شعب الایمان — حدیث نمبر 3721
باب: کعبہ، مسجد حرام اور پورے حرم کے بارے میں احادیث۔
حديث الكعبة والمسجد الحرام ، والحرم كله
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْفَضْلِ الشَّعْرَانِيُّ ، حَدَّثَنَا جَدِّي ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ خَالِدِ بْنِ مُسَافِرٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَمِّهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "إِنَّمَا سَمَّى اللَّهُ الْبَيْتَ الْعَتِيقَ لِأَنَّهُ أَعْتَقَهُ مِنَ الْجَبَابِرَةِ ، وَلَمْ يَظْهَرْ عَلَيْهِ جُبَارٌ قَطُّ " .
وَرُوِّينَا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ : "سِتَّةٌ لَعَنْتُهُمْ ، لَعَنَهُمُ اللَّهُ ، وَكُلُّ نَبِيٍّ مُجَابٌ : الْمُكَذِّبُ بِقَدَرِ اللَّهِ ، وَالزَّائِدُ فِي كِتَابِ اللَّهِ ، وَالْمُتَسَلِّطُ بِالْجَبَرُوتِ ، يُذِلُّ مَنْ أَعَزَّ اللَّهُ ، وَيُعِزُّ مَنْ أَذَلَّ اللَّهُ ، وَالْمُسْتَحِلُّ لِحُرُمِ اللَّهِ ، وَالْمُسْتَحِلُّ مِنْ عِتْرَتِي مَا حَرَّمَ اللَّهُ ، وَالتَّارِكُ لِسُنَّتِي " .سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ نے بیت اللہ کا نام ”العتیق“ (آزاد) اسی لیے رکھا ہے کہ اس نے اسے جابروں (کے تسلط) سے آزاد رکھا، اور کوئی جابر کبھی بھی اس پر غالب نہیں آ سکا۔“
اور ہمیں نبی ﷺ سے یہ بھی روایت پہنچی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”چھ آدمی ہیں جن پر میں نے لعنت کی ہے، اللہ ان پر لعنت کرے، اور ہر نبی کی دعا قبول کی جاتی ہے: اللہ کی تقدیر کو جھٹلانے والا، اللہ کی کتاب میں اضافہ کرنے والا، جبر و زبردستی کے ساتھ مسلط ہو جانے والا جو اسے ذلیل کرے جسے اللہ نے عزت دی ہو اور اسے عزت دے جسے اللہ نے ذلیل کیا ہو، اللہ کی حرمتوں کو حلال ٹھہرانے والا، میری آل اولاد (عترت) کے بارے میں اس چیز کو حلال سمجھنے والا جسے اللہ نے حرام کیا ہے، اور میری سنت کو چھوڑنے والا۔“
• عبد الرحمن بن خالد بن مسافر، الفهمي، أمير مصر (م ١٢٧ هـ). صدوق. من السابعة (خ م مد ت س).
• محمد بن عروة بن الزبير الأسدي. صدوق. من الرابعة (مد ت).