شعب الایمان — حدیث نمبر 3586

باب: شوال، بدھ، جمعرات اور جمعہ کے روزے۔

صوم شوال ، والأربعاء والخميس والجمعة

حدیث نمبر: 3586
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ الْعِجْلِيُّ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، عَنْ هَارُونَ بْنِ سَلْمَانَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مُسْلِمٍ الْقُرَشِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : سَأَلْتُ أَوْ سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ صِيَامِ الدَّهْرِ . فَقَالَ : "إِنَّ لِأَهْلِكَ عَلَيْكَ حَقًّا . صُمْ رَمَضَانَ ، وَالَّذِي يَلِيهِ ، وَكُلَّ أَرْبِعَاءَ وَخَمِيسٍ ، فَإِذَا أَنْتَ قَدْ صُمْتَ الدَّهْرَ " .
ترجمہ

مسلم قرشی رحمہ اللہ کے والد سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم ﷺ سے ہمیشہ روزہ رکھنے کے بارے میں پوچھا، یا (راوی کو شک ہے) نبی کریم ﷺ سے ہمیشہ روزہ رکھنے کے بارے میں پوچھا گیا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک تمہارے گھر والوں کا بھی تم پر حق ہے۔ رمضان کے روزے رکھو، اور اس کے بعد والے مہینے (شوال) کے بھی، اور ہر بدھ اور جمعرات کو بھی روزہ رکھو، تو تم نے (گویا) ہمیشہ روزہ رکھا۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الثالث والعشرون من شعب الايمان وهو باب في الصيام / حدیث: 3586
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 3869
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف (سنن أبي داود 2432) , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف, ترمذي (748), عبيداللّٰه بن مسلم: مجهول،انظر التحرير (6636), انوار الصحيفه، صفحه نمبر 90 (سنن أبي داود 2432) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: كسابقه
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: كسابقه (شعب الإيمان ط الرشد: 5/ 384) . »
«أخرجه أبو داود فى (سننه) برقم: 2432، والترمذي فى (جامعه) برقم: 748، والنسائي فى (السنن الكبرى) برقم: 3017»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 748 | سنن ابي داود: 2432
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• محمد بن عثمان بن كرامة العجلي، الكوفي (م ٢٥٦ هـ). ثقة. من الحادية عشرة (خ د ت س).

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 748 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´بدھ اور جمعرات کے روزے کا بیان۔`
مسلم قرشی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے صیام الدھر (سال بھر کے روزوں) کے بارے میں پوچھا، یا آپ سے صیام الدھر کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا: " تم پر تمہارے گھر والوں کا بھی حق ہے، رمضان کے روزے رکھو، اور اس مہینے کے رکھو جو اس سے متصل ہے، اور ہر بدھ اور جمعرات کے روزے رکھو، جب تم نے یہ روزے رکھ لیے، تو اب گویا تم نے سال بھر روزہ رکھا اور افطار کیا۔ [سنن ترمذي/كتاب الصيام/حدیث: 748]
اردو حاشہ:
نوٹ:
(صحیح سند اس طرح ہے ’’عن مسلم بن عبیداللہ، عن أبیہ عبیداللہ بن مسلم‘‘ اور مسلم بن عبیداللہ لین الحدیث ہیں اور ان کے باپ ’’عبیداللہ بن مسلم‘‘ صحابی ہیں)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 748 سے ماخوذ ہے۔