکھو، وہ پراگندہ بال، گرد آلود اور دھوپ میں کھڑے ہوئے، ہر دور دراز راستے سے میرے پاس آئے ہیں۔ میں تمہیں گواہ بناتا ہوں کہ میں نے انہیں بخش دیا۔“ پھر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”عرفہ کے دن سے زیادہ کسی دن بھی جہنم سے آزادی پانے والے (لوگ) نہیں ہوتے۔“
ابو الزبیر رحمہ اللہ سے روایت کرنے والے ان کے علاوہ کسی اور راوی نے اس میں یہ اضافہ کیا ہے: ”وہ مجھ سے میری رحمت مانگتے ہیں حالانکہ انہوں نے مجھے دیکھا نہیں، اور میرے عذاب سے پناہ مانگتے ہیں حالانکہ انہوں نے مجھے دیکھا نہیں۔“
(مصنف کہتے ہیں:) اور ہمیں ثابت شدہ حدیث میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کیا گیا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”عرفہ کے دن سے بڑھ کر کوئی دن ایسا نہیں جس میں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو کثرت سے جہنم سے آزاد فرماتا ہو۔“
• مرزوق الباهلي هو أبو بكر البصري مولى طلحة بن عبد الرحمن. صدوق. من السابعة (ت). وذكره ابن حبان في "الثقات" (٧/ ٤٨٧) وقال: يخطئ. وقال أبو زرعة: بصري ثقة. راجع "الجرح والتعديل" (٨/ ٢٦٤). وقال ابن خزيمة: أنا أبرأ من عهدة مرزوق.