شعب الایمان — حدیث نمبر 3662
باب: فصل: روزوں کے بارے میں اخبار و حکایات۔
فصل أخبار وحكايات في الصيام
حدیث نمبر: 3662
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنِي أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمُذَكِّرُ ، حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْجَوْسَقِيُّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا سُعَيْرُ بْنُ الْخِمْسِ ، قَالَ : بَلَغَنَا أَنَّ رَوْحَ بْنَ زِنْبَاعٍ دَعَا أَعْرَابِيًّا إِلَى طَعَامِهِ ، فَقَالَ : لَسْتُ أَطْعَمُ أَيَّامًا ، ثُمَّ قَالَ لَهُ رَوْحٌ : الصَّوْمُ فِي مِثْلِ هَذَا الْيَوْمِ ؟ فَقَالَ الْأَعْرَابِيُّ : أَيَّامِي أَدَعُ تَذْهَبُ بَاطِلًا ؟ فَقَالَ رَوْحٌ : لَئِنْ كُنْتَ يَا أَعْرَابِيُّ ، ضَنَنْتَ بِأَيَّامِكَ أَنْ تَذْهَبَ بَاطِلًا لَقَدْ حَادَ بِهَا رَوْحٌ .ترجمہ
سعیر بن خمس رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہمیں یہ خبر پہنچی کہ روح بن زنباع رحمہ اللہ نے ایک اعرابی کو اپنے کھانے پر بلایا تو اس نے کہا: ”میں کئی دنوں سے کھانا نہیں کھا رہا۔“ پھر روح رحمہ اللہ نے اس سے کہا: ”ایسے دن میں بھی روزہ؟“ اعرابی نے کہا: ”کیا میں اپنے دنوں کو ضائع جانے کے لیے چھوڑ دوں؟“ تو روح رحمہ اللہ نے فرمایا: ”اے اعرابی! اگر تو اپنے دنوں کے ضائع ہونے پر بخل کرتا ہے تو روح نے تو ان سے کنارہ کر لیا ہے۔“