شعب الایمان — حدیث نمبر 3764
باب: حجرِ اسود، مقامِ (ابراہیم)، استلام، بیت اللہ کے طواف اور صفا و مروہ کی سعی کی فضیلت۔
فضيلة الحجر الأسود ، والمقام والاستلام ، والطواف بالبيت والسعي بين الصفا والمروة
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُكْرَمٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِيهِ سَعِيدٍ قَالَ : اعْتَمَرَ مُعَاوِيَةُ فَدَخَلَ الْبَيْتَ ، فَأَرْسَلَ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ يَنْتَظِرُهُ ، حَتَّى جَاءَهُ . فَقَالَ : أَيْنَ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ دَخَلَ الْبَيْتَ ؟ فَقَالَ : مَا كُنْتُ مَعَهُ وَلَكِنَّنِي دَخَلْتُ بَعْدَ أَنْ أَرَادَ الْخُرُوجَ فَلَقِيتُ بِلَالًا فَسَأَلْتُهُ : أَيْنَ صَلَّى ؟ فَأَخْبَرَنِي أَنَّهُ صَلَّى بَيْنَ الْأُسْطُوَانَتَيْنِ ، فَقَامَ مُعَاوِيَةُ ، فَصَلَّى بَيْنَهُمَا .سعید رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے عمرہ کیا اور بیت اللہ میں داخل ہوئے، پھر سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو پیغام بھیجا اور ان کا انتظار کرتے رہے یہاں تک کہ وہ آ گئے۔ تو انہوں نے پوچھا: ”جس دن رسول اللہ ﷺ بیت اللہ میں داخل ہوئے تھے آپ ﷺ نے کہاں نماز پڑھی تھی؟“ انہوں نے کہا: ”میں آپ ﷺ کے ساتھ نہیں تھا، البتہ آپ ﷺ کے نکلنے کا ارادہ کر لینے کے بعد میں اندر گیا تو میری ملاقات سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے ہوئی، میں نے ان سے پوچھا: ”آپ ﷺ نے کہاں نماز پڑھی؟“ تو انہوں نے مجھے بتایا کہ آپ ﷺ نے دونوں ستونوں کے درمیان نماز پڑھی تھی۔“ چنانچہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور ان دونوں کے درمیان نماز پڑھی۔“
• إسحاق بن سعيد بن عمرو بن سعيد بن العاص الأموي. هو وأبوه ثقتان، وقد تقدما.