شعب الایمان — حدیث نمبر 3665
باب: فصل: روزوں کے بارے میں اخبار و حکایات۔
فصل أخبار وحكايات في الصيام
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ بْنُ الصَّفَّارِ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي الدُّنْيَا ، حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ ، عَنْ مَعْنِ بْنِ عِيسَى ، عَنْ مَالِكٍ
قَالَ : بَلَغَنِي أَنَّ حُسَيْنَ بْنَ رُسْتُمَ الْأَيْلِيَّ ، دَخَلَ عَلَى قَوْمٍ وَهُوَ صَائِمٌ ، فَقَالُوا لَهُ : أَفْطِرْ ، فَقَالَ : إِنِّي وَعَدْتُ اللَّهَ وَعْدًا ، وَأَنَا أَكْرَهُ أَنْ أُخْلِفَ اللَّهَ مَا وَعَدْتَهُ .
قَالَ : وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ ، حَدَّثَنِي بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ ، قَالَ : دَعَا قَوْمٌ رَجُلًا إِلَى طَعَامِهِمْ ، فَقَالَ : إِنِّي صَائِمٌ ، فَقَالُوا : أَفْطِرِ الْيَوْمَ وَصُمْ غَدًا ، فَقَالَ : وَمَنْ لِي بِغَدٍ .امام مالک رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ حسین بن رستم ایلی رحمہ اللہ روزے کی حالت میں کچھ لوگوں کے پاس گئے تو انہوں نے ان سے کہا: ”روزہ افطار کر لیجیے۔“ انہوں نے جواب دیا: ”میں نے اللہ سے ایک وعدہ کیا ہے اور مجھے ناپسند ہے کہ میں اللہ سے کیے ہوئے وعدے کی خلاف ورزی کروں۔“
(راوی) کہتے ہیں: اور ابوبکر نے ہمیں بتایا کہ مجھے بعض اہلِ علم نے بیان کیا، انہوں نے کہا: کچھ لوگوں نے ایک شخص کو اپنے کھانے پر بلایا تو اس نے کہا: ”میں روزے سے ہوں۔“ انہوں نے کہا: ”آج روزہ توڑ لو اور کل رکھ لینا۔“ اس نے کہا: ”میرے لیے کل کی ضمانت کون دے گا؟“
• حسين بن رستم الأيلي، ذكره ابن حبان في "الثقات" (٦/ ٢٠٨).