شعب الایمان — حدیث نمبر 3620

باب: فصل: روزہ دار کس چیز سے افطار کرے اور افطار کے وقت کیا کہے۔

فصل ما يفطر الصائم عليه ، وما يقول عند فطره

حدیث نمبر: 3620
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ بَحْرِ بْنِ الْبَرِّيِّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ خُنَيْسٍ ، قَالَ قَالَ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي رَوَّادٍ ، قَالَ نَافِعٌ ، قَالَ ابْنُ عُمَرَ : كَانَ يُقَالُ : إِنَّ لِكُلِّ مُؤْمِنٍ دَعْوَةً مُسْتَجَابَةً عِنْدَ إِفْطَارِهِ إِمَّا أَنْ يُعَجَّلَ لَهُ فِي دُنْيَاهُ أَوْ يُدَّخَرَ لَهُ فِي آخِرَتِهِ . قَالَ : فَكَانَ ابْنُ عُمَرَ يَقُولُ عِنْدَ إِفْطَارِهِ : يَا وَاسِعَ الْمَغْفِرَةِ اغْفِرْ لِي .
ترجمہ

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”کہا جاتا تھا کہ ہر مومن کے لیے افطار کے وقت ایک دعا ضرور قبول ہونے والی ہوتی ہے، یا تو اس کی دنیا ہی میں جلد پوری کر دی جاتی ہے یا اس کے لیے آخرت میں ذخیرہ کر لی جاتی ہے۔“ نافع رحمہ اللہ کہتے ہیں: چنانچہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما افطار کے وقت یہ دعا کرتے: «يَا وَاسِعَ الْمَغْفِرَةِ اغْفِرْ لِي» ”اے وسیع مغفرت والے! مجھے بخش دے۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الثالث والعشرون من شعب الايمان وهو باب في الصيام / حدیث: 3620
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 3903
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: رجاله موثقون
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: رجاله موثقون (شعب الإيمان ط الرشد: 5/ 407) . »