شعب الایمان — حدیث نمبر 3668
باب: فصل: جس نے کسی روزہ دار کا روزہ افطار کرایا۔
فصل فيمن فطر صائما
حدیث نمبر: 3668
حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْعَلَوِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ الْقَطَّانُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَزْهَرِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ صَالِحٍ مَوْلَى التَّوْأَمَةِ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "مَنْ فَطَّرَ صَائِمًا فَأَطْعَمَهُ ، وَسَقَاهُ ، كَانَ لَهُ مِثْلُ أَجْرِهِ " .ترجمہ
صالح مولیٰ التوأمہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے سنا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص کسی روزہ دار کو کھانا کھلا کر اور پانی پلا کر افطار کروائے تو اسے اس روزہ دار کے اجر کے برابر ثواب ملے گا۔“