شعب الایمان — حدیث نمبر 3567
باب: ہر مہینے تین دن کے روزے، پیر، جمعرات اور جمعہ کے روزوں، اور داود علیہ السلام کے روزوں کے بارے میں جو وارد ہوا۔
صوم ثلاثة أيام من كل شهر ، وما جاء في صوم الاثنين والخميس والجمعة ، وما جاء في صوم داود عليه السلام
حدیث نمبر: 3567
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ ، أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ غِيَاثٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَاصِمِ ابْنِ بَهْدَلَةَ ، عَنْ سَوَاءٍ ، عَنْ حَفْصَةَ ، زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَصُومُ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ مِنَ الشَّهْرِ : الِاثْنَيْنِ ، وَالْخَمِيسَ ، وَالِاثْنَيْنِ مِنَ الْجُمُعَةِ الْأُخْرَى .ترجمہ
ام المومنین سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا، زوجۂ نبی ﷺ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ مہینے میں تین دن روزے رکھا کرتے تھے: پیر، جمعرات، اور دوسرے ہفتے کا پیر۔
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• سواء هو الخزاعي. مقبول، مر.
• سواء هو الخزاعي. مقبول، مر.
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن نسائي / حدیث: 2421 کی شرح از حافظ محمد امین ✍️
´ہر مہینے تین روزے کس طرح رکھے؟ اس سلسلے کی حدیث کے ناقلین کے اختلاف کا ذکر۔`
ام المؤمنین ام سلمہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر مہینے میں تین دن۔ ہر مہینے کی پہلی جمعرات کو، اور دو اس کے بعد والے دو شنبہ (پیر) کو پھر اس کے بعد والے دوشنبہ (پیر) کو روزے رکھنے کا حکم دیتے تھے ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب الصيام/حدیث: 2421]

اردو حاشہ: (1) "حکم دیتے تھے۔" یعنی استحباب کے طور پر۔
(2) "پہلی جمعرات۔" سابقہ روایات میں پہلے سوموار کا ذکر ہے۔ مقصود یہ ہے کہ پہلے جمعرات آجاتی تو جمعرات، سوموار اور پھر اگلے سوموار کا روزہ رکھتے اور اگر مہینے کے شروع میں سوموار پہلے آجاتا تو سوموار، جمعرات اور پھر اگلی جمعرات کا روزہ رکھ لیتے، یعنی تین روزے سوموار اور جمعرات میں محصور ہوتے تھے۔ ابتدا جمعرات سے ہو یا سوموار سے، کوئی فرق نہیں۔

درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 2421 سے ماخوذ ہے۔