شعب الایمان — حدیث نمبر 3679
باب: ایمان کی شاخوں میں سے چوبیسویں شاخ: اعتکاف کا باب۔
الرابع والعشرون من شعب الإيمان وهو باب في الاعتكاف
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ أَخْبَرَنَا دِعْلِجُ بْنُ أَحْمَدَ ، حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِدْرِيسَ الْهَرَوِيُّ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ الْخَلَّالُ الْبَغْدَادِيُّ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ بِشْرٍ ، - قَالَ وَجَاءَ بِكِتَابِ أَبِيهِ ، وَلَمْ يَسْمَعْهُ مِنْهُ - قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي رَوَّادٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ كَانَ مُعْتَكِفًا فِي مَسْجِدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَأَتَاهُ رَجُلٌ فَسَلَّمَ عَلَيْهِ ، ثُمَّ جَلَسَ ، فَقَالَ لَهُ ابْنُ عَبَّاسٍ : يَا فُلَانُ أَرَاكَ كَئِيبًا حَزِينًا . قَالَ : نَعَمْ يَا ابْنَ عَمِّ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، لِفُلَانٍ عَلَيَّ حَقٌّ ، لَا وَحُرْمَةِ صَاحِبِ هَذَا الْقَبْرِ مَا أَقْدِرُ عَلَيْهِ . قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : أَفَلَا أُكَلِّمُهُ فِيكَ ؟ قَالَ : إِنْ أَحْبَبْتَ . قَالَ : فَانْتَقَلَ ابْنُ عَبَّاسٍ ، ثُمَّ خَرَجَ مِنَ الْمَسْجِدِ . فَقَالَ لَهُ الرَّجُلُ : أَنَسِيتُ مَا كُنْتَ فِيهِ ؟ قَالَ : لَا ، وَلَكِنِّي سَمِعْتُ صَاحِبَ هَذَا الْقَبْرِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَالْعَهْدُ بِهِ قَرِيبٌ - فَدَمَعَتْ عَيْنَاهُ - وَهُوَ يَقُولُ : "مَنْ مَشَى فِي حَاجَةِ أَخِيهِ ، وَبَلَغَ فِيهَا كَانَ خَيْرًا مِنِ اعْتِكَافِ عَشْرِ سِنِينَ ، وَمَنِ اعْتَكَفَ يَوْمًا ابْتِغَاءَ وَجْهِ اللَّهِ تَعَالَى جَعَلَ اللَّهُ بَيْنَهُ وَبَيْنَ النَّارِ ثَلَاثَ خَنَادِقَ أَبَعْدَ مَا بَيْنَ الْخَافِقَيْنِ " .سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ ﷺ کی مسجد میں معتکف تھے کہ ایک شخص ان کے پاس آیا، اس نے سلام کیا اور بیٹھ گیا۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اس سے فرمایا: ”اے فلاں! میں تمہیں غمگین اور پریشان دیکھ رہا ہوں۔“ اس نے کہا: ”جی ہاں، اے رسول اللہ ﷺ کے چچا زاد! فلاں شخص کا مجھ پر ایک حق ہے، اس قبر والے ﷺ کی حرمت کی قسم! میں اسے ادا کرنے کی طاقت نہیں رکھتا۔“ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”کیا میں تمہارے بارے میں اس سے بات نہ کروں؟“ اس نے کہا: ”اگر آپ پسند کریں۔“ راوی کہتے ہیں: چنانچہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما (اعتکاف کی جگہ سے) اٹھے اور مسجد سے باہر نکل گئے۔ اس شخص نے ان سے کہا: ”کیا آپ بھول گئے کہ آپ (اعتکاف کی) کس حالت میں تھے؟“ انہوں نے فرمایا: ”نہیں، لیکن میں نے اس قبر والے ﷺ سے سنا ہے، اور ان کے وصال کا زمانہ ابھی قریب ہی ہے“ - یہ کہتے ہوئے ان کی آنکھوں سے آنسو بہہ پڑے - ”آپ ﷺ فرما رہے تھے: ”جو شخص اپنے بھائی کی ضرورت پوری کرنے کے لیے چل پڑا اور اسے (اس کی تکمیل تک) پہنچا دیا، تو یہ اس کے لیے دس سال کے اعتکاف سے بہتر ہے۔ اور جس نے ایک دن اللہ تعالیٰ کی رضا کی طلب میں اعتکاف کیا، اللہ تعالیٰ اس کے اور جہنم کے درمیان تین خندقیں حائل کر دے گا، جن میں سے ہر خندق کا فاصلہ مشرق و مغرب کے درمیانی فاصلے سے بھی زیادہ ہو گا۔““
• أحمد بن خالد الخلال، أبو جعفر البغدادي، الفقيه (م ٢٤٧ هـ). ثقة. من العاشرة (ت س).
• الحسن بن بشر بن سلم الهمداني أو البجلي، أبو علي، الكوفي (م ا ٢٢ هـ). صدوق يخطئ. من العاشرة (خ ت س).
• وأبوه بشر بن سلم ذكره الخطيب في "تاريخه" (٧/ ٥٤) وذكره ابن حبان في الثقات، (٨/ ١٤٣).