شعب الایمان — حدیث نمبر 3617
باب: فصل: روزہ دار کس چیز سے افطار کرے اور افطار کے وقت کیا کہے۔
فصل ما يفطر الصائم عليه ، وما يقول عند فطره
حدیث نمبر: 3617
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِيهُ ، أَخْبَرَنَا الْحَضْرَمِيُّ مُطَيَّنٌ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ سُلَيْمَانَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ : أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُفْطِرُ قَبْلَ أَنْ يُصَلِّي عَلَى رُطَبَاتٍ ، فَإِنْ لَمْ يَكُنْ فَتَمَرَاتٌ ، فَإِنْ لَمْ يَكُنْ حَسَا حَسَيَاتٍ مِنْ مَاءٍ .ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نماز (مغرب) پڑھنے سے پہلے تازہ کھجوروں سے روزہ افطار فرماتے تھے، اگر تازہ کھجوریں نہ ہوتیں تو چند خشک کھجوروں سے، اور اگر وہ بھی نہ ہوتیں تو پانی کے چند گھونٹ پی لیتے۔