حدیث نمبر: 3600
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا عُيَيْنَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ : خَرَجْتُ يَوْمًا أَمْشِي فَرَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَظَنَنْتُهُ يُرِيدُ حَاجَةً فَعَارَضْتُهُ حَتَّى رَآنِي فَأَرْسَلَ إِلَيَّ ، فَأَتَيْتُهُ ، فَأَخَذَ بِيَدِي فَانْطَلَقْنَا نَمْشِي جَمِيعًا ، فَإِذَا رَجُلٌ بَيْنَ أَيْدِينَا يُصَلِّي يُكْثِرُ الرُّكُوعَ وَالسُّجُودَ .
فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "تَرَاهُ مُرَائِيًا ؟ " قُلْتُ : اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ ، فَأَرْسَلَ يَدِي ، فَقَالَ : "عَلَيْكُمْ هَدْيًا قَاصِدًا ، فَإِنَّهُ مَنْ يُشَادَّ هَذَا الدِّينَ يَغْلِبَهُ " .
ترجمہ

سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں ایک دن پیدل چلتا ہوا نکلا تو میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا، میں نے گمان کیا کہ آپ ﷺ کو کوئی حاجت درپیش ہے، چنانچہ میں آپ ﷺ کے سامنے آ گیا یہاں تک کہ آپ ﷺ نے مجھے دیکھ لیا اور مجھے بلا بھیجا۔ میں آپ ﷺ کے پاس آیا تو آپ ﷺ نے میرا ہاتھ تھام لیا اور ہم دونوں ساتھ ساتھ چل پڑے۔ اچانک ہمارے آگے ایک آدمی نماز پڑھ رہا تھا اور بہت زیادہ رکوع و سجدے کر رہا تھا۔
تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم اسے ریا کار سمجھتے ہو؟“ میں نے عرض کیا: اللہ اور اس کا رسول ﷺ زیادہ جانتے ہیں۔ تب آپ ﷺ نے میرا ہاتھ چھوڑ دیا اور فرمایا: ”تم میانہ روی والا طریقہ اختیار کرو، کیونکہ جو شخص اس دین کے ساتھ زور آزمائی کرے گا، دین اس پر غالب آ جائے گا۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الثالث والعشرون من شعب الايمان وهو باب في الصيام / حدیث: 3600
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 3883
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: رجاله ثقات
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: رجاله ثقات (شعب الإيمان ط الرشد: 5/ 393) . »
«أخرجه أحمد فى (مسنده) برقم: 19287، والحاكم فى (المستدرك) برقم: 1217»