شعب الایمان — حدیث نمبر 3746
باب: حجرِ اسود، مقامِ (ابراہیم)، استلام، بیت اللہ کے طواف اور صفا و مروہ کی سعی کی فضیلت۔
فضيلة الحجر الأسود ، والمقام والاستلام ، والطواف بالبيت والسعي بين الصفا والمروة
حدیث نمبر: 3746
وَأَخْبَرَنَا مُجَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُجَالِدٍ بِالْكُوفَةِ ، حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ التَّمِيمِيُّ ، حَدَّثَنَا الْحَضْرَمِيُّ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَمْرٍو الْأَشْعَثِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ بِهَذَا الْإِسْنَادِ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ : "لَيَأْتِيَنَّ هَذَا الْحَجَرُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، لَهُ عَيْنَانِ يُبْصِرُ بِهِمَا ، وَلِسَانٌ يَنْطِقُ بِهِ ، يَشْهَدُ عَلَى مَنِ اسْتَلَمَهُ بِحَقٍّ " .
وَكَذَلِكَ رَوَاهُ حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنِ ابْنِ خَثْيَمٍ . ترجمہ
عبداللہ بن عثمان بن خثیم رحمہ اللہ سے اسی سند کے ساتھ روایت ہے، البتہ اس میں یوں ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”یہ پتھر قیامت کے دن ضرور اس حال میں آئے گا کہ اس کی دو آنکھیں ہوں گی جن سے یہ دیکھے گا اور ایک زبان ہوگی جس سے یہ بولے گا، اور جس نے اسے حق کے ساتھ چوما ہوگا اس کے حق میں گواہی دے گا۔“
اسی طرح اسے حماد بن سلمہ رحمہ اللہ نے ابن خثیم رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• الحضرمي، محمد بن سليمان، مطين، مر.
• عبد الرحيم بن سليمان، الكناني، أبو علي الأشل، المروزي (م ١٨٧ هـ). ثقة له تصانيف. من صغار الثامنة (ع).
• الحضرمي، محمد بن سليمان، مطين، مر.
• عبد الرحيم بن سليمان، الكناني، أبو علي الأشل، المروزي (م ١٨٧ هـ). ثقة له تصانيف. من صغار الثامنة (ع).
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 961 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´حجر اسود کا بیان۔`
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حجر اسود کے بارے میں فرمایا: " اللہ کی قسم! اللہ اسے قیامت کے دن اس حال میں اٹھائے گا کہ اس کی دو آنکھیں ہوں گی، جس سے یہ دیکھے گا، ایک زبان ہو گی جس سے یہ بولے گا۔ اور یہ اس شخص کے ایمان کی گواہی دے گا جس نے حق کے ساتھ (یعنی ایمان اور اجر کی نیت سے) اس کا استلام کیا ہو گا " ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الحج/حدیث: 961]

اردو حاشہ: 1؎: یعنی اس کو چوما یا چھوا ہوگایہ حدیث اپنے ظاہرہی پرمحمول ہوگی اللہ تعالیٰ اس پر قادرہے کہ وہ حجراسودکو آنکھیں اورزبان دیدے اوردیکھنے اوربولنے کی طاقت بخش دے بعض لوگوں نے اس حدیث کی تاویل کی ہے کہ یہ کنایہ ہے حجراسودکا استلام کرنے والے کو ثواب دینے اوراوراس کی کوشش کو ضائع نہ کر نے سے لیکن یہ محض فلسفیانہ موشگافی ہے، صحیح یہی ہے کہ حدیث کو ظاہرہی پرمحمول کیاجائے۔
اورایساہونے پرایمان لایاجائے۔
اورایساہونے پرایمان لایاجائے۔
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 961 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 2944 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´حجر اسود کے استلام (چومنے یا چھونے) کا بیان۔`
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " یہ پتھر قیامت کے دن آئے گا اس کی دو آنکھیں ہوں گی جن سے وہ دیکھ رہا ہو گا، ایک زبان ہو گی جس سے وہ بول رہا ہو گا، اور گواہی دے گا اس شخص کے حق میں جس نے حق کے ساتھ اسے چھوا ہو گا " ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 2944]

اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
حجر اسود کو بوسہ دینے میں بہت ثواب ہے اس لیے اگر بوسہ دینا ممکن ہو توضرور بوسہ دینا چاہیے۔
(2)
قیامت کے حالات دنیا کے حالات سے مختلف ہیں۔
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا اشارہ دنیا میں فائدہ دینے کے بارے میں ہے۔
اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کا اشارہ آخرت کے بارے میں ہے جب بے جان چیزیں بھی نیکیوں کے حق میں اور بدکاروں کے خلاف گواہی دیں گی۔
(3)
حق کے ساتھ بوسہ دینا یعنی عقیدہ توحید پر قائم رہتے ہوئے اور شرک سے اجتناب کرتے ہوئے بوسہ دینا مراد ہے کیونکہ کفر اور شرک اکبر کی موجودگی میں بڑی سے بڑی نیکی کالعدم ہوجاتی ہے۔

درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 2944 سے ماخوذ ہے۔