شعب الایمان — حدیث نمبر 3576
باب: ہر مہینے تین دن کے روزے، پیر، جمعرات اور جمعہ کے روزوں، اور داود علیہ السلام کے روزوں کے بارے میں جو وارد ہوا۔
صوم ثلاثة أيام من كل شهر ، وما جاء في صوم الاثنين والخميس والجمعة ، وما جاء في صوم داود عليه السلام
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَلِيٍّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ رَجَاءٍ ، حَدَّثَنَا حَرْبُ بْنُ شَدَّادٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَبِي الْحَكَمِ ، حَدَّثَنِي مَوْلَى قُدَامَةَ بْنِ مَظْعُونٍ أَنَّهُ رَأَى مَوْلَى أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ فَحَدَّثَهُ قَالَ : كَانَ أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ يَصُومُ فِي الشَّهْرِ الِاثْنَيْنِ وَالْخَمِيسَ ، فَقُلْتُ لَهُ : مَا شَأْنُكَ تَصُومُ الِاثْنَيْنِ وَالْخَمِيسَ ، وَأَنْتَ رَجُلٌ قَدْ كَبِرْتَ ؟ فَقَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ الِاثْنَيْنِ وَالْخَمِيسَ ؟ فَقُلْتُ لَهُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا شَأْنُكَ تَصُومُ الِاثْنَيْنِ وَالْخَمِيسَ ؟ فَقَالَ : "إِنَّ أَعْمَالَ النَّاسِ تُعْرَضُ يَوْمَ الِاثْنَيْنِ وَالْخَمِيسَ " .
وَرُوِّينَا فِي عَرْضِ الْأَعْمَالِ عَلَى اللَّهِ فِي كُلِّ خَمِيسٍ وَاثْنَيْنِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما کے آزاد کردہ غلام بیان کرتے ہیں کہ سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما ہر مہینے میں پیر اور جمعرات کا روزہ رکھا کرتے تھے۔ میں نے ان سے کہا: ”آپ کا کیا معاملہ ہے کہ آپ پیر اور جمعرات کا روزہ رکھتے ہیں، حالانکہ آپ تو بوڑھے ہو چکے ہیں؟“ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ پیر اور جمعرات کا روزہ رکھا کرتے تھے۔ تو میں نے آپ ﷺ سے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آپ کا کیا معاملہ ہے کہ آپ پیر اور جمعرات کا روزہ رکھتے ہیں؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”بلاشبہ لوگوں کے اعمال پیر اور جمعرات کے دن پیش کیے جاتے ہیں۔““
(امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ”اور ہمیں ہر جمعرات اور پیر کو اعمال کے اللہ تعالیٰ کے حضور پیش کیے جانے کے بارے میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے واسطے سے نبی ﷺ سے بھی روایت پہنچی ہے۔“
• هشام بن علي هو السيرافي، ثقة، مر.
• ابن رجاء، عبد الله، الغداني.
• حرب بن شداد اليشكري، أبوالخطاب، البصري (م ١٦١ هـ). ثقة. من السابعة (خ م د ت س).
• عمر بن أبي الحكم هو عمر بن الحكم بن أبي الحكم. واسم أبي الحكم ثوبان (م ١١٧ هـ). صدوق. من الثالثة (خت م د س ق).
تشریح، فوائد و مسائل
اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما کے غلام کہتے ہیں کہ وہ اسامہ رضی اللہ عنہ کے ہمراہ وادی قری کی طرف ان کے مال (اونٹ) کی تلاش میں گئے (اسامہ کا معمول یہ تھا کہ) دوشنبہ (سوموار، پیر) اور جمعرات کا روزہ رکھتے تھے، اس پر ان کے غلام نے ان سے پوچھا: آپ دوشنبہ (سوموار، پیر) اور جمعرات کا روزہ کیوں رکھتے ہیں حالانکہ آپ بہت بوڑھے ہیں؟ کہنے لگے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دوشنبہ اور جمعرات کا روزہ رکھتے تھے، اور جب آپ سے ان کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " بندوں کے اعمال دوشنبہ اور جمعرات کو (بارگاہ الٰہی میں) پیش کئے۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابي داود/كتاب الصيام /حدیث: 2436]
اس کے ولاوہ صحیح مسلم وغیرہ کی ایک حدیث میں یوں ہے کہ رات کے عمل دن ہونے سے پہلے پہلے اور دن کے عمل رات ہونے سے پہلے پہلے اس کی طرف اٹھائے جاتے ہیں۔
(یا اس کے حضور پیش کیے جاتے ہیں۔
) (صحيح مسلم‘ الإيمان‘ حديث:179) الغرض ان احادیث میں رفع اعمال کے نظام کا بیان ہے جو بلاتاخٰر و تعطل اللہ عزوجل تک پہنچ رہے ہیں اور ان پیشوں میں نوعیت کا فرق ہو سکتا ہے، ایک روزانہ کی ہے اور دوسری ہفتہ وار جو سوموار اور جمعرات کو ہوتی ہے اور اسی طرح شعبان کے متعلق بھی آتا ہے، تو وہ پیشی سالانہ ہو سکتی ہے۔
واللہ اعلم.