شعب الایمان — حدیث نمبر 3639
باب: فصل: روزوں کے بارے میں اخبار و حکایات۔
فصل أخبار وحكايات في الصيام
حدیث نمبر: 3639
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ إِسْحَاقُ بْنُ أَحْمَدَ الْكَاذِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ ، قَالَ سَمِعْتُ شَيْخًا يَقُولُ : بَلَغَنَا أَنَّ أَبَا ذَرٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - كَانَ يَقُولُ : يَا أَيُّهَا النَّاسُ ، إِنِّي لَكُمْ نَاصِحٌ ، إِنِّي عَلَيْكُمْ شَفِيقٌ ، صَلَّوْا فِي ظُلْمَةِ اللَّيْلِ لِوَحْشَةِ الْقُبُورِ ، وَصُومُوا فِي الدُّنْيَا لِحَرِّ يَوْمِ النُّشُورِ ، وَتَصَدَّقُوا مَخَافَةَ يَوْمٍ عَسِيرٍ ، يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي لَكُمْ نَاصِحٌ ، إِنِّي عَلَيْكُمْ شَفِيقٌ .ترجمہ
ایک شیخ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ ہمیں یہ بات پہنچی ہے کہ سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے: ”لوگو! میں تمہارا خیر خواہ ہوں، میں تم پر بہت شفقت کرنے والا ہوں۔ قبروں کی وحشت کے لیے رات کی تاریکی میں نماز پڑھو، قیامت کے دن کی تپش کے لیے دنیا میں روزے رکھو، اور سخت دن کے خوف سے صدقہ کرو۔ لوگو! میں تمہارا خیر خواہ ہوں، میں تم پر بہت شفقت کرنے والا ہوں۔“