شعب الایمان — حدیث نمبر 3542
باب: نصف شعبان کی رات کے بارے میں جو وارد ہوا۔
ما جاء في ليلة النصف من شعبان
"مَا جَاءَ فِي لَيْلَةِ النِّصْفِ مِنْ شَعْبَانَ "
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ الْأَصْبَهَانِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو إِسْحَاقَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ فِرَاسٍ الْمَكِّيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ الصَّائِغُ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي سَبْرَةَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "إِذَا كَانَتْ لَيْلَةُ النِّصْفِ مِنْ شَعْبَانَ فَقُومُوا لَيْلَتَهَا وَصُومُوا يَوْمَهَا ، فَإِنَّ اللَّهَ تَعَالَى يَقُولُ : أَلَا مِنْ مُسْتَغْفِرٍ فَأَغْفِرَ لَهُ ؟ أَلَا مِنْ مُسْتَرْزِقٍ فَأَرْزُقَهُ أَلَا مِنْ سَائِلٍ فَأُعْطِيَهُ ؟ أَلَا كَذَا (أَلَا كَذَا) حَتَّى يَطْلُعَ الْفَجْرُ " .
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حَمْشَاذَ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي طَالِبٍ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ . . . فَذَكَرَهُ بِإِسْنَادِهِ ، وَذَكَرَ فِيهِ لَفْظُ النُّزُولِ وَقَالَ بَدَلَ السَّائِلِ : "أَلَا مُبْتَلًى فَأُعَافِيَهُ ، أَلَا كَذَا " غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ : عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ عَنْ أَبِيهِ وَلَمْ يَذْكُرْ عَلِيًّا . قَالَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي طَالِبٍ : حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ مَوْلَى زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ .سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب نصف شعبان کی رات آئے تو اس رات قیام کرو اور اس کے دن روزہ رکھو، کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ‘کیا کوئی مغفرت مانگنے والا ہے کہ میں اسے بخش دوں؟ کیا کوئی رزق مانگنے والا ہے کہ میں اسے رزق دوں؟ کیا کوئی سوال کرنے والا ہے کہ میں اسے عطا کروں؟ کیا کوئی ایسا ہے؟ کیا کوئی ایسا ہے؟’ یہاں تک کہ فجر طلوع ہو جائے۔“
حسن بن علی حلوانی رحمہ اللہ سے بھی یہ حدیث اپنی سند کے ساتھ مروی ہے، اور اس میں نزول کے الفاظ بھی ذکر کیے گئے ہیں، اور ‘سوال کرنے والے’ کی جگہ یہ الفاظ ہیں: ”کیا کوئی مصیبت زدہ ہے کہ میں اسے عافیت دوں؟ کیا کوئی ایسا ہے؟“ البتہ اس روایت میں یوں ہے: محمد بن عبداللہ بن جعفر نے اپنے والد سے روایت کیا، اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا ذکر نہیں کیا۔ ابراہیم بن ابی طالب رحمہ اللہ نے کہا: ہمیں ابراہیم بن محمد رحمہ اللہ نے بیان کیا جو سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا کے آزاد کردہ غلام ہیں۔
• ابن أبي سبرة هو أبو بكر بن عبد الله بن محمد بن أبي سبرة، القرشي، العامري، المدني. قيل اسمه: عبد الله، وقيل: محمد. وقد ينسب إلي جده رموه بالوضع. من السابعة (ق).
• إبراهيم بن محمد هو إبراهيم بن محمد بن علي بن عبد الله بن جعفر الهاشمي. صدوق. من السادسة (ق).
• معاوية بن عبد الله بن جعفر بن أبي طالب، الهاشمي. مقبول. من الرابعة (خت س ق).
تشریح، فوائد و مسائل
علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب نصف شعبان کی رات آئے تو اس رات کو قیام کرو اور دن کو روزہ رکھو۔ اس رات اللہ تعالیٰ سورج کے غروب ہوتے ہی پہلے آسمان پر نزول فرما لیتا ہے اور صبح صادق طلوع ہونے تک کہتا رہتا ہے: کیا کوئی مجھ سے بخشش مانگنے والا ہے کہ میں اسے معاف کر دوں؟ کیا کوئی رزق طلب کرنے والا ہے کہ اسے رزق دوں؟ کیا کوئی (کسی بیماری یا مصیبت میں) مبتلا ہے کہ میں اسے عافیت عطا فرما دوں؟۔" [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1388]
فائدہ: یہ روایت سخت ضعیف ہی نہیں بلکہ موضوع (من گھڑت)
ہے اس لئے پندرہ شعبان کے روزے کی کوئی اصل نہیں۔
اس طرح اس رات میں خاص طور پر اللہ تعالیٰ کے آسمان دنیا پر نزول کا مسئلہ ہے جیسا کہ اس ر وایت میں اور اگلی روایت میں ہے۔
وہ بھی صحیح نہیں۔
البتہ صحیح روایات سے یہ ثابت ہے کہ اللہ تبارک وتعالیٰ ہر رات کو پہلے آسمان پر نزول فرماتا ہے۔
اس نزول کی کیفیت کیا ہے۔
؟ اسے ہم جان سکتے ہیں نہ بیان کرسکتے ہیں۔
تاہم اس صفت نزول پر ایمان رکھنا ضروری ہے۔
9: حدیث علی رضی اللہ عنہ
اسے ابن ابی سبرہ نے «عن إبراهيم بن محمد عن معاوية بن عبد الله بن جعفر عن أبيه عن على بن أبى طالب رضي الله عنه» کی سند سے بیان کیا ہے۔
تخریج: ابن ماجہ (1388) العلل المتناہیۃ (2/ 71 ح 923)
اس میں ابوبکر بن ابی سبرۃ کذاب ہے۔ دیکھئے: [تقريب التهذيب 7973]
نتیجہ: یہ روایت موضوع ہے۔
تنبیہ: سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے اس مفہوم کی دیگر موضوع روایات بھی مروی ہیں۔ دیکھئے: [الموضوعا ت لابن الجوزي 2/ 127 ميزان الاعتدال 3/ 120 واللآلي المصنوعة 2/ 60]
مفصل مضمون سلسلہ احادیث صحیحہ حدیث نمبر 1144 ترقیم البانی پر موجود ہے۔
اصل مضمون کے لئے دیکھئے تحقیقی و علمی مقالات للشیخ حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ (جلد 1 صفحہ 291 تا 304)